سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 23 مارچ 2011ء بروز بدھ کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی لاہور میں طلبہ کی نمائندہ منہاج سپورٹس سوسائٹی سیشن 11-2010ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کی مناسبت سے "سالانہ عالمی سفیرِ امن سپورٹس فیسٹیول" کا انعقاد کیاگیا۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے ہفتہ تقریبات میں 23 مارچ 2011ء کو سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ یوم پاکستان کے موقع پر ہونے والے سپورٹس فیسٹیول کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ پاکستان ہاکی ٹیم کے مینجر اور سابق اولمپئن کپتان خواجہ محمد جنید مہمان خصوصی تھے۔
23 مارچ 2011ء کو MMS کامرہ اور نرتوپہ میں جبکہ 24 مارچ 2011ء کو جہلم اور علی پور چٹھہ میں تقاریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ میٹرک کے سالانہ امتحان 2011ء کے نتائج کے بعد عظیم الشان تقاریب تقسیم انعامات میں ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی محمد شاہد لطیف نے خصوصی شرکت کی
بزم منہاج کے زیراہتمام اردو تقریری مقابلہ کا انعقاد کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں سفیر امن ہفتہ تقریبات کے دوسرے روز "ہم کہ مومن بھی ہیں منافق بھی" کے عنوان سے اردو تقریری مقابلہ پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی برگیڈیئر (ر) اقبال احمد خان کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
منہاج یونیورسٹی میں کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز لاہور میں طلبہ کی نمائندہ تنظیم بزم منہاج سیشن 2011٫12 کے زیراہتمام سالانہ ہفتہ تقریبات کا آغاز 21 مارچ 2011ء کو ہوا۔ ہفتہ تقریبات کا اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔ تقریبات کے افتتاحی روز مقابلہ حسن قرات اور حسن نعت منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز سے طلبہ نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60ویں سالگرہ "قائد ڈے" کے موقع پر تھلیسیمیا سوسائٹی آف پاکستان اور پاکستان ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے تھلیسیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کو خون کے عطیات دینے کیلئے کیمپ منعقد کیا گیا۔
عالمی میلاد کانفرنس 2011ء کی تشہیر
کرشنا مندر راوی روڈ لاہور میں 19 مارچ 2011ء کو سہ پہر 4:00 بجے ہولی کا تہوار ہولی فیسٹیول روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہولی فیسٹیول میں تحریک منہاج القرآن کے بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحاد و یگانگت کے نمائندہ فورم منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز کے قائدین کے وفد نے شرکت کی، جس میں ایکٹنگ ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل حافظ غلام فرید اور صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور چوہدری محمد افضل گجر شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن پنجاب کے صوبائی میڈیا کوآرڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی کی بیٹی خدیجہ الزہرۃ کی رسم بسم اللہ کی تقریب مورخہ 18 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو ان کی رہائش گاہ پر منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت سید فیضان شاہ بخاری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش اور جان لیوا مہنگائی کے خلاف ملک کے بڑے شہروں میں "عوامی احتجاج" کے عنوان سے بڑے احتجاجی مظاہرے ہوئے جسمیں ہر جگہ ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 3 مارچ 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد گوشہ درود کے ہال میں کیا گیا، جس کی صدارت مرکزی امیر تحریک مسکین فیض الرحمن خان درانی نے کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فکری اور عملی رہنمائی دینے اور فروغ امن کے لیے ان کی عالمی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں عالمی سفیر امن سیمینار 2011ء منعقد کیا گیا۔
مؤرّخہ 24 فروری 2011 کو منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ میں شعبہ علوم اِسلامیہ اور شعبہ عربی کے ایم۔ فل اور پی۔ ایچ۔ ڈی اسکالرز سے رابطہ آفس پاکستان برانچ کے چیئرمین صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے خصوصی ملاقات کی اور انہیں لیکچر دیا۔
مورخہ 23 فروری بروز بدھ بزمِ منہاج کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز سیشن 12-2011ء کے زیرِاہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بزمِ منہاج کی طرف سے پہلی مرتبہ 60 پونڈ کا کیک کاٹا گیا۔ پروگرام میں جگر گوشہ شیخ الاسلام صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت فرمائی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ دنیا کے پانچ براعظموں میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلسہ میں منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارات امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.