سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ربیع الاول مبارک کی آمد کے ساتھ ہی میلاد سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں۔ ’’آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں‘‘ کے سلوگن تلے منہاج القرآن نے دنیا بھر میں ربیع الاول کو مکمل مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ضیافت میلاد کا سلسلہ جاری ہے۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول شریف کا استقبالی جلوس نکالا گیا۔ 24 جنوری 2012ء کو جلوس کی قیادت وائس پرنسپل اکیڈمک ڈاکٹر اصغر جاوید قادری الازھری نے کی۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی کے نیو کیمپس بغداد ٹاون میں ربیع الاول کا استقبالیہ جلوس نکالا گیا۔ جو 24 جنوری 2012ء کو منعقد ہوا۔ بزم منہاج سیشن 13-2012 کے زیراہتمام ہونے والے اس عظیم الشان استقبالیہ جلوس کی قیادت میاں محمد عباس نقشبندی نے کی۔ ان کے علاوہ پروفیسر ظفر اقبال، منہاج یونیورسٹی کے اساتذہ و سٹاف اور طلبہ نے جلوس میں بھر پور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرخان 2012ء کو سال میلاد کے طور پر منائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کے ساتھ ٹوٹے ہوئے تعلق کو پھر سے بحال کرنا ہے اور محبت و عشق میں مزید پختگی لانی ہے۔ تحریک منہاج القرآن اس سال ہر سطح پر پورا سال محافل میلاد کا انعقاد کریگی۔
تحریک منہاج القرآن (حلقات درودوفکر) کے ناظم محمد لطیف مدنی نے منہاج اسلامک یونیورسٹی فائنل ائیر کے طلبہ کے تربیتی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن امت کا کمزور اور ٹوٹا ہوا رشتہ ذات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مستحکم اور مضبوط کر رہی ہے۔ جدید دور میں جدید تقاضوں کے مطابق تحریک منہاج القرآن علم اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خیرات تقسیم کر رہی ہے۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز میں طلبہ کی نمائندہ بزم منہاج کے نو منتخب باڈی کی تقریب حلف برداری 19 جنوری 2012ء کو منعقد ہوئی۔ بزم منہاج کے نو منتخب عہدیداران میں راجہ محمد اویس منصف صدر، شاہد نصیب نائب صدر، احسان رضوی جنرل سیکرٹری، صابر کمال وٹو فنانس سیکرٹری، محمد وقاص پریس سیکرٹری اور سید سلمان مصطفی جوائنٹ سیکرٹری شامل ہیں۔
کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز منہاج یونیورسٹی میں طلبہ کے لیے کھیلوں کی نمائندہ تنظیم منہاج سپورٹس سوسائٹی کے منتخب عہدیداران کی حلف برداری تقریب 19 جنوری 2012ء کو ہوئی۔ منہاج سپورٹس سوسائٹی کو کالج کے سلیکشن بورڈ نے منتخب کیا تھا، جو سال 2012 اور سال 2013ء میں کام کرے گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ موجودہ نظام کے تحت جلد یا بروقت ہونے والے الیکشن ملک و قوم کے ساتھ مذاق ہوگا۔ موجودہ انتخابی نظام کا شاخسانہ ہے کہ آج ادارے ایک دوسرے کے مد مقابل کھڑے ہیں۔ کم از کم تین سال کیلئے دیانت دار، باکردار اور اہل افراد پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہی مسائل کا حل ہے سپریم کورٹ اپنی نگرانی میں قومی حکومت کے قیام کیلئے ریفرنڈم کرائے۔
انڈس فاؤنڈیشن ٹریننگ سنٹر قائد کالج وحدت روڈ لاہور میں سہہ روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کی اختتامی تقریب تقسیم اسناد 12 جنوری 2012ء کو قائد کالج میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں خصوصی طور پر پروفیسر سجاد حیدر، پروفیسر ظہور احمد اور محمد شریف کمالوی مرکزی ڈائریکٹر عرفان القرآن کورس تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں قائد کالج کے سٹاف اور طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام (8 جنوری 2012) کو نواں پنڈ صفدر آباد تحصیل شیخو پورہ میں 31 ویں شہر میں ایمبولینس سروس کا آغاز کیا گیا۔ اس سلسلے میں افتتاحی تقریب کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
مورخہ 5 جنوری 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ کا 24 واں یوم تاسیس مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن لاہور کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا، جس کی صدارت دختر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فضہ حسین قادری نے کی۔ جبکہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء، ارشاد اقبال، ڈاکٹر نوشابہ، عائشہ شبیر، رافعہ علی، گلشن دلشاد، شاکرہ چوہدری اور دیگر مرکزی و ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام گوشہ درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روحانی اجتماع 5 جنوری 2012ء کو منعقد ہوا۔ سال نو 2012ء کا گوشہ درود کا یہ پہلا پروگرام تھا، جو مرکزی سیکرٹریٹ میں گوشہ درود کے ہال میں منعقد ہوا۔ آستانہ عالیہ اوچ شریف کے سجادہ نشین مخدوم نفیس الحسن گیلانی روحانی اجتماع میں مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل رامفورڈ لندن کے ایڈمنسٹریٹر فضل حسین کی صاحبزادی حافظہ تحریم زہرہ نے لاہور میں بین الصوبائی وزیر اعلیٰ پنجاب انگریزی تقریری مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ تقریری مقابلوں کا انعقاد 2 جنوری 2012ء کو گورنمنٹ فاطمہ گرلز ہائی اسکول 2 فین روڈ لاہور میں ہوا۔
تحریک منہاج القرآن شعبہ نظامت تربیت کے زیراہتمام 19 دسمبر تا 30 دسمبر 2011ء مرکزی سیکرٹریٹ پر برائے معلمین و معلمات عرفان القرآن کورس کا تربیتی کیمپ ہوا جس میں ملک بھر سے تقریباً 78 معلمین و معلمات نے شرکت کی۔ کورس کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر 31 دسمبر صبح 10 بجے ایک پروقار تقریب کا انعقاد ہوا
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونیوالی بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ہر دو کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی مورخہ 30 دسمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ یہ ریلی گڑھی شاہو چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.