سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت شہزاد علی بھٹی (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا) نے کی جبکہ پاکستانی اور عرب کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام جنوبی کوریا کے شہر انچھن میں الحرمین مسجد میں یوم بدر کی مناسبت سے جمعۃ المبارک کا عظیم الشان اجتماع منعقد ہوا، جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یمن سے تشریف لائے سکالر حافظ ابو انس نے رمضان، قرآن اور تقوی کے حوالہ سے گفتگو کی اور یوم فرقان پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ حافظ ابو انس نے کہا کہ قرآن پاک میں رب کائنات نے مسلمانوں کو رمضان کی اہمیت و فضیلت بیان کرتے ہوئے اس سے حاصل ہونے والے تقویٰ پر ورشنی ڈالی ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیر اہتمام جنوبی کوریا کے مختلف شہروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں انچھن سٹی،کمپو سٹی، جنوی (پیونتھک)، چھانگوان اور بوسان میں مختصر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریبات میں منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔ سالگرہ کی ان تقریبات کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں درود و سلام اور گلہائے عقیدت پیش کیے گئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل انچھن سنگدو سٹی ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ پر قائد ڈے دعائیہ تقریب اہتمام کیا گیا۔ دعائیہ تقریب کی صدارت محمد جمیل چودھری (امیر منہاج ایشیئن کونسل) نے کی۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کے موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
منہاج القرآن ساوتھ کوریا کے کارکن تبسم جمیل گذشتہ دنوں ساوتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تبسم جمیل ایک عرصہ سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ دنوں ہارٹ اٹیک کے باعث اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے کارکن حاجی حبیب الرحمن 14 دسمبر 2020ء کو ساؤتھ کوریا میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ حبیب الرحمن 12 سال سے کوریا میں مقیم تھے اور گذشتہ کچھ عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ جنوبی کوریا جبکہ پاکستان میں ماموں کانجن میں ادا کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی حضور تاجدار کائنات ﷺ کے میلاد کا جشن شایان شان سے منا رہی ہے، ملک بھر میں مجالس میلاد منعقد ہو رہی ہیں۔ اس سلسلے میں مرکزی سالانہ میلاد کانفرنس کا انعقاد 25 نومبر 2018 کو ساؤتھ کوریا کے شہر شیوا میں واقع یونیورسٹی کے ہال میں کیا گیا۔ ہال کو بہت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، مختلف عنوانات کے بینرز آویزاں تھے، ہال کے شروع میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا تھا جو تمام شرکاء کی توجہ کا مرکز رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آنس شیوا (ساؤتھ کوریا) کے نائب صدر محمد افضل گجر کو ممبر آف پارلیمنٹ شی ہنگ کی جانب سے Best Citizen کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر شہزاد بھٹی، ناظم مردان علی قادری اور جملہ ایگزیکٹو ممبران نے محمد افضل گجر کو اس سرٹیفکیٹ کے ملنے پر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کی پاکستانی کمیونٹی کے لئے خدمات اور کوریا کے قوانین کے احترام کے عوض ملنے والے اعزاز کو سراہا۔
پاکستان کے 71 ویں جشن آزادی کے موقع پر جنوبی کوریا میں پاکستان ایمبیسی اور پاکستان بزنس ایسوسی ایشن (جنوبی کوریا) کے زیراہتمام مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سفیر پاکستان رحیم حیات قریشی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القران انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے وفد نے بھی تقریب میں بھرپور شرکت کی اور تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا منہاج بک سٹال بھی لگایا۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کا وزٹ کیا۔ آپ کی آمد پر جنوبی کوریا تنظیم کی جانب سے ائیرپورٹ پر استقبال کیا گیا۔ بعد ازاں تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تحریک کے لائحہ عمل اور دیگر امور پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا دنیا بھر میں تنظیمی کام اپنی مثال ہے۔ تحریک کی ترقی میں کارکنان کے شب و روز کی محنت شامل ہے، جسے مزید تیز کرنے کی ضرورت ہے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ جنوبی کوریا میں جوش و خروش سے منائی گئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل (جنوبی کوریا) اور پاکستان عوامی تحریک (جنوبی کوریا) کے زیر اہتمام 19 فروری 2018ء کو سیئول (اتیوان سٹی) بمبئی گرل ہوٹل میں قائد ڈے تقریب منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوتھ کوریا کے صوبہ سیئول کے صدر محمد اصغر بانگی نے6 جنوری 2018کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وزٹ کیا۔جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات کو دیکھا۔ گوشہ درود میں حاضری اور نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کے والد محترم کی وفات پر ان سے اظہار تعزیت بھی کی۔
منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے زیرِ اہتمام 20 ویں سالانہ محفل میلاد کانفرنس 17 دسمبر 2017ء کو انچن میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ایشین کونسل ساؤتھ کوریا کے عہدیداروں، جنوبی کوریا میں موجود جملہ دینی ومذہبی تنظیموں اور جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں پاکستان بزنس کمیونٹی کوریا، پاکستان ایمبیسی کوریا کے عہدیدار اور پاکستانی کمیونٹی کے کثیر افراد بھی شریک ہوئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ساؤتھ کوریا کے زیراہتمام پہلی سالانہ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس کا انعقاد بمبے گرل ریسٹورنٹ ایتوان سیول میں کیا گیا۔ یہ کوریا میں اپنی نوعیت کی پہلی میلاد کانفرنس تھی جس کا اہتمام صرف خواتین کیلئے کیا گیا۔ اس کانفرنس میں پاکستان ایمبیسی کی نمائندگان، بزنس کمیونٹی کی خواتین سمیت کثیر تعداد میں یونیورسٹی کی طالبات نے شرکت کی۔
ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کارکنان کی مشاورت سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کو سیؤل، کھیونگی دو، تھیگو اور بوسان کی چار ذیلی تنظیمات میں تقسیم کرتے ہوئے جلد از جلد تنظیمات کو مکمل کرنے پر زور دیا۔ انہوں ہدایت دی کہ ہر تنظیم اسلامک سنٹر کا قیام عمل میں لائے جس میں قرآنِ مجید کی تعلیم کا خاص طور پر اہتمام کیا جائے۔ تنظیمات خواتین اور بچوں کی تعلیم و تربیت پر خاص طور پر توجہ دیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.