سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹو کونسل کا پورٹ لیش کے ایک مقامی ریسٹورانٹ گریل اینڈ چیل میں اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی تمام ایگزیکٹیو کونسل کے علاوہ ڈبلن، لمرک، کارلو اور پورٹ لیش کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں 27 فروری بروز اتوار پورٹ لیش میں پیس کانفرنس بسلسلہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی71 ویں سالگرہ کے انعقاد بارے بھی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام جامعہ مسجد انوار مدینہ ڈبلن میں میلاد النبیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن لندن برطانیہ کے ڈائریکٹر علامہ محمد صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرمؐ کی ذات گرامی ہمارے ایمان کا مرکز و محور اور اس کی اصل و اساس اور آپ سے نسبت و تعلق ہی حقیقی ایمان ہے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور کی رہائش گاہ پر ایک پرنور اور روحانی محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفارتخانہ ڈبلن کے ہیڈ آف چانسری شہزاد نوشیروانی مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان و بستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر اہتمام پورٹ لیش کی الرحمنٰ مسجد میں درود و سلام و نعت کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ ڈبلن، لمرک، کارک، کارلو اور پورٹ لیش کے عشاقان مصطفیؐ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ روحانی محفل کے مہمان خصوصی برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن کے نوجوان سکالر علامہ حسن شیر انعمانی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں پورٹ لیش کے گریل اینڈ چیل ریسٹورانٹ میں 15 اکتوبر 2021 کو ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے میلاد پاک منانے کی شرعی حیثیت کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اپنے بندوں کو اگر کوئی نعمت عطا فرمائے تو بندوں کو چاہیے کہ اس نعمت کا خوب خوشی سے اظہار کریں۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام محفل ذکر حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبران کے علاوہ کمیونٹی کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری مختصر دورے پر ہالینڈ پہنچ گئے ہیں۔ ان کے اعزاز میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر ایمسٹرڈیم میں پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اسلام اور پاکستان کے سفیر ہیں۔ ان کی ذمہ داریاں اور چیلنجز دوہرے ہیں۔ انہیں اپنے اور اپنے خاندان کے لئے رزق حلال کمانے کے لئے محنت بھی کرنا ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ اسلام اور پاکستان کے تشخص کے سفیر اور ترجمان بھی ہوتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منعقدہ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی جاوید عظیمی نے کہا کہ امت مسلمہ کی نشاة ثانیہ اور احیائے دین کے عالمگیر مقصد کو پورا کرنے کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تحریک منہاج القرآن کی بنیاد رکھی جس کے تعلیمی نیٹ ورک پوری آب و تاب کے ساتھ دنیا کے 90 ممالک میں پھیلا ہوا ہے میں سمجھتا ہوں کہ تحریک منہاج القرآن دور حاضر کی ایک ایسی دینی انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی۔ تبلیغی۔ اخلاقی۔ روحانی و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرام نے اہل ایمان کے نظریات اصلاح امت اور غلبہ دین حق کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے جس پر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء سے اظہار یکجہتی اور ایصال ثواب کے لئے آن لائن دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو، رفقاء واراکین اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ تعزیتی محفل 17 جون 2014 کے شہداء کے لیے ہے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام 14 مارچ 2021ء کو بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام کی ماہانہ محفل کا انعقاد کیا گیا۔ کورونا وائرس کے سبب ہونے والے لاک ڈاؤن کی وجہ سے محفل کے شرکاء آن لائن شریک تھے۔ محفل میں علامہ محمد عدیل، ڈاکٹر گلزار احمد، رضوان احمد طور، فیاض احمد، ملک پرویز، مدثر بھٹی، ارسلان خان، جنید خالد، ناصر چشتی اور وسیم بٹ شریک تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلے میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ایک ورچوئل سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل دور حاضر کی ایسی دینی اور انقلابی تحریک ہے جس کے دعوتی، تبلیغی، اخلاقی و روحانی، فکری واجتہادی اور تحریکی تنظیمی پروگرام نے نہ صرف اہل ایمان کے نظریات، اصلاح احوال امت اور غلبہ دین کی بحالی کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے، اس سلسلے میں آئرلینڈ میں بھی منہاج القرآن کے پیغام اور فروغ کے استحکام اور ممبرسازی کی مہم کو تیز کرنے کے علاوہ ماہانہ درودوسلام کی محافل اور دیگر تمام پروگرامز کو باقاعدگی سے منعقد کرنے کے لئے باہمی غوروخوض کیلئے ڈاکٹر گلزار کی رہائشگاہ کیلکینی میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی ایک مشاورتی اجلاس و حلقہ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں درود و سلام کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات اور فرزندان اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے آغاز سے قبل تمام احباب نے اجتماعی طور پر حضور نبی اکرم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں درود پاک کا ورد کیا اور پھر محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ تنویر حسین نے حاصل کی جبکہ ڈاکٹر گلزار احمد اور حافظ جنید خالد نے حضور نبی اکرمﷺ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام چوہدری منظور خان کی رہائشگاہ لمرک ایک نورانی محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما نعیم اشرف کی رہائش گاہ لمرک میں ایک پروقار اور روحانی محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس نے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.