سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما سید ذیشان شاہ کی رہائش گاہ ڈبلن میں ایک اہم مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹیو اور معاونین جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ، سید ذیشان شاہ، محی الدین، شیخ یوسف احمد، ناصر چشتی، محمد عرفان، رانا فیصل، مبین احمد اور رضوان احمد طور شامل تھے، اجلاس کی صدارت برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن برطانیہ کے نوجوان سکالر علامہ ہارون عباسی الازہری مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین کے علاوہ دیگر سیاسی سماجی اور مذہبی تنظیمات کے قائدین و کارکنان اور تمام مکاتب فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ماہانہ درود و سلام کی ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء واراکین وابستگان کے علاوہ آئرلینڈ کی کئی اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی محفل کا آغاز ابوبکر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا منہاج القرآن آئرلینڈ کے نائب صدر رضوان احمد طور اور جوائنٹ فنانس سیکرٹری سید ذیشان شاہ نے حضور نبی اکرمؐ کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے جبکہ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری محی الدین نے ادا کیے۔
آئرلینڈ کے شہر کارلو اسلامک سینٹر کے امام و خطیب الشیخ عبدالحق نے گزشتہ دنوں منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ سے انکی رہائش گاہ پر خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں کارلو پلے ٹوگیدر چائلڈ کیئر کے ڈائریکٹر اور منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد یوسف، عبدالنور منہاج نعت کونسل کے اہم رکن علی قادری اور محمد زوہیب قادری بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام آئرلینڈ کے شہر لمرک میں ماہانہ درودوسلام اور استقبال رمضان کے سلسلہ میں ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور دیگر تنظیمات کے قائدین کے علاوہ برطانیہ سے تشریف لائے ہوئے حضرت صوفی برکت علی رحمۃ اللہ کے مقررکردہ بین الاقوامی امیر حضرت خواجہ مستنیر احمد نے اپنے احباب کے ہمراہ خصوصی طور پر شرکت کی۔
برطانیہ کے معروف کشمیری صحافی نواز مجید کشمیری نے منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر وسیم بٹ سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں آئرلینڈ کے معروف بزنس مین ساجد جاوید، کاشف جاوید اور ارسلان مجید بھی آپ کے ساتھ تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتحال، کشمیر کی موجودہ صورتحال اور بالخصوص سانحہ ماڈل ٹاؤن پر خصوصی گفتگو ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے آئرش پارلیمنٹیرین، سینیٹرز اور کونسلر سے خصوصی ملاقات کی جن میں ممبر آف پارلیمنٹ جیک کے ہل (ترجمان فوڈ اینڈ ہارٹیکلچر، ٹیمی ڈولی (ترجمان کمیونیکیشن اینڈ نیچرل ریسورسز، مارگریٹ مرفی اومہنی (ترجمان ڈس ایبیلٹی) نائل کولن (ترجمان فارن افیئرز اینڈ ٹریڈ) مائیکل میک گراتھ (ترجمان فنانس) سینیٹر مارک دہلی (ترجمان فارن افیئرز اینڈ آئرش اوورسیز اور کونسلر سٹی کارلو فینٹن فیلان شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں درود و سلام کی ایک روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور سیاسی سماجی مذہبی اہم شخصیات کے علاوہ بچوں نے بھی بھر پور شرکت کی۔
ڈبلن آئرلینڈ ۔۔۔ فرخ وسیم بٹ ۔۔۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے سفیر پاکستان سردار شجاع عالم سے سفارتخانہ ڈبلن میں خصوصی ملاقات کی، جس کا مقصد سفیر پاکستان سردار شجاع عالم کو حال ہی میں سفیر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے پر مبارکباد دینا تھا، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ وسیم بٹ نے سردار شجاع عالم کی آئرلینڈ آمد اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا، مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک عظیم الشان میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ایکرنگٹن برطانیہ کے ڈائریکٹر الشیخ الحافظ علامہ عبدالسعید مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں ڈبلن سٹی کونسلر روری میک لینی اور آئرش سیاسی سماجی اہم رکن میری فری مین المروف میری آئرش انصافین نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یوکے، یورپ کے پروجیکٹ مینیجر الشیخ عدنان سہیل کا ڈبلن ایئرپورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، استقبالیہ وفد میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر، اسلامک سینٹر کارلو کے چیئرمین اور منہاج القرآن آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف، پی ٹی آئی آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری سید قاسم شاہ، منہاج نعت کونسل کے رکن علی بٹ قادری اور ناصر چشتی شامل تھے۔ محمد یوسف نے الشیخ عدنان سہیل کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
سابق وزیراعظم آزادکشمیر اور تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری ان دنوں کشمیر ویک کے سلسلے میں یورپ کے دورے پر ہیں، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری جب آئرلینڈ پہنچے تو اس دوران تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے ان سے خصوصی ملاقات کی یہ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مہمان خصوصی پیر غلام دستگیر تھے۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پی ٹی آئی آئرلینڈ، پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام اور آپ کے خانوادے کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہدائے کربلا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کے علاوہ پاکستانی و مسلم کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مدثر ثاقب کی رہائش گاہ پر شب برات کی روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور ایگزیکٹو ممبران اور پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ آئرلینڈ کی اہم شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.