سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام راجہ جنگ تحصیل و ضلع قصور میں 6 جولائی 2011 کو آئیں دین سیکھیں کورس کا افتتاح ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم شارٹ کورسز علامہ محمد شریف کمالوی اور مرکزی نائب ناظم شارٹ کورسز محمد شفیق بغدادی نے شرکت کی۔
کالج آف شریعہ اور منہاج کالج فار ویمن کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور نئے اساتذہ کے لیے تدریسی مہارتوں کو سیکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا دورانیہ 4 جولائی تا 6 جولائی تھا۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع مسجد صادق ٹھوکر نیاز بیگ اقبال ٹاؤن میں 5 جولائی 2011ء کو عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔
صوبائی ایگزیکٹو کونسل پنجاب کا ماہانہ اجلاس مورخہ 3 جولائی 2011ء بروز اتوار بوقت 10 بجے صبح مرکزی سیکرٹریٹ لاہور منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت احمد نواز انجم امیر پنجاب نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور ہدیہ درود بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام شب معراج مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سالانہ پروگرام اور گوشہ درود میں ماہ جون 2011ء کا روحانی اجتماع 29 جون کو منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال میں کیا گیا، جہاں خواتین کے لیے الگ باپردہ انتظام تھا۔ پنڈال کے سامنے گوشہ درود کے گوشہ نشینان الگ نشتوں پر موجود تھے۔
پاک انسٹیٹیوٹ فار پیس سٹڈیز اسلام آباد
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 16 جون 2011ء کو طاہر فاؤنڈیشن سکول شاہدرہ لاہور میں عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا۔ مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورسز محمد شریف کمالوی نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی۔ اس کے علاوہ شرکاء کی کثیر تعداد بھی پروگرام میں موجود تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام منہاج کالجز فار ویمن کی طالبات کے لئے 15 جون 2011ء کو 7 روزہ فیلڈ ورک کے لئے ٹریننگ ورکشاپ کا آغاز ہوا۔ ورکشاپ میں ناظمہ ویمن لیگ محترمہ سمیرا رفاقت اور نائب ناظمہ تربیت محترمہ افنان بابر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام لدھیکی بھلر گاؤں میں 12 جون 2011 کو عرفان القرآن کورس کا افتتاح کیا گیا، جس میں مقامی علماء کے علاوہ علاقے کی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہا کہ قرض کی آکسیجن سے ملک چلانے کی روش نے ملکی سلامتی کو خطرات لا حق کر دئیے ہیں۔ دہشت گردوں کے ذریعے اب فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سطحی اقدامات کر کے اسے سب کچھ سمجھا جا رہا ہے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ نیک اعمال پر استقامت سے ایک وقت ایسا آتا ہے کہ غیر ارادی طور پر نیکیاں ہونے لگتی ہیں۔ نیک اعمال کرنے میں طبیعت مائل رہے اور شوق نیکی قائم رہے تو سمجھ لیں کہ اللہ آپ سے خوش ہے اور جس نے اللہ کو خوش کر لیا وہ دنیا کا خوش قسمت بندہ ہے، مگر اللہ کی خوشی نیکی پر استقامت کے بغیر حاصل نہیں کی جا سکتی۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی نے میٹرک بورڈ کے امتحان سیشن 2009-2010 اور 2010-2011 میں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلبہ کے اعزاز میں 2 جون 2011 کو ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا جس میں سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے 22 ویں یوم تاسیس پر 27 مئی 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے قائدین و عہدیداران نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے پری بجٹ سیمینار میں مطالبہ کیا گیا کہ بجٹ ریگولیٹری اتھارٹی قائم کی جائے۔ تعلیم, صحت اور روزگار کیلئے بجٹ بڑھایا جائے۔ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے۔ آئی ایم ایف کی بیساکھیوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ٹھوس معاشی پالیسی بنا کر اس پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ مقررین نے کہا کہ غیر ترقیاتی اخراجات کو ختم کیا جائے، غریب کے خلاف بجٹ پاس کرنے میں پارلیمنٹ میں موجود پارٹیوں کا ایکا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود میں ماہ مئی 2011 کے دوسرے عشرہ کے گوشہ نیشنان میں اسناد تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مہمان خصوصی محترم میاں زبیر احمد تھے۔ جبکہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ پبلک ریلشینز جی ایم ملک اور گوشہ درود کے خادم سید مشرف شاہ نے خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.