سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر جانگنیم (بوسان) میں نمازِ جمعۃ المبارک نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جمعہ سے قبل خصوصی خطاب ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل، علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے فرمایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیرانتظام عرفان الاسلام مسجد اینڈ اسلامک سینٹر، کھاریبی ینگجو کوریا میں فہم القرآن کلاس کا انعقاد کیا گیا۔ یہ کلاس اپنی نوعیت کا ایک منفرد اور نایاب تعلیمی تحفہ ثابت ہوئی جس کا مقصد شرکاء میں قرآنِ مجید کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت اور عربی قواعد کی بنیادی سمجھ پیدا کرنا تھا۔
شیوا میں المدینہ مسجد اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر میں عظیم الشان حلقہ درود شریف کا انعقاد کیا گیا، جس میں کثیر تعداد میں عقیدت مند شرکاء نے شرکت کی۔ اس روحانی تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی نے بذریعہ ویڈیو کلپ خطاب کیا، جس میں انہوں نے درود و سلام کی فضیلت اور اہمیت بیان کی۔
کپائی (پاجو) مسجد میں بنگلہ دیشی اور پاکستانی کمیونٹی کے زیراہتمام ایک شاندار اجتماع منعقد ہوا، جس میں دور و نزدیک کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی علامہ غلام مرتضیٰ علوی، ڈائریکٹر ٹریننگ منہاج القرآن انٹرنیشنل تھے، جنہوں نے سیرت رسول ﷺ پر خصوصی خطاب کیا اور قرآن پاک کے ترجمہ کے حوالے سے بھی مفصل بریفنگ دی، جسے حاضرین نے نہایت سراہا۔
الحرمین مسجد اور منہاج القرآن اسلامک سنٹر (سنگدو) انچھن میں روحانی ماحول میں حلقۂ درود کا انعقاد کیا گیا، جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے درود پاک کی فضیلت اور اہمیت پر مختصر اور اثر انگیز خطاب فرمایا۔ اس کے علاوہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالی کا خصوصی خطاب بذریعہ ویڈیو کلپ شرکاء کو سنایا گیا، جس نے پروگرام کو مزید روحانی بنایا۔
منہاج اسلامک سینٹر انسن شیوا (ساؤتھ کوریا) میں مرکزی سکالر محترم علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے جمعہ المبارک کا خطبہ ارشاد فرمایا۔ اپنے خطبے میں انہوں نے اسلام کی انسانیت پسندی اور تکریمِ انسانیت کے اصول پر روشنی ڈالی۔
المدینہ مسجد ومنہاج القرآن اسلامک سنٹر جانگنیم (بوسان) میں ہفتہ وار محفل حلقۂ درود کا انعقاد
عرفان الاسلام مسجد و اسلامک سینٹر یانگجو (کھاریبی) میں ماہانہ درسِ عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ٹریننگ، محترم علامہ غلام مرتضیٰ علوی صاحب نے خصوصی خطاب فرمایا۔ یہ محفل علامہ ڈاکٹر رضا قادری صاحب اور لوکل ایگزیکٹو کونسل (کھاریبی) کی زیرِ سرپرستی و زیرِ انتظام منعقد ہوئی۔
نہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیوا میں تحریکِ منہاج القرآن کے 45 ویں یومِ تاسیس کے سلسلہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں نیشنل ایگزیکٹو کوریا، لوکل کونسل شیوا کے نمائندگان، رفقاء اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ساؤتھ کوریا کنٹیکس ہال میں اپنی نوعیت کی پہلی بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ پیغمبر انسانیت ہیں۔ آپ ﷺ دنیا بھر کے انسانوں کے لئے رول ماڈل ہیں۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں ہفتہ روز 8 واں حلقۂ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ نائب ناظم نظامت تربیت مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور علامہ محمود مسعود نے آنلائن تربیتی گفتگو کی۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد اشفاق نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام المدینہ مسجد شیواء میں حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز محمد ارسلان نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج القرآن شیواء آنسن ساوتھ کوریا کے زیراہتمام 25 دسمبر کو حلقہ درود و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد محمد شکیل اور عاصم عارف نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈائریکٹر نظامت تربیت مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور علامہ غلام مرتضی علوی نے تربیتی گفتگو کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت منہاج ایشین کونسل اور نیشنل ایگزیکٹو کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ہاوس نے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اجلاس کے شرکاء کو مُبارکباد پیش کی اور آئندہ کے تنظیمی لائحہ عمل پر بریفنگ بھی دی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.