سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 11 اگست 2102ء کو حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یوم وصال انتہائی ادب واحترام سے منایا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
جس طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام دنیا بھر میں ہزاروں مقامات پراجتماعی اعتکاف منعقد ہوتا ہے اسی طرح منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام پانچواں سالانہ مسنون اعتکاف مورخہ 08 اگست 2102ء کو منعقد ہوا جس میں 23 افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو کوہ نور ٹی وی لاہور میں شہید ہونے والے منہاجین اسکالرز سفیر مصطفی ہمدمی، کامران کبیر اور باقی تین افراد کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور محفل نعت کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 05 اگست 2012ء کو یوم وصال حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویب ٹی وی (فرانس) کے جنرل سیکرٹری عدنان عبدالوحید نے مورخہ 03 اگست 2012ء کو فرانس کے مرکز لاکورنیو میں افطاری کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے جملہ اراکین اور رفقاء نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 03 اگست 2012ء کو رمضان المبارک کے جمعۃ المبارک کا اجتماع منعقد ہوا جس سے خصوصی خطاب علامہ چودھری رازق حسین نے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (لاکورنیو، فرانس) نے مورخہ 08 اگست 2012ء کو اہم شخصیات کے اعزاز میں گرینڈ افطاری کا اہتمام کیا جس میں مسجد مکہ مکرمہ کے محمد بن عبداللہ الداروز، امام مسجد درانسی شیخ حسن، شالگومی اور لاکورنیو کے ڈپٹی میئر Nadia Rezkalla ،Murielle Tendron ، Rasheed Maiza، اسلم ٹیمول اور Mandjourssa نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 01 اگست 2012ء کو چیرٹی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چودھری رازق حسین گجر (ڈائریکٹر منہاج القرآن گارج لے گونس، فرانس) نے کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے رفیق اور اظہر صدیق کے والد حاجی محمد صدیق نے مورخہ 29 جولائی 2012ء کو وصال یوم حضرت خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنھا کے موقع پر منہاج القرآن مرکز پر فرانس کی ایگزیکٹو کونسل کے اعزاز میں افطاری دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اللہ عنہا اور حضرت علی شیر خدا رضی اللہ عنہ نے حسنین کریمین کی بیماری کے لئے منت مانی تھی کہ اگریہ صحت یاب ہوگئے تو ہم روزے رکھے گے اور جب حسنین کریمین صحبت یاب ہوگئے تو انہوں نے روزے رکھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(فرانس) کی مجلس شوریٰ کے رکن رانا سرور کے کزن رانا بشارت نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو سیدہ کائنات فاطمۃ الزھرۃ رضی اللہ عنھا کے یوم وصال کے پروگرام میں مرکز منہاج القرآن لاکورونیو میں گرینڈ افطاری دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 21 جولائی 2012ء بروز ہفتہ ماہانہ محفل گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل (سرپرست منہاج القرآن، گارج لے گونس) نے کی۔
علامہ چودھری رازق حسین نے استقبال رمضان کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر اللہ رب العز ت کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس نے ہمیں زندگی میں رمضان المبارک کی سعادت سے نوازا ہے، اب یہ ہمارا حق بنتا ہے کہ ہم اس رمضان المبارک کا زیادہ سے زیادہ ادب کریں، نماز پنجگانہ کی، نماز تراویح کی پابندی کرنے کے ساتھ ساتھ تلاوت کلام پاک اور درود پاک کو اپنا معمول بنائیں۔
منہاج القرآن گارج لے گونس کے ڈائریکٹر علامہ چودھری رازق حسین نے سب احباب کو خوش آمدید کہا اور خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ جہاں عوام الناس کو روحانی غذا مہیا کرتی ہے وہاں لوگوں کو جسمانی غذا بھی دیتی ہے۔
منہاج القرآن (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 06 جولائی 2012ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس میں علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.