سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کویت کے مشہور و معروف راجدھانی پیلس، خیطان، میں جمعرات کی رات 12 اپریل 2018 منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان سالانہ ’’معراج النبی ﷺ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں کویت بھر کی پاکستانی و انڈین کمیونٹی اور تمام تر مسالک اور مذہبی، سیاسی وسماجی تنظیمات کے وفود نے شرکت کی۔ خواتین ومرد حضرات کی بھر پور شرکت سے وسیع وعریض ہال میں تل دھرنے کی جگہ نہ رہی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 22 فروری 2018ء کو راجدھانی ریسٹورنٹ خیطان کویت کے وسیع و عریض ہال میں قائد ڈے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ یہ تقریب ڈاکٹر طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں منعقد کی گئی۔ تقریب میں کویت میں موجود منہاج القران انٹرنیشنل کے رفقاء، پاکستانی کمیونٹی اور کاروباری حلقہ کی ممتاز شخصیات سمیت دیگر تنظیمات کے عہدیداران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ناظم مالیات محمد قیصر عمر نے06 جنوری 2018 کو مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف شعبہ جات کے سربراہان سے ملاقاتیں، گوشہ درود میں حاضری دی اور نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری محمد وسیم افضل قادری کے والد کی وفات پر ان سے تعزیت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر یوکے سے تشریف لانے والے علامہ صادق قریشی اپنے دعوتی وزٹ کے بعد لندن واپس چلے گئے۔ کویت ائیرپورٹ پر انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے رہنماوں نے الوداع کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فروانیہ کے زیر اہتمام ایکو ہوٹل میں پروقار محفلِ میلاد 28 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے حافظ محمد نثار نے کیا۔ ثناء خوانانِ مصطفٰیﷺ صوفی تنویر، ناصر، اویس چیمہ، محمد عبداللہ، شہباز احمد شاکر، ریاض احمد سلطانی اور حاجی عبدالرؤف بھٹی نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 29 نومبر 2017 کو راجدھانی پیلس، خیطان مرکزی محفلِ میلادالنبیﷺ انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں علامہ صادق قریشی مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام ِ پاک سے قاری صہیب انجم نے کیا۔الحاج حاجی عبدالرؤف بھٹی ناظم حلقہءِ درود نے نقابت کے فرائض انجام دیتے ہوئے ابتدائیہ پیش فرمایا ۔ ثناءخانانِ مصطفیٰﷺ صوفی تنویر احمد، ریاض احمد سلطانی، امتیاز اور عطاءاللہ تیکر (انڈیا) نے محبتوں بھرے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب سالم نے میلاد پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور عربی زبان میں خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 26 نومبر 2017ء کو بعد نمازِ عشاء باغ حسین سینئر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی طرف سے ان کی رہائش گاہ اندلس میں محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت علامہ محمد صادق قریشی نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت اور درود و سلام سے ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت پر موجود علامہ محمد صادق قریشی نے 27 نومبر2017ء کو بیورو چیف لاہور ٹیلیویژن برائے کویت محمد افضل شافی کی رہائش گاہ پر پروگرام شافی کے ساتھ انٹرویو ریکارڈ کروایا۔ یہ انٹرویو جلد آن ائیر ہوگا۔ اس موقع پر حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری اور ماجد حسین دلوی بھی ان کے ساتھ تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت (انڈین کمیونٹی) کے زیرِاہتمام ماجد دہلوی کی رہائش گاہ پر محفلِ میلاد اور عشائیہ کی تقریب 25 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے تربیتی گفتگو کی۔ اس موقع پر ماجد دہلوی نے منہاج القرآن انٹرنیشنل انڈیا کے پراجیکٹس پر بریفنگ دی۔
علامہ محمد صادق قریشی نے 24 نومبر2017 کو قائدین و کارکنان منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے ہمراہ ملک کی دوسری بڑی مسجد بلال بن رباہ میں نماز جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے امام مسجد الشیخ راشد العلومی سے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں انہوں نے میلاد النبی ﷺ اور کویت میں محبت ،امن اور علم کے لئے کی جانے والی کاوشوں پر گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو منہاج ہاؤس جلیب الشیوخ میں تربیتی نشست منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ و نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ ننھے بچوں نے احادیثِ اربعین سنائیں۔ مہمان خصوصی علامہ محمد صادق قریشی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی طرف سے بچوں کو کیش انعامات بھی دئیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جہرا کے زیراہتمام 24 نومبر 2017ء کو محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک حاجی محمد طارق نے کی جبکہ کرامت علی قادری نے حمد پڑھی۔ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سعادت محمد انور، خالد محمود، عبدالستار شیرازی، انوار الحق، امتیاز احمد پرنس اور صوفی عبدالمجید نے حاصل کی جبکہ حافظ یٰسین نے حدیثِ مبارکہ پیش کی۔
پاکستان عوامی سوسائٹی کویت کے زیرِاہتمام ٹائیز سینٹر منطقہ شہداء میں محفلِ میلاد بعنوان ’’میرِ ِِ عرب کو آئی ٹھنڈی ہوا جہاں سے‘‘ 24 نومبر 2017ء کو منعقد ہوئی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا۔ مقامی نعت خواں حضرات نے آقا علیہ السلام کے حضور گلہائے عقیدت پیش کیے۔ دیگر مقررین کے خطابات پروجیکٹر پر ڈسپلے کیے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کی دعوت پر دورہ کویت میں علامہ محمد صادق قریشی نے 23 نومبر2017ء کو منہاج القرآن کویت کے سینئر وفد کے ساتھ محدث کویت پیرِ طریقت علامہ سید یوسف بن سید محمد ہاشم رفائی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ وفد میں (حاجی عبدالرشید، احمد حسین چوہدری، ماجد حسین دلوی، ڈاکٹر باغ حسین، سرفراز احمد، محمد اشفاق مغل، قیصر عمر، کاشف علی ) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 23 نومبر2017 کو بعد از نمازِ عشاء حسینیہ علی الموسوی کویت سٹی میں (زونل تنظیمات سالمیہ و جابریہ) نے محفلِ میلاد کا انعقاد کیا۔ محفل میں کویت بھر کی تنظیمات و کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ساتھ تمام مسالک کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز حافظ منہاس کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.