سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ انڈیا کے زیراہتمام اسلامک سمر ٹریننگ کیمپ نئی دہلی، ممبئی، حیدرآباد سمیت مختلف 14 مقامات پر منعقد کیا گیا۔ دیگر شہروں میں مہاراشٹرا، تیلینگانہ، کرناٹکا، بینگالورو، میسورو، شپواپور، اوماریہ اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ کیمپ میں انڈیا بھر سے مختلف سکولوں سے 5 سے 14 سال کے سینکڑوں طلباء نے شرکت کی۔
بھارتی ریاست کرناٹکا کے شہر میسور میں 28 جون 2017ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف لکھی گئی تمام کتب کی نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ یہ بک اسٹال منہاج دعوہ پروجیکٹ کی ’’پیس اینڈ اینٹی کری کلم پرموشن‘‘ ٹیم کی طرف سے لگایا گیا تھا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف تاریخی فتویٰ اور اس موضوع پر دیگر تمام تر تصانیف کو شامل کیا گیا۔
خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری رحمۃ اللہ علیہ کے 805 ویں عرس مبارک کی تقریبات میں منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے ڈائریکٹر سہیل احمد رضا کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔ سہیل احمد رضا نے اجمیر شریف میں خواجہ غریب نواز کے مزار پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔ وفد میں منہاج القرآن انڈیا اجمیر شریف کے صدر سید راحت علی موتی والا، اجمیر شریف کے خادم سجادہ نشین حمیداحمد خان، صدر یوپی منہاج القرآن محمد سراج علی، حاجی محمد الیاس، حاجی محمد فتح اللہ خان شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام ریاست مہارشٹرا کے ضلع عثمان آباد کے نواحی شہر کلام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں حضرت درگاہ حضرت حامد علی شاہ افتخاری پر ’’عظمت مصطفیٰ و شان اولیاء‘‘ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انڈیا کے صدر ناد علی مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام منہاج انگلش سکول کا دوسرا سالانہ فنکشن اور کلچرل پروگرام 29 جنوری 2017ء کو ممبئی کے نواحی شہر بھیونڈی کے مقامی ہال میں منعقد ہوا۔ تفسیر ماہیمی کے اردو مترجم مفتی عصمت بابری اور انڈیا میں کینسر ریسرچ فاونڈیشن کے صدر صغیر دیشمکھ مہمان خصوصی تھے۔ سالانہ سکول ڈے میں بچوں، ان کے والدین سمیت سینکڑوں لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن مغربی بنگال کولکتہ نے 26 جنوری 2017ء کو خواتین اور بچوں کے لیے ثقافتی نمائش میلے کا اہتمام کیا۔ یہ ایونٹ دی مسلم انسٹی ٹیوٹ شادی ہال حاجی محسن سکوائر پر منعقد کیا گیا، جہاں مقامی ثقافت کو اجاگر کرنے اور موسم بہار کی آمد پر خواتین اور بچوں کی دل چسپی کے اسٹالز لگائے گئے تھے۔
کولکتہ: منہاج انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاؤنڈیشن انڈیا، منہاج القرآن ویمن لیگ کولکتہ اور منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے اشتراک سے 26 جنوری 2017 کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر منہاج ونٹر کارنیول (Minhaj Winter Carnival) کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کارنیول کا آغاز پرچم کشائی کی تقریب سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کارنیول میں خواتین نے کپڑوں، جیولری اور دیگر گھریلو اشیاء کے سٹال سجا رکھے تھے، جبکہ بچوں نے ڈرائنگ، فینسی لباس اور معلوماتِ عامہ کے مقابلہ جات میں حصہ لیا۔ مقابلہ جات میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرفیتھ اینڈ ویلفیئر فاونڈیشن انڈیا کولکتہ مغربی بنگال کے زیرانتظام کماراٹھی میں فری ہیلتھ میڈیکل کیمپ 15 جنوری 2017ء کو لگایا گیا۔ پی کے پی شرما ہندی سکول چنگری تلب میں لگائے گئے کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی مفت دی گئیں۔ کیمپ میں 8 ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے 800 سے زائد مریضوں کا دن بھر چیک اپ کرنے کے بعد انہیں ادوایات بھی دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرانتظام منہاج پبلی کیشنز انڈیا نے دہلی میں منعقدہ سالانہ ورلڈ بک فیئر 2017ء میں شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سینکڑوں کتب کو نمائش کے لیے پیش کیا۔ ایشیا کا سب سے بڑا کتب میلہ 7 سے 15 جنوری تک جاری رہا، جہاں مختلف مذاہب کی موثر شخصیات کے علاوہ عام وزٹرز کی بڑی تعداد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے اسٹال کا وزٹ کیا اور یہاں سے خریداری بھی کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیراہتمام 12 دسمبر 2016 کو مہاجاتی سدن (Mahajati Sadan) ھال کولکتہ میں محفلِ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سوا ہوا جس کے بعد شائبا طلعت سسٹرز نے حمدِ باری تعالیٰ پیش کی۔ شفاضیاء، صفیہ طارق اور شبانہ بلال نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ ماریہ احمد نے شرکاء سے سیرت الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے متعلق سوالات کیے۔
نیو دہلی: منہاج القرآن پبلیکیشنز انڈیا نے سہارنپور میں ہونے والے کتاب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرآنیات، احادیث، ایمانیات، اعتقادیات اور سیرت و فضائل نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر مبنی کتب کا نمائشی سٹال لگایا۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمائشی سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام کی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی دفتر کا افتتاح 6 اگست 2016 کو ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں ہوا۔ افتتاحی تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی، فنانس سیکرٹری اسد نعیم، منہاج القرآن انڈیا وسطی زون کے صدر عبدالحمید سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیرِاہتمام ریاست گجرات کے شہر بڑودا (وڈودرا) میں گلوبل نالج انٹرنیشنل سکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے مرکزی صدر سید نادِ علی نے عہدیداران کے ہمراہ 23 جولائی 2016 کو سکول کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سکول کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طلبہ و اساتذہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سید نادِ علی کا کہنا تھا کہ منہاج القرآن انڈیا نے گلوبل نالج انٹرنیشنل سکولز سسٹم کے نام سے ایک جامع تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت پہلا سکول بڑودا میں قائم کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں منعقدہ چار روزہ عالمی صوفی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور انڈیا دو حقیقتیں ہیں، دونوں ملک ایک دوسرے کو دشمن نہ سمجھیں، 4 جنگیں بھی لڑ لیں بالاخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے، دونوں ملکوں کا اصل دشمن داعش ہے، پائیدار امن، ترقی اور استحکام کیلئے بجٹ غربت کی آگ بجھانے پر خرچ کیا جائے، علاقائی تنازعات حل اور دہشتگرد گروپوں کا سیاسی استعمال بند ہونا چاہیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 مارچ 2016 کو اجمیر شریف میں حضرت معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے مزار پر حاضری دی، اجمیر شریف پہنچنے پر دربار کے خادم سلمان چشتی نے سینکڑوں زائرین کے ہمراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا استقبال کیا، مزار پر ان کی دستار بندی کی گئی اور انہیں روایتی تحائف دئیے گئے، ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنے درمیان دیکھ کر سینکڑوں زائرین نے ’’جیوے جیوے طاہر جیوے‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ان سے مصافحہ کرتے رہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.