سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا کے زیراہتمام "شہادت امام کانفرنس" 10 محرم الحرام 2009ء کو جامع مسجد سوان میں ہوئی۔ عظیم الشان کانفرنس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی جبکہ مہمان خصوصی سید اطہر حسین شاہ تھے۔ صوبہ خان اور محمد ظفر کمبوہ نے کانفرنس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے ایک وفد نے 31 جنوری 2010ء کو امیر تحریک محمد جمیل قادری کی قیادت میں سوان سٹی ہال کی دعوت پر ملٹی کلچر سیمینار میں شرکت کی۔ سیمینار کا اہتمام گورنمنٹ آف کوریا سوان سٹی ہال کی طرف سے کیا گیا تھا جس میں کوریا، چائنہ، جاپان، ویت نام، تھائی لینڈ، پاکستان، فلپائن، بنگلہ دیش اور کم و بیش بارہ ممالک کے وفود نے شرکت کی۔
مورخہ 25 دسمبر 09ء کو پاکستان ایمبیسی کوریا کی جانب سے یوم ولادت قائد اعظم کی ایک پروقار تقریب کا اہتمام Hamilton Hotel Iteawon کے ڈائمنڈ ہال میں کیا گیا۔ تقریب میں سفیر پاکستان مراد علی مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں کورین کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
ماہ رمضان المبارک کے ماہ مقدس میں منہاج القرآن کوریا کے زیراہتمام سووان اسلامک سنٹر میں رفقاء واراکین کیلئے دو روزہ تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں رفقاء و اراکین نے شرکت کی۔ تربیتی کیمپ کے پہلے روز مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان سے ٹیلیفونک خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیگو، جنوبی کوریا کے زیراہتمام سنگ سو مسجد میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت حافظ محمد انور نے کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی محمد جمیل امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا تھے۔
گزشتہ دنوں منہاج القرآن انٹرنیشنل پوسان کے زیر اہتمام ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جسکی صدارت سید عامر شاہ صاحب نے کی۔ اس محفل کے مہمان خصوصی امیر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوریا محمد جمیل قادری صاحب تھے۔ پروگرام میں علامہ محمد انور صاحب، حاجی رحمت صاحب، راجہ عامر صاحب، عابد علی قادری (امام مسجد جنجو اسلامک سنٹر) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام 15 مارچ بروز اتوار آنس شیوا میں ایک عظیم الشاں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کوریا پولی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں کیا گیا۔ جس میں پورے کوریا سے ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جناب مراد علی صاحب تھے
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.