سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں عوام بڑی تعداد میں عطیات جمع کروا رہی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ملک بھر میں مختلف مقامات پر کیمپس لگائے گئے ہیں، جہاں جمع شدہ اشیاء، راشن اور دیگر چیزوں کو متاثرین تک پہنچایا جائے گا۔
منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے یوم ولادت کے موقع پر قائد ڈے سیمینار منعقد ہوا، جس میں منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی اور پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے خصوصی شرکت کی۔ سید ظفر اقبال شاہ، نعیم انصاری، مرزاجنید علی، راؤ کامران، مشتاق قائم خانی، زاہد لطیف، شاہد راجپوت، مفتی مکرم خان قادری، صاحبزادہ ثاقب نوشاہی، بشیر خان مروت، مسز فوزیہ جنید، طوبیٰ سلیمان، جواد انصاری، فاروق شیخ، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب میں شاندار کارکردگی پہ زونل اور ٹاؤنز کے ذمہ داران کو شیلڈز پیش کی گئی اور آخر میں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے کراچی تنظیم کے زیراہتمام منعقدہ ”تجدید عہد وفا”سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو پرامن اور خوشحال سوسائٹی بنانے کے لئے ساری توجہ اور وسائل بامقصد تعلیم کی فراہمی پر خرچ کرنا ہوں گے۔ تحریک منہاج القرآن اس دینی اور قومی تقاضے کو پورا کرنے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ منہاج القرآن کے تعلیمی اداروں سے وابستہ طلباء و طالبات کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
جامع مسجد رحمانیہ طارق روڈ کراچی میں تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی بی بی جان مرحومہ کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک منہاج القرآن کراچی کے جملہ ذمہ داران، وابستگان اورعقیدت مندوں نے حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤ الدین القادری الگیلانی البغدادیؒ کی صاحبزادی کے اِنتقال پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے لیے بلندی درجات کی دعا کی۔
ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور مختصر تنظیمی دورہ پر کراچی پہنچ گئے، ائرپورٹ پر منہاج القرآن کراچی کے عہدیداروں ثاقب نوشاہی، راؤ طیب، نوید عالم اور دیگر رہنماؤں نے استقبال کیا۔ دورہ میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور 9 اکتوبر 2021ء کو باغِ جناح کراچی میں منعقد ہونے والی سالانہ میلاد کانفرنس 2021ء کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شاہ لطیف ٹاؤن کراچی میں نظام المدارس پاکستان کے دفتر کا افتتاح اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا کہنا تھا کہ قرآن و سنت کی تعلیمات اتحاد و یگانگت، باہمی اخوت، تحمل و برداشت اور اعتدال و میانہ روی کا درس دیتی ہیں۔ اسلام ہر نوع کی انتہاپسندی، فرقہ واریت اور فتنہ و فساد کی نفی کرتا ہے۔ اسلام کی نظریاتی، اخلاقی اور فکری عمارت ’لا تفرقو‘ اور ’امۃ وسطا‘ کی بنیاد پر استوار ہوا ہے۔ اسلام کی اسی جامع فکر اور انسانیت نواز نظریات کو فروغ دینے اور دینی اور عصری تعلیمی، اخلاقی و روحانی اور تربیتی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ’نظام المدارس پاکستان‘ قائم کیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شاہ لطیف ٹاؤن، کراچی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام غرباء و مساکین کیلئے عوامی دسترخواں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انچارج عوامی دسترخواں علامہ زاہد خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوامی دسترخواں گزشتہ دو سالوں سے جاری ہے جہاں مستحق افراد کو کھانا باعزت طریقے سے فراہم کیا جاتا ہے۔ صدر منہاج القرآن نے عوامی دسترخواں کی انتظامیہ کو مبارکباد دی اور ان کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔
منہاج یوتھ لیگ کراچی کے زیراہتمام 28 فروری 2021ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے ’علم، تحقیق اور تجدید کا عہدِ بے مثال‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن، منہاج یوتھ لیگ و جملہ فورمز کراچی کے ذمہ داران و کارکنان اور عوام الناس کی بڑی تعداد شریک تھی۔ کانفرنس میں آمد پر کارکنان نے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرجوش نعروں سے استقبال کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری تنظیمی وزٹ پر کراچی پہنچ گئے، ائرپورٹ پر تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے پرتپاک استقبال کیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اپنے کراچی وزٹ کے دوران قائد ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کریں گے، تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان سے ملاقاتیں، منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرانتظام "سالانہ ایجوکیشنل اسمبلی" میں شرکت اور 2 مارچ کو حیدرآباد سندھ میں منعقدہ "شیخ الاسلام کانفرنس" میں بھی شرکت کریں گے۔
آغوش کمپلیکس کراچی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں صدر تحریک منہاج القرآن اور چیئرمین آغوش آرفن کیئر ہومز ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ تقریب میں آغوش کمپلیکس کراچی کے اساتذہ، انتظامیہ اور منہاج القرآن و جملہ فورمز کراچی کے ذمہ داران شریک ہوئے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے آغوش میں زیرتعلیم بچوں کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کیلئے دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے تحت ہفتہ تحفظ ناموس رسالت ﷺ منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں زونل سیکرٹریٹ المنہاج گلشن اقبال میں تحفظ ناموس رسالت ﷺ احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے قائدین و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جلوس کا اہتمام کیا گیا، جلوس میں منہاج القرآن کراچی، تحریک منہاج القرآن کے مختلف فورمز کے عہدیدار و کارکنان اور شہر بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام منہاج القرآن انٹرنیشنل کا 40ویں یوم تاسیس اور جنرل ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کراچی کے زیراہتمام باغ جناح میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، پاکستان عوامی تحریک کے صدر قاضی زاہد حسین، تحریک منہاج القرآن کراچی کے قائدین بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ کانفرنس میں ڈاکٹر فاروق ستار، علامہ پیر سید شاہ حسین گردیزی، آغا باقر عباسی زیدی، ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی سمیت تمام مکاتب فکر کے علماء و مشائخ، سیاسی و سماجی قائدین اور زندگی کے مختلف شعبوں کے معززین بھی مہمانوں میں شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن کراچی اور پاکستان عوامی تحریک کراچی کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 اکتوبر 2020ء کو باغ قائد بالمقابل مزار قائد کراچی میں ہونے والی تحریک منہاج القرآن کی عالمی میلاد مصطفیﷺ کانفرنس میں شرکت کے لیے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دے دی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.