سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 فیڈرل ایریا اسلام آباد کے زیراہتمام "آؤ پاکستان بچائیں" تیزی سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد کے سلسلہ میں یہ تشہیری اور آگاہی کمپین ملک بھر میں جاری ہے۔ اس سلسلہ میں فیڈرل ایریا اسلام آبادمیں منہاج القرآن یوتھ لیگ زون 1 کی طرف سے بذریعہ پروجیکٹر پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ یکم دسمبر 2012 کو ضیاء مسجد نیو شکریال کے مقام پرایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
غلام احمد بٹ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستانی قوم کو انقلاب کا پیغام دینے کے لئے اسلام آباد تا لاہور پیدل جانے کا ارادہ کیا ہے۔ تاکہ اسلام آباد تا لاہور جاتے ہوئے ہر پاکستانی کو ڈاکٹر طاہرالقادری کا تبدیلی کا پیغام دیاجاسکے، انہوں نے کہا کہ گزشتہ 60 سالوں سے کرپشن کی دیمک ملک کوچاٹ رہی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان اگر قائم ہے تو اللہ کے نیک اور برگزیدہ بندوں کی وجہ سے ہے، آج قائداعظم کی روح ہمیں پکار رہی ہے کہ کون ہے جو میرے پاکستان کو بچائے گا،
معروف کالم نگار روزنامہ ایکسپریس ’زیروپوائنٹ‘ اور ایکسپریس چینل کے پروگرام ’کل تک‘ کے میزبان جاوید چودھری نے تحریک منہاج القرآن حسن ابدال کی دعوت پر جمعۃ المبارک کے اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تحریک منہاج القرآن اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستانی میں تبدیلی کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور کارکنوں کو یہ پیغام دیا کہ وہ معاشرے کو تبدیل کرنے کے لئے اپنی کاوشیں کو تیز تر کریں۔
مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 13 سی، یوسی 31 چاہ سلطان راولپنڈی کے زیراہتمام منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کے موقع پر تقریب سعید کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا، جس کے بعد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے اغراض و مقاصد بارے معلوماتی ڈاکومنٹر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ’آؤ پاکستان بچائیں‘ حاضرین کو سنایا گیا۔
اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس وقت کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آواز پر لبیک کہیں اور 23 دسمبر کو ان کی پاکستان آمد کے موقع پر ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے کی خاطر مینار پاکستان پر لوگوں کا جم غفیر اکٹھا کر دیں۔ منہاجینز مصطفوی مشن کا ہراول دستہ ہیں، لہذا پاکستان میں رائج بدترین نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے منہاجینز کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ اسلام آباد کے زیراہتمام غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جس کی قیادت سینئر نائب صدر ایم ایس ایم پاکستان چوہدری عرفان یوسف نے کی، جبکہ ممبر سنٹرل کیبنٹ ایم ایس ایم محمد قاسم مرزا، صدر ایم ایس ایم اسلام آباد سعید خان نیازی بھی ہمراہ تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مورخہ 17 اکتوبر 2012ء بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد میں امید نو طلبہ کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں یونیورسٹی اور شہر بھر سے سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے مہمانان خصوصی مرکزی ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور مرکزی صدر ایم ایس ایم پاکستان تجمل حسین انقلابی تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ (سسٹر) اسلام آباد کے زیراہتمام مقابلہ حسن قرات مورخہ 4 اگست 2012ء کو منہاج المدینہ ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کی صدارت محترم نصرت امین (ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد) نے کی۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔ محفل میں نعت کے بعد اجتماعی طور پر ذکر و اذکار کی محفل سجائی گئی جس کے بعد نماز صلوٰۃ و تسبیح بھی ادا کی گئی۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء محفل کے لیے سحری کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اسلام آباد کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2012ء کو اسلام آباد میں یوتھ ورکرز کنونشن منعقد ہوا۔ یہ اسلام آباد کی تاریخ کا انتہائی کامیاب ورکرز کنونشن تھا جس میں مختلف کالم نویس، دانشور، سیاسی و سماجی شخصیات اور بڑی تعداد میں یوتھ لیگ کے کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کی۔
انٹرنیشنل انٹرفیتھ کونسل کے زیراہتمام 28 فروری 2012 کو اسلام آباد میں سیمینار منعقد ہوا۔ جس میں مختلف مذاہب کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر سہیل احمد نے بھی خصوصی شرکت کی
بابر علی چوہدری مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے بیداری شعور عوامی ریلی کے سلسلہ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کا دو روزہ دورہ کیا۔ انہوں نے 5 دسمبر صبح 10 بجے دفتر تحریک منہاج القرآن چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کی ضلعی تنظیم سے میٹنگ کی جس میں انہوں نے ضلعی تنظیم کو 18 دسمبر کی بیداری شعور عوامی ریلی میں زیادہ سے زیادہ نوجوانون کی شرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
علامہ محمد ہارون عباسی کے دورہ کلیات کے اختتام پر 23 ستمبر 2011ء کو مین بازار باڑیاں میں تحریک منہاج القرآن گلیات کی طرف سے الوداعی تقریب کی گئی۔ اس الوداعی تقریب کو"پیغمبر امن کانفرنس" کا نام دیا گیا۔ تقریب کی صدارت پیر طریقت، انجینیئر ارشد فاروق علوی نے فرمائی۔
علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ سے واپسی کے بعد 20 ستمبر 2011ء کو باڑیاں پہنچے۔ جہاں انہوں نے"الوقاص ہوٹل" میں ہونے والے اجلاس میں گلیات کے لیے تنظیم سازی کی۔ یوں آپ کی سربراہی میں تحریک منہاج القرآن گلیات کا قیام عمل میں لایا گیا۔
علامہ حافظ محمد ہارون عباسی نے 10 ستمبر سے 14 ستمبر 2011ء تک اہلیان گلیات کے وفد کے ساتھ "مرکزی سیکرٹریت تحریک منہاج القرآن" کا وزٹ کیا۔ خطہ کوہسار میں اپنے مصروف دعوتی تبلیغی دورے کے بعد علامہ حافظ محمد ہارون عباسی مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے تھے
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.