سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے ایگزیکٹو ممبر ڈاکٹر گلزار احمد کی رہائش گاہ 40 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ محفل کے مہمان خصوصی آئرلینڈ کی معروف قانون دان سولیسٹر چوھدری عمران خورشید تھے جبکہ اس محفل کی صدارت منہاج القرآن آئرلینڈ کے مرکزی رہنما پیر غلام دستگیر نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈبلن آئرلینڈ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلے میں سفیر امن کانفرنس منعقد ہوئی، کانفرنس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان اور دیگر سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے عہدیداران، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے سفیر ڈاکٹر سید رضوان احمد تھے جبکہ اس تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے مرکزی رہنما الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی نے کی۔
تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور سجادہ نشین دربار عالیہ عبدو پور شریف میرپور، آزاد کشمیر پیر شیراز حسین قادری نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عظیم مشن سے متاثر ہو کر لائف ممبر شپ حاصل کر لی ہے۔
منہاج نعت کونسل آئرلینڈ کے اہم رکن علی بٹ قادری کی رہائشگاہ لمرک میں بچوں نے محفل میلاد النبی ﷺ اور گیارہویں شریف کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز اسد قدیر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت علی بٹ قادری اور محمد فہد نے پیش کیے۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت اوورسیز، تحریک منہاج القرآن فرانس کے صدر سکالر فورم یورپ علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ فرانس میں انتقال کر گئیں (اناللہ وانا الیہ راجعون)۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے رفقاء و اراکین اور جملہ عہدیداران نے علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیر تمام ڈبلن میں میلاد النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پیر شیراز حسین قادری سجادہ نشین دربار عالیہ ابدو پور شریف میرپور اور پیر غلام دستگیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے تمام رفقاء و اراکین وابستگان اور پوری ایگزیکٹیو ٹیم کے علاوہ سیاسی سماجی مذہبی تنظیمات کے قائدین اور مسلم کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ڈبلن میں ایک عظیم الشان محفلِ میلاد النبی کا انعقاد کیا گیا، جس میں چوہدری عمران خورشید، شاہین احمد، عتیق باجوہ، عمار علی، ڈاکٹر مدثر، سلیم علی، حافظ محمد سعید، وقار بٹ، ساجد رضا نے محفل میں شرکت کی۔ یہ پروگرام ڈی آر سی ٹیکسی اور ماسٹر آٹوز نے منعقد کیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے خطاب کیا۔
آئرلینڈ کے شہر کارک میں پاکستانی کمیونٹی کارک کے زیراہتمام میلاد کانفرنس کارک سٹی میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت پیر غلام دستگیر نے کی۔ محفل میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے عاشقان مصطفیٰ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل کا آغاز مرتضی احمد نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ فیاض احمد، عبدالوہاب یونس، ڈاکٹر رضوان صالح، امداد علی، ڈاکٹرسلیم شریف، عامر بٹ، اسد علی، ڈاکٹر گلزار احمد، علی بٹ قادری اور محمد احمد نے حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
تحریک منہاج القرآن آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی، جس کا آغاز محی الدین نے تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا، سید ذیشان شاہ، علی بٹ قادری، رضوان احمد طور، ڈاکٹر گلزار احمد اور وسیم بٹ نے نعت مبارکہ اور منقبت پیش کی۔ نقابت کے فرائض منہاج القرآن آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکریٹری محی الدین نے ادا کیے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ اور فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید نے منہاج القرآن کے دعوتی، اخلاقی وروحانی، فکری و اجتہادی اور تحریکی وتنظیمی پروگرامز پر خصوصی روشنی ڈالی۔
جریدے قدامت کے چیف ایڈیٹر اور منہاج القرآن کے تاحیات رفیق محمد عمار علی نے 2 اگست 2017ء کو ڈبلن میں ایک تقریب میں پانامہ لیکس میں سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ پاکستان میں انصاف کی بڑی کامیابی ہے۔ یہ ملک سے کرپشن کے خاتمے اور کرپٹ افراد سے ملک کو پاک کرنے کا نقطہ آغاز ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ نے مرکزی رہنماؤں نے پانامہ کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلہ کا خیر مقدم کیا۔ اس سلسلہ میں آئرلینڈ میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مختلف تنظیمات نے یوم نجات منایا۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے تاحیات رفیق محمد یوسف کے والد گرامی کے انتقال پر تعزیتی محفل ان کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ پروگرام میں محفل نعت اور حلقہ ذکر کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ ڈبلن کے رفقاء و کارکنان کے علاوہ اہم مقامی شخصیات نے بھی تعزیتی ریفرنس میں شرکت کی۔
عصرِ حاضر کی دینی و فکری، دعوتی و انقلابی، اخلاقی و روحانی، فکری و اجتہادی اور اصلاح احوال امت کی تحریک، منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے فروغ و استحکام اور تنظیم نو کے لیے مشاورتی اجلاس 8 مارچ 2017 کو ڈبلن میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری نے کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66ویں سالگرہ کے حوالے سے سفیر امن سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان کے علاوہ آئرلینڈ کی سیاسی، سماجی، مذہبی، تنظیمات کے قائدین اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات نے ڈبلن سٹی کونسل کی سابقہ ممبر اور سینئر سیاستدان میری فیٹس پیٹرک سے ملاقات کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.