سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور زون کا سالانہ اجلاس مقامی ریستوران میں ہوا، جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور، رانا محمد ادریس قادری، محمد جواد حامد، عبدالرحمن ملک اور رانا نفیس حسین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں لاہور زون کی سابقہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جس کو حوصلہ افزاء قرار دیتے ہوئے مرکزی قائدین نے آئندہ کے لائحہ عمل پر بریفنگ دی۔
صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 165 کے ناظم ملک امجد قادری کے بیٹے فہد امجد کی دعوت ولیمہ میں وفد کے ساتھ شرکت کی۔ وفد میں صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، سئنیر نائب صدر منہاج القرآن لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ناظم لاہور میاں ممتاز حسین، افضل بھٹی اور دیگر بھی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں لاہور بھر میں دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے۔ 5 روزہ دروس عرفان القرآن میں منہاج القرآن کی نظامت دعوت کے اسکالرز روزانہ نماز فجر کے بعد خطاب کر رہے ہیں۔ گرینڈ زم زم مارکی صادق چوک ٹاون شپ لاہور میں درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ’’زکوۃ اور اس کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ انفاق فی سبیل اللہ اسلام کے معاشی نظام کا ایک اہم ترین ستون ہے۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام لاہور بھر میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن جاری ہیں، اس سلسلہ میں نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، علامہ غلام مرتضیٰ علوی، علامہ احسن اویس قادری اور علامہ فیاض بشیر قادری نے لاہور کے مختلف مقامات پر دروس قرآن سے خطاب کیے۔ مقررین نے رمضان المبارک کے فضائل، عقائد اسلامی، معاشرتی اصلاح احوال، سماجی بگاڑ کی اصلاح اور دیگر موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن کا پیغام دیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد دروس قرآن میں شریک ہوئی۔
حریک منہاج القرآن مرید کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس قرآن کی پہلی نشست میں علامہ صابر کمال وٹو نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ فتنوں کے اس دور میں منہاج القرآن امت کے لیے ایک نعمت ہے۔ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں آئیں دین کی دعوت کو گھر گھر تک پہنچائیں۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی نظامت دعوت و تربیت کے زیراہتمام 5 روزہ دروس قرآن کا آغاز ہو گیا، افتتاحی روز کرسٹل شادی ہال پونچھ روڈ سمن آباد ضلع نمبر3 لاہور کے زیراہتمام منعقدہ نشست میں علامہ فیاض بشیر قادری نے ’’معاشرتی رسومات میں افراط و تفریط‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس موقع پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد درس قرآن میں شریک ہوئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن لاہور کے زیراہتمام رمضان راشن پروگرام کی منعقدہ تقریب میں 100 مستحق خاندانوں میں راشن بیگ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تحریک منہاج القرآن لاہور کے صدر رانا نفیس حسین قادری نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات و سیرت نے ہمیں سکھایا ہے کہ سب سے اچھا اور بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے اور کسی کو تکلیف نہ دے۔
تحریک منہاج القرآن کے سابق نائب ناظم اعلیٰ، سینئر رہنما رانا فاروق محمود کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل کی توفیق دے۔
صدر تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 اصغر ساجد اور ناظم منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 5 میاں صدیق نے تحریک منہاج القرآن لاہور زون کے نو منتخب ناظم میاں ممتاز حسین کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ تقریب میں منہاج القرآن لاہور کے مرکزی صدر رانا نفیس حسین قادری اور سینئر نائب صدر پروفیسر ذوالفقار کی قیادت میں زونل زمہ داران کیپٹن عبدالمجید، کیپٹن علاؤالدین، چوہدری امجد حسین اور رانا عتیق الرحمن نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نمبر 2 لاہور کی تنظیمی ورکشاپ صدر لاہور رانا نفیس حسین کی زیرصدارت منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری مہامن خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر امجد حسین، ضلعی ناظم طارق الطاف، پی پی صدور و ناظمین اور کثیر تعداد عہدیداران نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے ضلع نمبر 5 کے ورکرز کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کہا کہ اسلام ایک ایسا بابرکت دین ہے جس کی برکتوں کی کوئی انتہاء نہیں۔ ہم جتنا بھی اس کی برکتوں پر غور کرتے ہیں اتنا ہی اس کی برکتیں وسیع تر ہوتی جاتی ہیں۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسانیت کے لیے دینِ اسلام کی کامل دین بنا کر نوع انساں کے لیے ہدایت کا سرچشمہ بنا دیا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 1 کی ورکشاپ منعقد ہوئی، جس کی صدارت رانا نفیس حسین صدر منہاج القرآن لاہور نے کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب و نگران لاہور مہمانِ خصوصی تھے۔ ورکشاپ میں چوہدری امجد حسین ناظم تربیت، شفاقت مغل ناظم ممبر شپ، ضلعی صدر ڈاکٹر قاسم ، ضلعی ناظم قاری ظفر، پی پی صدور و ناظمین اور عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوا، جس میں سانحہ مری میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی و دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس میں مری جیسے واقعات پر قابو پانے کے لیے حکومتی اقدامات کو ناکافی قرار دیا گیا۔ منہاج القرآن لاہور کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، اس موقع پر مری میں شدید برفباری کے طوفان سے جاں بحق ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی، اجلاس کے شرکاء نے جاں بحق افراد کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی اور دلی تعزیت بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن لاہور پی پی 144 شاہدرہ ٹاؤن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ سنٹرل پنجاب رانا محمد ادریس قادری اور منہاج القرآن لاہور کے صدر علامہ رانا نفیس حسین قادری نے خطاب کیا۔ رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید اللہ تعالیٰ اور آقا علیہ السلام دو محبوبوں کا کلام ہے، لہذا محبت کا عالم یہ ہونا چاہیے کہ ہمیں قرآن کے ساتھ اپنا عملی تعلق مضبوط بنانا ہو گا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور ضلع نمبر 2 پی پی 154 میں حلقہ درودو فکر و شب بیداری میں صدر منہاج القرآن لاہور رانا نفیس حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں پر حق تعالیٰ کی خاص کرم نوازی ہوتی ہے جو تہجد گُزار اور شب زندہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دلوں کا روحانی احیاء کرنے والی تحریک ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.