سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں ای لرننگ کورس کے سابقہ کوآرڈینٹر محمد اجمل خان اور ان کی جگہ یہ عہدہ سنبھالنے والے محمد ثناءاللہ کے اعزاز میں خصوصی تقریب 24 اپریل 2010ء کو منعقد ہوئی۔ کالج کے پرنسپل آفس میں ہونے والی یہ تقریب محمد اجمل خان کے لیے الوادعی اور محمد ثناءاللہ کے لیے استقبالیہ تھی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام 26 اپریل کو ہونے والی قومی کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان بد ترین معاشی بحران کی لپیٹ میں ہے جبکہ عوام توانائی کے اذیت ناک بحران کا ڈائریکٹ نشانہ بنے ہوئے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ (ایم ایس ایم سسٹرز) کےپلیٹ فارم سےمورخہ 10 اپریل 2010ء بمقام کانفرنس ہال حلقہ فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا عنوان "عصرحاضر کے مسائل اور ان کا حل" تھا۔ اس حلقہ فکر میں لاہور بھر سے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز سے تقریباً 300 طالبات نے شرکت کی۔
ملک میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے پیش نظر تحریک منہاج القرآن نے منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے ’’منہاج ریسکیو ٹیم‘‘ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 9 اور 10 اپریل کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔ اس کیمپ میں پنجاب سروسز اکیڈمی ریسکیو 1122 کے انسٹرکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ماہ اپریل کا روحانی اجتماع یکم اپریل 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ گوشہ درود کا 52 واں ماہانہ پروگرام تھا۔ پروگرام گوشہ درود کے ہال کی چھت پر ہوا، جس میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی قائدین اور خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
منہاج ایجوکیشن بورڈ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات 2010 میں 1 لاکھ طلبہ و طالبات نے حصہ لیا، جس کا رزلٹ 93 فیصد رہا اور اسے منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی ویب سائٹ www.minhaj.edu.pk پر آن لائن کیا گیا۔ پوزیشن ہولڈر طلبہ و طالبات کے اعزاز میں مرکزی سیکرٹریٹ (تحریک منہاج القرآن) میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات کا خصوصی اجلاس 27 مارچ 2010ء کو مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا، جس سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی خطاب کیا۔ اجلاس میں امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ ریسرچ شیخ عبدالعزیز دباغ ۔ ۔ ۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 32 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی تقریب 14 مارچ 2010ء کو ٹاؤن شپ بغداد ٹاون میں ہوئی۔ اس تقریب کو منہاج یونیورسٹی کے وسیع و عریض گراؤنڈ میں منعقد کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا، جہاں تمام مہانوں، براتوں اور شرکاء کے لیے وی آئی پی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا 51 واں پروگرام 11 مارچ 2010ء کو منعقد ہوا۔ یہ پروگرام گوشہ درود کے ہال کی چھت پر ہوا، جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کی صدارت امیر تحریک مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
پاکستانی تاریخ میں پہلی بار چرچ میں میلاد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ مدرٹریسا ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے چیئرمین ریورنڈ چمن سردار اور مسیحی برادری کی جانب سے اس تقریب کو میلاد مصطفی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا نام دیا گیا، جو بین المذاہب رواداری کی تاریخی مثال بن گئی ہے۔
مورخہ 28 فروری 2010 بروز اتوار صفہ ہال مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں ایک اہم اجلاس زیر صدارت الشیخ ڈاکٹر اسماعیل عبدالنبی جواد (پرو وائس چانسلر جامعۃ الازہر) منعقد ہوا۔ جس میں انہوں نے منہاج یونیورسٹی کو باہمی مشاورت کے بعد رابطہ آفس کے لئے منتخب فرمایا۔
تحریک منہاج القرآن کی 26 ویں سالانہ اور عالم اسلام کی سب سے بڑی "عالمی میلاد کانفرنس" 26 فروری 2010ء اور 11 ربیع الاول کی شب مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے لندن سے براہ راست خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام 23 فروری 2010ء کو ضیافت میلاد کی عظیم الشان تقریب مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین القادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں 17 فروری 2010ء کو ضیافت میلاد کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا۔ 2 ربیع الاول کی شب 8 بجے ضیافت میلاد کا پروگرام مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں شروع ہوا، جس کی صدارت منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار آل راؤنڈر سہیل تنویر 10 فروری 2010ء کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ تشریف لائے۔ آپ منہاج یونیورسٹی کے ہفتہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر مدعو تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.