سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری کی سپیرئیر کالج شکر گڑھ کی جانب سے سردار مارکی میں منعقدہ شہادت امامِ حسین کانفرنس سے خطاب، تقریب میں کالج کے طلباء و طالبات سٹاف ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ”پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس‘‘ اور مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع 16 جولائی 2024ء کو 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب بعد نماز عشاء جامع شیخ الاسلام Mبلاک، ماڈل ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوگی۔
منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔وفد میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل شہزاد رسول چوہدری، رجسٹرار منہاج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خرم شہزاد اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالحفیظ چوہدری شامل تھے۔
محرم الحرام میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیراہتمام یکم تا 10 محرم ”پیغام امام حسین علیہ السلام واتحاد امت کانفرنسز“ کا آغاز ہو گیا۔ لاہور سمیت ملک کے تمام بڑے شہروں میں یہ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی جو 10 محرم تک جاری رہیں گی۔ 9 اور 10 محرم الحرام کی درمیانی شب مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پیغام امام حسینؑ کانفرنس منعقد ہو گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خلیفہ دوم، مراد رسولؐ حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کے یوم شہادت کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیدنا فاروق اعظمؓ تاریخ میں ایک عادل و منصف حکمران کی شہرت دوام رکھتے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے ضلع نمبر2،3 اور 5 لاہور کے اجلاسوں میں شرکت کی۔ اجلاس میں صدر لاہور پروفیسر ذوالفقار علی، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، امجد حسین چوہدری سمیت ذمہ داران شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کے مرکزی راہ نماؤں، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور فورمز کے صدور و سیکرٹری جنرلز کی سوشل میڈیا تربیتی ورکشاپ سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ذرائع ابلاغ کو دعوتِ دین کے فروغ کے لئے استعمال کیا جائے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں مرکزی رہنماؤں ناظم دعوت امور خارجہ علامہ غلام ربانی تیمور (مرحوم)، سابق ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید(مرحوم)، جنرل سیکرٹری سوئٹزرلینڈ منہاج القرآن انٹرنیشنل سعید اقبال (مرحوم) کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی و دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تینوں ایام میں اجتماعی قربانیوں کے ذریعے ہزاروں خاندانوں اور لاکھوں افراد تک قربانی کا گوشت پہنچانے اور شاندار انتظامات پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے جملہ منتظمین اور والنٹیئرز کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محروم طبقات کو عید الاضحی کی خوشیوں میں شریک کرنے کا نام قربانی ہے۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی دسویں برسی کے موقع پر جامع شیخ الاسلام ماڈل ٹاؤن لاہور میں دعائیہ تقریب کا اہتمام، دعائیہ تقریب میں مرکزی قائدین اور مرکزی سیکرٹریٹ کے سٹاف ممبران نے شرکت کی۔
ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور کی اعلیٰ سطحی وفود کے ساتھ شہدائے ماڈل ٹاؤن تنزیلہ امجد شہید، شازیہ مرتضیٰ شہید، عمر صدیق شہید، صوفی محمد اقبال شہید، عاصم حسین شہید اور غلام رسول شہید کے مزار پر حاضری، فاتحہ خوانہ کی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور شہداء کے گھروں میں ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات کی۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کی لیگل ٹیم کے سربراہ مخدوم مجید حسین شاہ ایڈووکیٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی راہ نماؤں خرم نواز گنڈاپور، نوراللہ صدیقی، مدعی جواد حامد اور نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ کے ہمراہ شہداء کی یادگار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت عالیہ و عظمیٰ سے درخواست ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق سپریم کورٹ اور لاہور ہائیکورٹ میں زیر التواء پٹیشنز پر جلد فیصلے کئے جانے کے احکامات جاری کریں
ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ قربانی عبادات کی روح اور سنت ابراہیمی ہے۔ قربانی کا دن پوری امت کو اتفاق و محبت کی لڑی میں پرو دیتا ہے۔ قربانی کے ایام اللہ رب العزت کی توحید کے بیان کی عظیم روایات کے پاسدار ہیں۔ اس دن شرق تا غرب ہر مسلمان فقط اللہ کیلئے قربانی کرتا اور اس کی توحید و یکتائی کا صدق دل سے اقرار اور اعتراف کرتا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ماہانہ مجلسِ ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ و عُرس مُبارک حضور قدوۃ الاولیاء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی البغدادی رضی اللہ عنہ کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی اوورسیز امریکہ کے فوکل پرسن صفدر ہمایوں قریشی نے گزشتہ روز منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ اور یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت اور کفالت کے سٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس آغوش آرفن کیئر ہوم کا دورہ کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.