سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 13 مارچ 2013 بروز اتوار "ایک روزہ کیمپ"منہاج ٹریننگ اکیڈمی بغداد ٹاون (ٹاون شپ) میں منعقد ہوا، جس میں معلمین و معلمات "آئیں حدیث سیکھیں کورس" کو اسناد دی گئیں۔ کیمپ میں13 افراد نے کامیابی حاصل کی اور اپنی اپنی سند وصول کی۔ کیمپ کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل مسکین فیض الرحمن درانی نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے بادامی باغ سانحے کوپاکستان کے خلاف گہری سازش قرار دیتے ہوئے اسکی پر زور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے اب ہمیں یہ فیصلہ کر لینا چاہیے۔ پاکستان کے امن کو سبوتاژ کرنے والے دندناتے پھر رہے ہیں اور مرکزی اور صوبائی حکومتیں پانچ سال پورے کرنے کا جشن منا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر انسانی کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت کی کھلی ناکامی ہے۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پشاورمیں ہونے والے بم دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اور ان کا کوئی مذہب نہیں۔ اسلام میں انتہا پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں ایسے عناصر انسانیت کے قاتل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارا معاشرہ انتہا پسندی کی آ گ میں جل رہا ہے اور اسکے خاتمے کیلئے کوئی منصوبہ بندی نہیں ہے۔
آرچ بشپ آف کنٹربری چرچ آف انگلینڈ لیمپتھ پیلس انٹرفیتھ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ریورنڈ رانا یوآب خان مرکزی سیکرٹریٹ کے وزٹ پرتشریف لائے۔ اس موقع پر انہوں نے صدر فیڈرل کونسل منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل اور آرچ بشپ آف کنٹربری لیمپتھ پیلس کے انٹرفیتھ ڈیپارٹمنٹ کے مابین Colaboration اور اکیڈمک سطح پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا اعادہ کیا گیا۔
علامہ نزاکت حسین گولڑوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی اور سربلندی کیلئے کوشاں ہیں۔ ان کی جدوجہد سے کرپٹ، نا اہل اور ٹیکس چورروں کے چہرے بے نقاب ہو چکے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کے نظام انتخابات میں اصلاحات کا جو ایجنڈا دیا ہے اسکو سو فی صد حق سمجھتے ہیں اور اسی پر لبیک کہتے ہیں۔
صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع مردان سے عادل نیاز نے پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔ عادل نیاز مردان کی سماجی شخصیت ہیں۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صاف ستھری جمہوریت اور شفاف الیکشنز کی پالیسیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی آواز حق کی آواز ہے، میں اس آواز کو عوام تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے اٹھائے جانیوالے اقدامات کا بڑی گہرائی سے مشاہدہ کر رہے ہیں اور ان تمام اقدامات کو سراہیں گے جو الیکشن کمیشن کی طرف سے الیکشن کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے کئے جائیں گے۔ باوجود اس کے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل پر ہمارے تحفظات موجود ہیں جن کو آج کے دن تک عدالت عالیہ نے دور نہیں کیا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان عوامی تحریک کے تمام مطالبات ہی کو اپنا کر سپریم کورٹ کی 8 جون کی Judgement اور 30 دن کی سکروٹنی و دیگر امور پر ترمیمی بل بنا کروفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن اپنے اس اصولی موقف پر ڈٹا رہے ہم تعاون کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو الیکشن کمیشن آف پاکستان کو عوامی طاقت بھی مہیا کریں گے۔
آزاد کشمیر: تحریک منہاج القرآن نیو بندرال ٹاؤن میرپور کے زیرِاہتمام عظیم الشان میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم و غوث الاعظم رحمۃ اللہ تعالی علیہ کانفرنس حافظ احسان الحق ناظمِ کشمیر کی رہائش گاہ میں منعقد ہوئی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ کوئٹہ ایک قومی سانحہ ہے، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ مکمل ناکام ہو چکی ہے، پاکستان آرمی فوری طور پر کوئٹہ کا کنٹرول سنبھال لے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ اس اندوہناک سانحہ کے خلاف کوئٹہ اور ملک بھر میں ہونے والے دھرنوں میں شریک ہوں۔
لاہور: تحریک منہاج القرآن سمن آباد ٹاؤن بی کے زیر اہتمام کارکنان کی حوصلہ افزائی کے لیے تقسیم اسناد برائے حسن کارکردگی اور قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد مرکزی رہنما ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز سہیل احمد رضا کی رہائشگاہ گلشن راوی لاہور میں کیا گیا۔
مظفرآباد میں 19 فروری 2013ء کا دن یوم تجدید عہد کے طور پر منایا گیا۔ اس حوالے سے ایک نہایت پروقار تقریب سہ پہر 4 بجے بلال کمپلیکس بالمقابل مرکزی دفتر تحریک منہاج القرآن مظفرآباد منعقد کی گئی، جس میں شہر کی چنیدہ معزز شخصیات اور خواتین نے شرکت کی۔ تقریب کی صدارت نائب امیر تحریک منہاج القرآن آزادکشمیر خواجہ عبدالرحمان نے کی، جبکہ نقابت کے فرائض نائب صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مظفرآباد صاحبزادہ محمد عتیق یاسر منہاجین نے ادا کیے۔
تحریک منہاج القرآن کے سیکرٹریٹ میں حکومتی ٹیم اور ڈاکٹر طاہر القادری کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے طاہر القادری سے امیدواروں کی جانچ پڑتال کے لئے 30دن کامعاہدہ کیا تھا مگر آپریشنل مجبوری کے باعث اور الیکشن میں تاخیر کے منفی پراوپیگنڈے سے بچنے کے لئے اب یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ الیکشن ساٹھ دن میں ہی ہوں گے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے لئے 14دن دئیے جائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے نگران وزیراعظم اور نگران وزرااعلٰی کے ناموں کی مشاورت کے حوالے سے کچھ تاخیر ہوئی ہے۔
وفاقی حکومت اور ڈاکٹر طاہر القادری نے انتخابات کے التوا کے الزام کے تاثر کو زائل کرنے کےلئے انتخابات 60 روز میں ہی کرانے اور امیدواروں کی سکروٹنی کے عمل کو 14 روز میں کرنے پر اتفاق کر لیا ہے جبکہ حکومتی اتحادی نگران وزیر اعظم اور نگران وزرائے اعلیٰ کے ناموں پر مشاورت کا عمل کرنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کو بھی اعتماد میں لیں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 14 فروری کو پریس کانفرنس میں کہا کہ میں قانون کی تعلیم دینے والا ہوں، عدالت کا احترام کرتا ہوں، عدالتی ابزرویشن کے خلاف کوئی تحریک نہیں چلاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ میری تحریک نیشن بلڈنگ کیلئے ہے اور رہے گی، میں قوم کو بدترین نظام سے چھٹکارے کے ساتھ روشن مستقبل دینا چاہتا ہوں۔
آستانہ عالیہ بھنگالی شریف، گوجر خان کے سرپرست اعلی پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے آج شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ان کی رہاش گاہ پر ملاقات کی۔ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ساتھ ملکی صورت حال پر تبادلہءِ خیال کیا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف کی طرف سے ہمیشہ تحریک منہاج القرآن کی سرپرستی کی گئی ہے۔ پیر سید مخدوم عباس محمد شاہ ہمدانی نے کہا کہ بھنگالی شریف تحریک منہاج القرآن کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.