سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 8 مئی 2010ء بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے زیر اہتمام 15 روزہ درس قرآن و حدیث کی تیسری نشست منعقد ہوئی جس کے دو بڑے پروگرام منعقد ہوئے، پہلا پروگرام بطور خاص خواتین بہنوں اور بچیوں کے لئے منعقد ہوا جس کا انتظام ساور یانی ہال دیزیو میں کیا گیا۔ پروگرام کا دورانیہ 2 گھنٹے تھا۔ پروگرام میں ہالینڈ سے تشریف لائے ہوئے حضرت علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے بہت فکر انگیز اور وجد انگیز گفتگو فرمائی
دو مئي بروز اتوار منہاج القرآن بلونيا اور فرارا کے زير اہتمام بودريو ميں محفل نعت کا انعقاد ہوا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے حافظ عديل اظہر نے کيا جبکہ نعت خوانوں کي ايک بہت بڑي تعداد نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کي بارگاہ میں عقيدت ميں پھول نچھاور کيے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل بلونیا اٹلی کے زیر اہتمام بلونیا میں عظیم والشان محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مرکزی ایگزیکٹیو کے عہدیداران حافظ عبدالمناف، ظہیر انجم، مختیار احمد قادری، حاجی الطاف چیمہ اور شکیل احمد نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں بلونیا، چینتو، پورتا میجورے، فرارا اور کارپی کے معروف نعت خوانوں نے بھی شرکت کی۔
مورخہ 25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی (بریشیاء) کے زیراہتمام منہاج یوتھ لیگ کے لیے تربیتی نشت قائم کی گئی، جس میں علامہ حافظ نزیراحمدقادری (سفیر یورپ) نے خصوصی خطاب کیا- اس تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری گلزار احمد نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیر اہتمام مورخہ 15 اپریل 2010ء شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت شوریٰ کے صدر حاجی ارشد جاوید نے کی۔ اجلاس میں دیزیو تنظیم کے صدر حاجی خالد محمود، نائب صدر میاں سرفراز احمد، ناظم حاجی محمد اشرف اور دیگر شوریٰ کے احباب نے بھر پور شرکت کی۔
25 اپریل 2010ء بروز اتوار منہاج القرآن دیزیو کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی دوسری نشست اور محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں خواتین اور مرد حضرات کا علیحدہ علیحدہ اہتمام کیا گیا۔ خواتین اور بچیوں کی کلاس صبح دس بجے Missionari Saveriani ہال میں اور مرد حضرات اور نوجوانوں کی کلاس دوپہر دو بجے بعد نماز ظہر تک منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میلان اٹلی کے زیراہتمام خواتین و حضرات بالخصوص یوتھ کے لئے درس قرآن و حدیث کی باقاعدہ کلاسز کا آغاز 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ خواتین کے لئے اور 11 اپریل 2010ء بروز اتوار کو حضرات کے لئے منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میں منعقد ہوا۔
مورخہ 10 اپریل 2010ء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منہاج القرآن انٹرنیشنل (دیزیو) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے حال ہی میں دہشت گردی کے خلاف جو فتویٰ دیا، اس کا تعارفی پروگرام منعقد ہوا جس کی صدارت حضرت علامہ حافظ نذیر احمد نے کی۔
منہاج القرآن میچراتا کے زیر اہتمام 8 اپریل 2010ء کوخصوصی اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں چوہدری محمداقبال نے نئے آنے ولے افراد میں لائف ممبر شپ فارم تقسیم کئے اور انہیں منہا ج القرآن میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی، اس کے علاوہ راشد بیگ کو منہاج نعت کونسل کی جانب سے خصوصی مبارکباد پیش کی گئی۔ اجلاس کا اختتام دعائے خير سے ہوا۔
منہاج القرآن نارتھ اٹلی کی تنظیم سازی کا پروگرام مورخہ 1 اپریل 2010 کو منعقد ہوا، پروگرام کی صدارت یورپین کونسل کے صدر سید محمد ارشد شاہ اور یورپین کونسل کے جنرل سیکرٹری حاجی محمد اصغر نے کی، جو خصوصی طور پر فرانس سے تشریف لائے تھے۔
منہاج القرآن میچراتا کے ناظم چودھری محمد آصف کی رہائش گاہ پر محفل میلاد کا اہتمام کيا گيا۔ اس با برکت محفل ميں منہاج القرآن انٹرنيشنل اٹلي کے مرکزي قائدين کے علاوہ مختلف لوگوں نے شرکت کي۔ منہاج نعت کونسل میچراتا اور منہاج القرآن ميچراتا کي صوبائی ایگزیکٹیو کے ممبران بھي محفل ميں موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنيشنل میچراتا اٹلي کے زیراہتمام 20 مارچ 2010ء کو سید امتیاز شاہ کی رہائش گاہ پر محفل میلاد منعقد ہوئی۔ محفل میں مقامی ایگزیکٹیو منہاج القرآن کے علاوہ دیگر افراد نے بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ میلان، اٹلی کے زیراہتمام میلاد مارچ 19 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ میلاد مارچ سنٹرل اسٹیشن سے شروع ہو کر پیاساریپیلیگا پر ختم ہوا۔ میلان کے سنٹرل اسٹیشن تک جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں فقید المثال جلوس نکالا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے زیراہتمام جشن ولادت مصطفوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں 7 مارچ بروز اتوار میلان کی سر زمین پر ایک عظیم الشان میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔ یہ مارچ میلان کی سرزمین پر یہ اپنی نوعیت کا پہلاپروگرام تھا، جس میں قرب و جوار سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو نے ربیع الاول کی پُر نور ساعتوں میں جہاں پر دیزیو اسلامک سنٹر اور آس پاس کے علاقہ جات میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا، ان محافل میں بہت خوبصور ت انداز میں ضیافت میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتظام بھی کیا جاتا رہا، جس میں ہر خاص و عام کے لئے ایک پر تکلف کھانے کا بندوبست تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.