سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن نے مصر میں پانچ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ جیتنے پر پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم اور چیف کوچ خواجہ جنید کو خصوصی مبارکباد پیش کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ناظم ویلفئیر ڈاکٹر شاہد محمود اور دیگر مرکزی قائدین نے چیف کوچ خواجہ جنید اور قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے نام مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے مسلسل دوسرا ٹورنامنٹ جیت کر دنیا میں سبز ہلالی پرچم بلند کیا ہے۔
مصر کی جامعہ الازھر میں زیر تعلیم منہاج یونیورسٹی کے طلبہ نے 5 ملکی جونیئر ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے دورہ مصر پر آئی قومی جونیئر ہاکی ٹیم اور چیف کوچ خواجہ محمد جنید سے خصوصی ملاقات کی۔ اس سلسلہ میں 27 مارچ 2009ء کو 70 سے زائد منہاجینز طلبہ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کے لیے سٹیڈیم گئے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا۔ یاد رہے کہ اس روز قومی ٹیم نے دل چسپ مقابلے کے بعد میزبان مصر کو پنلٹی سٹروکس پر شکست دے کر ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
منہاج یورنیورسٹی کے طالبعلم ڈاکٹر غلام محمد قمر الازہری مصر میں ریڈیو قاہرہ کے لیے خدمات دیں گے۔ انہیں ریڈیو قاہرہ نے پروگرام ٹیچر کی حیثیت سے منتخب کیا ہے۔ انہوں نے 1994ء میں منہاج یونیورسٹی سے ایم اے کیا۔ فارغ التحصیل ہونے کے بعد اعلیٰ تعلیم کیلئے الازہر یونیورسٹی مصر چلے گئے جہاں انہوں اعلیٰ نمبروں سے ایم فل اور PhD کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.