سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
محمد جمیل قادری نے اپنے خطاب میں فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں ایک درس دیتا ہے کہ جان کی پرواہ کیے بغیر دین متین اور اس کی اقدار کی حفاظت کی جائے۔ واقعہ کربلا حسینیت کی فتح اور یزیدیت کی موت ہے۔ آج پوری دنیا میں لاکھوں لوگ حسین کا نام رکھنے میں فخر محسوس کرتے ہیں جبکہ کوئی یزید کا نام لینا بھی گوار نہیں کرتا۔
کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ زبیر اور حافظ مبین نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف وسیم قادری، حسنین اور اشرف قادری نے حاصل کیا۔ علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات اور شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نےمعراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خصوصی پیغام دیا۔
محفل معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رضا قادری نے کہا کہ معجزات اللہ رب العزت کی قدرت کاملہ کا پرتو ہوتے ہیں اور معجزات سے اللہ اپنے بندوں کو صراط مستقیم دکھاتا ہے۔ اللہ نے امت کی قوت ایمانی کی آزمائش اور انبیاء کے دعویٰ نبوت کی صداقت کیلئے انہیں معجزات سے نوازا اور تمام معجزات ملکر بھی معجزہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عالمگیریت اور حقانیت کو نہیں پہنچ سکتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل خواجہ ڈونگ (کوریا) کے زیراہتمام مورخہ 6 اپریل 2015ء کو آمنہ مسجد میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پروگرام منعقد ہوا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ اشفاق احمد قادری، حسن بھائی اور قربان علی نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
منہاج اسلامک سنٹر ساؤتھ کوریا کے ڈائریکٹرعلامہ محمد رضا قادری نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساؤتھ کوریا میں رہتے ہوئے بھائی چارے کی تصویر بننا ہوگا اور محبت اور امن کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا، یہی ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصدہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اسی پیغام کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں پوری دنیا میں پھیلا رہا ہے۔ آئیے ہم اس مشن کا دست وبازو بن کر اس شمع کو روشن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بعض نام نہاد علماء واقعہ کربلا کو دو شہزادوں کی جنگ قرار دیتے ہیں اور اسے اقتدار کی ہوس سے تشبیہ دیتے ہیں۔ شاید وہ بھول گئے ہیں کہ خود سرور کونین نے جب ام سلمہ کو ایک شیشی میں مٹی دی تھی تو اپنے نواسے کی شہادت کی خبر بھی دی تھی۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدرعلی عمران نے 22 مارچ 2014 کو ساؤتھ کوریا کا تنظیمی دورہ کیا اور ملکی وعلاقائی عہدیداران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ہاینگ سٹی، تھیگو اور پوسان سٹی کی تنظیمات اور عہدیداران شامل تھے۔
علامہ محمد شکیل احمد ثانی نے محفل میلاد کے شرکاء سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر کسی کے لئے کامل نمونہ ہیں اور اللہ رب العزت نے آپ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ انہوں نے ساؤتھ کوریا میں بسنے والے مسلمانوں کو اسلام کا سفیر کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ہم سب پر لازم ہے کہ اسلام کے دائمی اور آفاقی اصولوں کی پاسداری کریں۔
منہاج ایشیئن کونسل کے صدر علی عمران مورخہ 30 جنوری 2014 کو تنظیمی و تحریکی دورہ پر ساوتھ کوریا پہنچے۔ سیؤل کے انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری، صدرساؤتھ کوریا حافظ طاہر محمود قادری، ناظم ملک ناصر حسین اعوان، چودھری محمد استخار، محمد اشفاق قادری، راجہ محمد فاروق، راجہ محمد مہربان اور چودھری محمد ابراہیم نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے منہاج ایشیئن کونسل کے امیر محمد جمیل چودھری نے فلسفہ شہادت امام حسین پر روشنی ڈالی اور اہلبیت کے مصائب بیان کئے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا کسی مسند یا دولت کے حصول کے لئے نہیں بلکہ حق اور باطل کے درمیان تفریق کا فیصلہ تھا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حق کا نام بلند ہے اور باطل (یزید) لعین ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو انچھن (ساؤتھ کوریا) کے زیر اہتمام مورخہ 25 جون 2013 کو خواجہ ڈونگ سٹی میں شب برات کا پروگرام منعقد ہوا جس میں قرب وجوار سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام انچھن خواجہ ڈونگ میں مورخہ 01 جون 2103 بروز ہفتہ کو بعد نماز عشاء عظیم الشان محفل بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 03 فروری 2012ء کو ڈے چن سٹی میں اطاعت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (تھے کوٹ سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 جنوری 2013ء کو قرآن و حدیث کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ہیانگ سٹی) ساؤتھ کوریا کے زیر اہتمام مورخہ 20 جنوری 2013ء کو منہاج القرآن ساؤتھ کوریا کے رفقاء کے درمیان شاندار کارکردگی پر تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.