سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآ ن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 15 جولائی 2012ء کو منہاج القرآن کے مرکز لاکورونیو پر استقبال رمضان المبارک کا پروگرام منعقدہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز نفیسہ بتول، میمونہ حمید اللہ اور زاہدہ حمید اللہ نے تلاوت کلام پاک اور ترجمہ سے کیا۔ سمرین اور ان کی ساتھی نے حمد باری تعالیٰ پیش کی، مائرہ غلام نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے تحت مورخہ 13جولائی 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر شب برات کا مرکزی پروگرام انتہائی ادب واحترام سے منایا گیا۔ جس میں گرد و نواح سے مسلم کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) میں مورخہ 11 جولائی 2012ء بروز بدھ لتھوینیا کی خاتون نے اپنا مذہب چھوڑ کر علامہ چودھری رازق حسین کے ہاتھوں اسلام قبول کیااور کلمہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوئی۔
مورخہ 05 جولائی 2012 بروز جمعرات ایک ویلکم پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں ان سات احباب کے علاوہ علامہ چودھری رازق حسین،زاہد محمود چشتی، راحت حسین، صابر حسین، سہیل یعقوب،فلک شیر، غلام فرید، عدنان صابر، وقاص شوکت، علی رضا، قاری نور الامین قادری کے علاوہ دیگر تنظیمی وتحریکی احباب نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 04 جولائی 2012ء کو پانچویں سالانہ محفل شب برات انتہائی ادب واحترام سے منائی گئی جس میں گرد و نواح سے مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گراج لے گونس (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو ایک روحانی محفل کا انعقادکیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ حاجی خلیل، قاری نورالامین، زاہد محمود چشتی، صابر حسین، غلام فریدکے علاوہ منہاج القرآن گارج لے گونس (فرانس ) کی ایگزیکٹو اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کونسل نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس) کی ایگزیکٹو نے مورخہ 24 جون 2012ء بروز اتوار کو حاجی محمد نعیم جوڑا کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد ان سے ملاقات کی اور ان کو عظیم سعادت حاصل کرنے پرمبارکباد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس (فرانس ) کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2012ء کو یوم سیدنا علی شیر خدا رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ جس کی صدارت منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس کے صدر حاجی خلیل احمدنے کی جبکہ ناصر حسین تارڑ مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورونیو میں مورخہ 22 جون 2012ء کو ہفتہ وار محفل ذکر ونعت منعقد ہوئی جس میں رفقاء و وابستگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹر لیگ فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 17 جون 2012ء کو لاکورونیو مرکز پر محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء بروز ہفتہ پانچویں سالانہ محفل شب معراج انتہائی ادب و احترام سے منائی گئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔محفل کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 16 جون 2012ء کو منہاج القرآن مرکز لاکورونیو میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم انتہائی عقیدت و احترام سے منائی گئی جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں یوم سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ انتہائی شان وشوکت سے منایا گیا۔ مورخہ 09 جون 2012 بروز ہفتہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی صدارت حاجی خلیل احمد (سرپرست منہاج القرآن گارج لے گونس فرانس) نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس فرانس میں غلام نبی (ممبر لنگر کمیٹی) کی بہن اور قاری محمد صدیق (لاکورنیو) کی والدہ محترمہ کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 08 جون 2012ء بروز جمعہ محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 07 جون 2012 ء کو ماہانہ محفل گوشہ درود منعقد ہوئی جس کی صدارت حاجی خلیل احمد(سرپرست منہاج القرآن انٹرنیشنل گارج لے گونس، فرانس) نے کی۔ اس کے علاوہ قاری نورالامین، صابر حسین، غلا م فرید، زاہد محمود چشتی ، منہاج القرآن یوتھ لیگ کی ایگزیکٹو کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2022 Minhaj-ul-Quran International.