سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے اختتامی نشست کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور حاجی محمد ارشاد طاہر نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ حماد احمد نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج نعت کونسل اور بلالی برادران اور طہماس صدیقی نے پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کے پہلے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت سرپرست تحریک منہاج القرآن عزیز بھٹی ٹاؤن سید انعام اللہ شاہ گیلانی نے کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری امجد علی قادری نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امجد بلالی برادران و منہاج نعت کونسل نے پیش کی۔ پروگرام میں ناظم ویلفیئر لاہور محمد ثناءاللہ خان نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام 11 جولائی 2013 کو کمیٹی پارک پھالیہ ضلع منڈی بہاؤالدین میں منعقد ہوا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری عمرہ کی ادائیگی کے بعد 26 جولائی 2013ء کو وطن واپس پہنچ گئے۔ لاہور ائر پورٹ پر ہزاروں کارکنوں نے انکا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری 5 سال بعد شہر اعتکاف میں بنفس نفیس شرکت کریں گے۔ گذشتہ چند سالوں سے وہ شہر اعتکاف میں بذریعہ ویڈیو لنک درس قرآن و تصوف دیتے رہے ہیں۔ امسال بھی ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین پورے ملک اور بیرونی دنیا سے ٹاؤن شپ میں ہونے والے شہر اعتکاف میں شرکت کریں گے۔
شام میں حضرت سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کے خلاف منہاج القرآن ویمن لیگ لاہورکے زیر اہتمام لاہور پریس کلب کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ اس انسانیت سوز واقعہ کے خلاف خواتین نے کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اقوام متحدہ، او آئی سی اور حکومت شام سے مقدس ہستیوں کی ناموس پر حملہ کرنے کے خلاف بین الاقوامی قوانین کے مطابق سخت ترین کارروائی کے مطالبات درج تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ملک شام میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کے مزار اقدس پر حملہ کی ناپاک جسارت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی تاریخ کا بد ترین المیہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے مزارات پر حملہ کرنے والوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے۔
شہر اعتکاف2013ء کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان کے تمام صوبوں، آزاد کشمیر اور لاہور سمیت بڑے شہروں میں اعتکاف رجسٹریشن کرانے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ بیرونی دنیا سے بھی کافی زیادہ تعداد میں رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔ یکم رمضان المبارک سے شروع ہونے والی اعتکاف رجسٹریشن کے باعث ملک بھر کے تحریک منہاج القرآن کے دفاتر میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہر اعتکاف میں مرد حضرات کے لیے جامع المنہاج بغداد ٹاؤن جبکہ خواتین معتکفات کے لیے منہاج گرلز کالج کے ہوسٹل میں انتظامات کیے جائیں گے، گذشتہ سال شہر اعتکاف میں جگہ کم پڑنے اور ایڈوانس رجسٹریشن نہ ہونے کی وجہ سے سینکڑوں معتکفین کو مشکلات پڑا۔ لہٰذا تنظیمات بروقت رجسٹریشن کروا لیں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
ایرانی قونصل جنرل لاہور آغا بنی اسد کی منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب امیر تحریک محمد اقبال احمد، جی ایم ملک، ساجد بھٹی، علامہ غضنفر کراروی، عاقل ملک، نجم الثاقب، قاضی فیض الاسلام اور سہیل احمد رضا ڈائیریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز بھی موجود تھے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے یکم دسمبر 2005ء کو گوشہ درود کا افتتاح فرمایا۔ اُس وقت سے تاحال اس گوشہ درود سے درود و سلام کی صدائیں بلند ہو رہی ہیں۔ دنیا بھر سے افراد 10 دنوں کے لیے گوشہ درود میں گوشہ نشینی کے لیے حاضر ہوتے ہیں، دن بھر روزہ رکھتے ہیں اور 24 گھنٹے مسلسل آقا علیہ الصلوۃ و السلام کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کرتے ہیں۔
بزم منہاج (سیشن 14-2013) کے زیر اہتمام کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا طویل تفریحی دورہ منعقد کیا۔ اس طویل تفریحی دورہ میں 129 طلباء اور 30 کے قریب مہمانان گرامی شامل تھے۔ اس طویل تفریحی دورہ پر روانگی مورخہ 22 جون رات 3 بجے ہوئی۔ سفر کے لیے تین بڑی (اے سی) بسوں کا انتظام کیا گیا تھا۔ جس میں مختلف گروہوں میں طلباء کو تقسیم کر کے بٹھایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 21 جون 2013 کو ماہ رمضان میں 05 روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ اجلاس میں دروس عرفان القرآن کی تیاری کے متعلق امیر تحریک نے تمام شرکاء اجلاس کو بریف کیا اور انتظامی امور کے لئے پنڈال کمیٹی، ساؤنڈ کمیٹی، تشہیری کمیٹی، دعوتی کمیٹی، میڈیا کمیٹی، سکیورٹی کمیٹی، استقبالیہ کمیٹی، فنانس کمیٹی، سوشل میڈیا کمیٹی، سکالرز کمیٹی، اسٹیج کمیٹی، اجازت نامہ کمیٹی تشکیل دی گئیں۔
صدر پاکستان تحریک انصاف (پنجاب) محمد اعجاز چودھری کی قیادت میں 4 رکنی وفد نے پاکستان عوامی تحریک (پنجاب) کے صدر بشارت عزیز جسپال سے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم مانتے ہیں ڈاکٹر طاہرالقادری نے کرپٹ نظام کے خلاف درست سمت میں جدوجہد کی۔ موجودہ نظام انتخاب جمہوریت اور تبدیلی کا دشمن ہے اور انتخابی اصلاحات ناگزیر ہو چکیں ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی منزل تبدیلی ہے اور اس کے لئے ورکنگ ریلشن شپ کے عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ جس شخص کو اللہ کے حضور دعا مانگنے کی توفیق نصیب ہو جائے اس پر اللہ کی رحمت کے دروازے بھی کھول دئیے جاتے ہیں۔ اگر مشکل وقت میں اپنی دعاؤں کی قبولیت چاہتے ہو تو خوشحالی کے وقت میں اللہ سے دعا مانگتے رہو۔ صلہ رحمی، رزق حلال، خونی رشتوں کا احترام دعاؤں کی قبولیت میں معاون ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ لاہور کے زیر اہتمام بانی پاکستان محمد علی جناح رحمۃ اللہ علیہ کی ریذیڈنسی پر حملہ اور اسے جلانے کے مذموم عمل، ویمن یونیورسٹی کوئٹہ اور بولان میڈیکل کمپلیکس پر دہشت گردی کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ خواتین نے احتجاجی کتبے اٹھا رکھے تھے اور وہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات کے خلاف سراپا احتجاج تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.