سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسلام اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلاف بنائی گئی فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پرمنہاج القرآن ویمن لیگ (حیدرآباد، انڈیا) کے زیر اہتمام مورخہ 26 ستمبر 2012ء کو مہاراجہ فنکشن ہال بیرون فتح دروازہ میں عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
MQI آندھرا پردیش کا خصوصی وفد سید آل رسول قادری حسین پاشا کی قیادت میں مورخہ 24 ستمبر 2102ء بروز سوموار کو دہلی روانہ ہوا اور مرکزی وزیر IT مسٹر کبل سبل سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل آندھرا پردیش کی طرف سے گستاخانہ فلم کے خلاف امریکہ سے احتجاج کرنے کی قراداد پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدرآباد، انڈیا) کا اہم اجلاس سٹی ہیڈ آفس امیرہ منزل روبرودرشہوار ہسپتال پرانی حویلی میں منعقد ہواجس میں توہین آمیز فلم کی بھر پور پور مذمت کرتے ہوئے قرارداد منظور کی گئی۔
مورخہ 9 ستمبر 2012ء کو بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پاکستان کے دورہ پر آئے تو انہوں نے لاہور کی مختلف جگہوں کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر جب وہ سکھوں کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ ڈیرہ صاحب پہنچے تو متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں، وائس چیئرمین اور سہیل احمد رضا ممبر بورڈ متروکہ وقف املاک حکومت پاکستان و ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن نے ان کا استقبال کیا۔
اللہ رب العزت کے فضل وکرم اور آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی صدقہ سے منہاج القرآن ویمن لیگ (حیدر آباد) نے ماہ رمضان المبارک میں مختلف روحانی و تربیتی سرگرمیاں سرانجام دیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدرآباد، انڈیا) اور جامع مسجد وزیر النساء دبیر پورہ میں اجتماعی مسنون اعتکاف 2012ء کا انعقاد کیا گیا جس میں 150 کے قریب معتکفین نے پورے شرعی احکام اور آداب کے ساتھ مسنون اعتکاف کی تکمیل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (حیدر آباد، انڈیا) کے ناظم دعوت وارشاد مولانا حبیب احمد الحسینی نے مورخہ 22 جولائی 2012ء کو حیدر آباد میں عظیم الشان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قبور کی زیارت کرنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قول اور فعل دونوں سے ثابت ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (انڈیا)، حیدر آباد برانچ کے زیر اہتمام مورخہ 17 جولائی 2012ء کو وقار نگر بیگم پیٹ اور منہاج القرآن ماڈل سکول مغل پورہ میں غریب اور بے سہارا لوگوں میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تحت کمبل تقسیم کئے گئے۔
ڈاکٹر حمید اللہ کی شخصیت بحث وتمحیص کا بے مثال پیکر ہے، انہوں نے علم وتحقیق کے میدان میں وہ کارنامے سرانجام دیئے جن کو فراموش نہیں کیا جاسکتااور محققین ڈاکٹر حمید اللہ کے مزید کارناموں کو ابھی منظر عام پر لانے میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مختلف علماء ومشائخ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل(حیدر آباد، انڈیا ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 جولائی 2012 کو منعقد ہونے والی ڈاکٹر حمید اللہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
جامعہ انوار العلوم (پونچھ، ریاست جموں و کشمیر) کے زیراہتمام مورخہ 30 جون 2012ء کو دور روزہ انٹرنیشنل سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا آغاز نہایت تزک و احتشام کے ساتھ کالج گراؤنڈ پونچھ میں کیا گیا۔ جس میں ریاست بھر سے تقریبا ایک لاکھ لوگوں نے دو دنوں میں شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اپنے کامیاب دورہ انڈیا کے بعد 20 مارچ 2012ء کو برطانیہ پہنچ گئے۔ نئی دہلی سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی قائدین نے شیخ الاسلام کا پروقار استقبال کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے نئی دہلی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام کمیونٹی کو ملت کے طور پر پیش کیا۔ اسلام سلامتی کا مذہب ہے اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو ممبئی کے سومیہ گراؤنڈ میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام نے لاکھوں افراد سے خطاب کیا۔ ریاستی حکومت نے اس پروگرام کے لیے سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے تھے۔ پروگرام کے لیے پنڈال کے تمام داخلی وخارجی حصوں میں ڈور فریم میٹل ڈیٹیکٹر نصب کئے گئے تھے۔ جہاں ہر آنے والے کی مکمل تلاشی لینے کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی گئی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے دورہ انڈیا میں 15 مارچ 2012ء کو برلاماتوشری سبھاگرہ ممبئی میں اجتماع منعقد ہوا، جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ منہاج القرآن مہاراشٹر کے صدر رفیق احمد خان کے علاوہ منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ممبئی کے قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ اس پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے دورہ انڈیا میں 14 مارچ 2012ء کو درگاہ اجمیر شریف پر خصوصی خطاب کیا۔ سلطان اولیاء، سلطان الہند اور نائب النبی حضرت خواجہ غریب نواز معین الدین چشتی اجمیری کی درگاہ عالیہ پر ہزاروں شرکاء کا مجمع موجود تھا۔ درگاہ اجمیر شریف کے خدام میں حضرت سید معین الدین، سید راحت حسین، آغا آغائی اور حضرت صدیق الحسن کے علاہ حضرت خواجہ غریب نواز کے تمام سجاد گان اور علمائے مشائخ ہند کی بہت بڑی تعداد بھی اس اجتماع میں شریک تھی۔ تمام معزز مہمانوں کو اسٹیج پر بٹھایاگیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.