سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کو اقوام متحدہ کے ادارے ”یونیورسل پیس فیڈریشن“ کی طرف سے آسٹریا (ویانا) میں سفیر امن کا عالمی اعزاز ملنے پر مرکزی سیکرٹریٹ میں پروقار تقریب تحسین منعقد ہوئی جس میں مرکزی قائدین کی طرف سے اُنہیں کھڑے ہو کر مبارکباد دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام محفلِ ذکرِ معراج النبی ﷺ کا روحانی اجتماع جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
صدر منہاج القران انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر ویانا، آسٹریا میں یونیورسل پیس فیڈریشن کی جانب سے سفیرِ امن ایوارڈ ملنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر پروفیسرڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا شاندار استقبال کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے شبِ معراج کے بابرکت موقع پر اپنے بیان میں کہا کہ واقعہ معراج کمال معجزات مصطفی ﷺ اور تسخیر کائنات کے بند دروازوں کے کھلنے کی ابتدا ہے۔ اعلائے کلمہ حق اور توحید کی ترویج و اشاعت اور فروغ کے لئے اللہ رب العزت نے اپنے پیغمبروں کو معجزات سے نوازا، معجزات کا انکار قرآن و سنت کی تعلیمات کا انکار ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی نائب صدر میاں زاہد اسلام کے والدِ محترم میاں محمد اسلام مرحوم کے ایصالِ ثواب کیلئے منعقدہ ختمِ چہلم کی تقریب میں شرکت و خطاب، تقریب میں تحریک منہاج القران کے مرکزی قائدین، معروف کاروباری، مذہبی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔ ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کے پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستانکے ایگزیکٹو ممبران کی ملاقات، اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹر بریگیڈیئر ریٹائرڈ عمر حیات، ڈائریکٹر آپریشنز انجینئر ثناءاللہ خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل افیئرز معظم مصطفوی، ڈپٹی ڈائریکٹر تنظیمات اشتیاق حنیف مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر پروجیکٹس منصور قاسم اعوان، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن رانا فیصل، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس شفقت ندیم، عصمت علی بھی موجود تھے۔
گلگت بلتستان میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضاکاران نے انتھک کاوشوں اور جانفشانی کےساتھ موسم سرما کا امدادی سامان مستحق اور نادار خاندانوں کو مہیا کیا یہ ایسے غریب خاندان ہیں جو سخت سردی کے باعث میدانی علاقوں کا رجوع نہیں کرتے اور اپنے بچوں کے ساتھ گھر کے ایک کمرہ میں بند رہ کر سردیوں کے گزر جانے کا انتظار کرتے ہیں، منہاج ویلفئیر فاوؑنڈیشن اور اس کے رضاکاران ایسے لوگوں کے لئےامید کی کرن ہے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے سکھر اور سندھ سے رائل فین کمپنی کے وفد کی ملاقات
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر چودھری لطیف اکبر، سابق صدر و وزیراعظم سردار یعقوب، سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر سردار امجد یوسف، معاون خصوصی سید عزادار شاہ، معاون خصوصی سپیکر اسمبلی ندیم کھوکھر اور عباس میر نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا دورہ کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی ورکرز کنونشن میں شرکت و خطاب، ورکرز کنونشن میں ممتاز حسین نون، چوہدری جاوید اشرف وڑائچ سمیت تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان نے شرکت کی۔ نائب ناظم اعلیٰ نے ورکرز کنونشن کے انعقاد پر جملہ فورمز اور قائدین کو مُبارک باد دی اور آئندہ ورکنگ پر بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ میں زیر تعلیم بچوں کے لئے نئے ڈائیننگ ہال کا وزٹ اور تحفیظ القرآن ڈویلپمنٹ کونسل کی ٹیم کو خصوصی مبارکباد، اس موقع پر ڈائریکٹر حج آپریشنز اقرار احمد، عباس نقشبندی، کرنل مبشر، نوید بٹ اور انجینئر محمد سلیم بھی موجود تھے
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا تحفیظ القرآن انسٹیٹیوٹ اور جامع المنہاج کا دورہ، چیئرمین سپریم کونسل نے جامع المنہاج ٹاؤن شپ لاہور میں جاری تزئین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا گلگت بلتستان سے آئے ہوئے طلبہ کے ونٹر سٹڈی کیمپ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم اللہ کا نور ہے اور یہ نور دل کے میلے برتن میں جمع نہیں ہوتا، لہذا اپنے دل کو دنیا کی میل، لالچ، حرص و ہوس سے پاک صاف رکھیں، اللہ علم کا نور دل کے صاف برتن میں اتارتا ہے،
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے شیخ اللغۃ و الادب پروفیسر محمد نواز ظفر کی بہو اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے دیرینہ رفیق مطیع الرحمٰن کی صاحبزادی کی نمازِ جنازہ پڑھائی، مرحومہ کی بخشش اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.