سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج یوتھ لیگ کے 36ویں یومِ تاسیس کے سلسلے میں منعقدہ قومی یوتھ کنونشن سے گجرات میں خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو دین اسلام کی اصل روح کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ چیئرمین سپریم کونسل نےکہا کہ نوجوان اسلام، پاکستان اور کا فخر ہیں
نائب ناظم تنظیمات TMQ سنٹرل پنجاب علامہ منہاج الدین قادری نے لالہ موسیٰ، گجرات، جلال پور جٹاں اور کنجاہ میں تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے تحصیلی اور یوسی سطح کے عہدیداران و کارکنان کے لیے منعقدہ تربیتی کنوینشنز میں شرکت و خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی گجرات، منڈی بہاؤالدین، دھونکل اور علی پور چٹھہ میں ایگزیکٹیو کونسلز اجلاسوں میں شرکت و گفتگو، اجلاسوں میں نائب ناظم اعلیٰ کو کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے انہوں نے آئندہ کے تنظیمی اہداف پر بریفنگ دی۔
نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے گجرات کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس میں شرکت کی۔
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی گجرات، وزیرآباد کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور ڈھوک اعوان ضلع جہلم میں ذکرِ حسین کانفرنس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن دھمتل پی پی 28 ضلع گجرات کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ملک محمد نسیم نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اور قاری ریاست علی چدھڑ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن دھمتل پی پی 28 ضلع گجرات کے زیراہتمام ذکر شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے ’’عظمت و شان اہل بیت پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ محبت و مودت اہل بیت اطہار علیھم السلام ہی اصل ایمان ہے۔ امت کے ایمان میں مضبوطی اور پختگی محبت اہل بیت میں ہے۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بگڑتی معاشی و سیاسی صورتحال نے اخلاقی و تربیتی اقدار کا خاتمہ کر دیا ہے، آج نوجوان تعلیم کے حصول میں صرف ڈگریوں اور نوکریوں کی دوڑ میں ہے۔ ایسے حالات میں نوجوان نسل کی دین سے دوری ایک المیہ بن چکی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی ممبر و سینئر رہنما حاجی گلزار احمد کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے جامع مسجد صفہ حرم نیو شادمان کالونی گجرات میں ختم قل خوانی منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے حاجی گلزار احمد کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو سراہا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گجرات آمد پر تحریک منہاج القرآن گجرات کے بانی ممبر غلام سرور قادری (مرحوم) کے بیٹوں سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے والد گرامی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے گجرات میں منہاج القرآن گجرات کے رہنماء چوہدری گلریز اختر وڑائچ ایڈووکیٹ سے ان کی رہائش پر ان کے والد محترم چوہدری محمد خان وڑائچ مرحوم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کے لیے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی بخشش و مغفرت کی دعا بھی کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے رہنماء حاجی گلزار احمد کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں انا للہ و انا الیہ راجعون مرحومہ کی نماز جنازہ صوفی بلاک شادمان کالونی گجرات میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کے ساتھ مرکزی وفد نے شرکت کی، جن میں ڈائریکٹر فارن افیئرز جی ایم ملک، علامہ غلام ربانی تیمور اور اورنگزیب خان شامل تھے۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن گجرات کے رفقاء و وابستگان اور عوام الناس نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ضلع گجرات کے زیراہتمام ضلعی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن گجرات کے ضلعی عہدیداروں نے اجلاس میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ گجرات کے ضلعی، پی پی حلقہ جات اور مختلف شعبوں کے ناظمین نے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل نے ناظمین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اصلاح احوال، اصلاح معاشرہ، علم و امن، اعتدال اور رواداری کے فروغ کے لئے قابل قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گجرات کی ایگزیکٹو کونسل کا ماہانہ اجلاس 29 ستمبر 2020ء کو ضلعی سیکرٹریٹ کفیل پلازہ میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں انجینئر محمد رفیق نجم کو پی پی حلقہ جات کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے انہوں نے سراہا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.