سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن اسلامک سنٹر نووارا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت کو توبہ کے الفاظ بہت پسند ہیں۔ توبہ کی قبولیت کا پیمانہ دوبارہ گناہوں کا مرتکب نہ ہونا ہے۔ زندگی کے میدان میں حقیقی کامیابی صالح اعمال کے بغیر ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے اس لئے توبہ و استغفار میں سستی نہ کریں۔
چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل میلان کے نئے اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آپ کو بتایا گیا کہ میلان کے نئے اسلامک سنٹر کی تزئین و آرائش کا کام جلد شروع کر دیا جائے گا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یہاں دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت اسلامی علوم و فنون کے ساتھ دین اسلام کے عقائد صحیحہ کے فروغ کا مرکز بنائے اور اس سے انسانیت فیض یاب ہو۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے کارپی مرکز پر 24 اکتوبر 2021 بروز اتوار کو میلاد مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ حافظ ذیشان قادری ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن نے خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کی فکر اور میلادالنبی منانے کا مقصد سمجھایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کارپی کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے میلاد النبی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائنات کی عظیم ترین خوشی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کا عظیم الشان اجتماع اریزو کے مشہور پارک ’’کارا بنیری‘‘ پارک میں منعقد ہوا۔ عید کے اجتماع میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن آریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا اور قرآن و حدیث کی روشنی میں اسلام کا تصور قربانی بیان کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کی ساتویں برسی پر دعائیہ تقریب منعقد کی گئی، جس میں ڈائریکٹر تحریک منہاج القرآن اریزو علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں ہر انسان کی عزت و حرمت ہے اور قتل کا بدلہ قتل یعنی قصاص ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشت گردی کا شکار ہوئے اور شہداء کے ورثاء آج بھی انصاف کی تلاش میں عدالتوں کے چکر لگا رہے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اریزو اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، اس موقع پر علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کرتے ہوئے حضرت فریدملت کی حیات و خدمات کو بیان کیا۔ انہوں نے قرآن اور حدیث کی روشنی میں ولی کی شان بیان کی اور کہا کہ فرید ملت منہاج القرآن کے محسن عظیم ہیں۔
بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ کرونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے تقریب میں شرکاء کی تعداد انتہائی محدود رکھی گئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ الحمدللہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کارپی اٹلی نے دن و رات محنت کر کے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو باوقار طریقے سے گھر گھر رمضان پیکج پہنچانے کی مہم شروع کر دی ہے۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کارپی کے رضاکار رمضان پیکجز کی تیاری میں دن رات مصروف عمل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اٹلی ہمیشہ کی طرح انسانیت کی خدمت کیلئے صف اول میں آکر اپنی خدمات پیش کر رہی ہے۔ اسی ضمن میں Regione Lombardia اور Comune di Gallarate کی معاونت کرتے ہوئے 65 سال سے زائد عمر کے افراد میں گھر گھر جا کر ماسک کی تقسیم کرنے کی مہم میں بھرپور حصہ لیا، جس کے نتیجہ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نے تقریبا 500 افراد کے گھروں تک جا کر ماسک کی تقسیم کی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز دنیا بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤندیشن اٹلی کے زیراہتمام کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کو باوقار طریقے سے گھر گھر راشن پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک 50 سے زائد فیملیز تک راشن پیکجز پہنچا دیئے گئے ہیں۔ مزید 15 فیملیز کو واٹس ایپ رابطہ کے ذریعے سفید پوشی سے اٹلی کے طول و عرض میں بذریعہ کوریئر سامان پہنچانے کے لیے تیار ہے۔
تحریک انصاف کے وفد نے اٹلی میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے وفد میں مرزا محمد خالد، حاجی بشیر بوسال، ملک عبدالرحمن، عاطف بسرا، راجہ انوار الحق، راجہ صدام اور مہر نوید شامل تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی مختلف تنظیمات کے عہدیداروں اور قائدین نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کی کارپی تنظیم، Macerata، نیپولی، بولزانو، ایریزو، فرینزی، سینٹو اور ویرونا تنظیم کے عہدیدار و کارکنان موجود تھے۔
منہاج یوتھ لیگ اٹلی کے ایگزیکٹیو ممبران نے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں نوجوانوں نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو منہاج یوتھ لیگ اٹلی کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے یوتھ کے نوجوانوں کی کارکردگی کو حوصلہ افزاء قرار دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے زیراہتمام کارپی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت اور خطاب کیا۔ تقریب میں کارپی (ساؤتھ اٹلی) کے رفقاء و وابستگان کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.