سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام ملک بھر میں ہونیوالی بجلی اور گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ اور ہر دو کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے کے حکومتی اقدام کے خلاف احتجاجی ریلی مورخہ 30 دسمبر 2011 کو منعقد ہوئی۔ یہ ریلی گڑھی شاہو چوک سے لاہور پریس کلب تک تھی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
منہاج یونیورسٹی لاہور کے زیراہتمام قائدڈے کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار منقعد ہوا جس میں سردار خرم لطیف کھوسہ نے خصوصی شرکت کی۔ دیگر مہمان گرامی میں وائس چانسلر محمد علی، رجسٹرار کرنل (ر) محمد احمد، ڈپٹی رجسٹرار جی ایم ملک اور مختلف فیکلٹیزکے ڈین بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد حضور علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر19 تا 30 دسمبر 2011ء معلمین عرفان القرآن کورس کے لیے 12 روزہ تربیتی کیمپ کا آغاز 19 دسمبر سے ہو چکا ہے، جس کا اہتمام نظامت دعوت و تربیت کے شعبہ عرفان القرآن کورسز نے کیا۔
ملک و قوم کا اصل دشمن استحصالی اور غریب کش نظام ہے عوام اسے سمندر برد کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئیں۔ 18 دسمبر کو لیاقت باغ راولپنڈی میں ہونے والی بیداری شعور عوامی ریلی میں لاکھوں افراد شرکت کریں گے اور یہ ریلی سیاست میں نئے رجحان کو جنم دے گی۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو ان کے اصل دشمن کی پہچان کرائے گی جو ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔
ملک بچانے کیلئے قوم انتخابی نظام کے خلاف بغاوت کر دے، تبدیلی نہ تو فوج کے ذریعے آئے گی اور نہ موجود ہ انتخابی نظام سے، تبدیلی نظام سے بغاوت کرنے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی کے تحت منتخب ہونیوالوں نے اس قوم کو خودکشیاں، بیروزگاری اور ملک و قوم کے وقار کی بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ ان خیالات کا اظہار شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے مرکزی سیکر ٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقدہ سیمینار بعنوان’’ کیا نظام انتخاب تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ ہے‘‘ میں اپنے پیغام کے دوران کیا۔
منہاج یونیورسٹی کے کالج آف شریعہ کے زیراہتمام پولیس کے کردار Role of police in Dispensation justice منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت ایڈیشنل آئی جی پنجاب مہر ظفر عباس نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت مبارکہ سے ہوا جس کے بعد مقررین نے اظہار خیال کیا۔ مہر ظفر عباس نے کہا کہ اگر ہماری عوام میں جدوجہد کرنے کا شعور اجاگر ہوجائے تو پاکستانی معاشرہ دنیا کا بہترین اسلامی، فلاحی اور رفاعی معاشرہ بن سکتا ہے۔
نیٹو جارحیت کے خلاف تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک لاہور کی احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر لاہور ارشاد احمد طاہر نے کہا ہے کہ ریلی میں شریک ہزاروں افراد نیٹو حملہ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ملک کا بچہ بچہ دفاع وطن کیلئے افواج پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ خارجہ اور داخلہ پالیسیوں کو ملکی مفاد کے مطابق تشکیل دئیے بغیر ملکی استحکام ممکن نہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مسلم ٹاؤن چوک فیروز پور روڈ لاہورمیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی حکومتی روش کے خلاف ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ ہوا، جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرے کی قیادت ترجمان پاکستان عوامی تحریک جی ایم ملک نے کی جبکہ اس موقع پر ایم ایچ شاہین سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک پنجاب، چوہدری محمد افضل گجر صدر PAT لاہور، جواد حامد، حافظ غلام فرید اور پاکستان عوامی تحریک کے دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات شہید ملت ہائی سکول بیدیاں روڈ لڈھر میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یکم دسمبر 2011ء بروز جمعرات ایوبیہ لرننگ ایجوکیشنل سکول سسٹم کرباٹھ میں آئیں دین سیکھیں کورس کے مکمل ہونے کے بعد تقسیم اسناد کی تقریب منعقد کی گئی جس میں مرکزی ناظم آئیں دین سیکھیں کورس محمد شریف کمالوی اور محمد رمضان ایوبی نے خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام مہمند ایجنسی میں نیٹو جارحیت کے خلاف لاہور پریس کلب کے سامنے سینکڑوں طلبہ نے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک طلبہ نے کتبے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نیٹوجارحیت کے خلاف اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہٹی کے نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن وویمن لیگ سیالکوٹ سے زیراہتمام 30 نومبر 2011ء بمطابق 4 محرم الحرام سیدہ زینب علیہا السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن وویمن لیگ سیالکوٹ کی تنظیم نے بھر پور انتظامات کیے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام 27 نومبر تا 29 نومبر 2011ء بمطابق یکم محرم تا 3 محرم تین روزہ پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں سیدنا امام حسین رضی اللہ عنہ کی عظیم شہادت کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا بیداری شعور طلبہ اجتماع آج ناصر باغ لاہور میں سج گیا ہے، جو لاہور کی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی طلبہ اجتماع ہے۔ جس کا مقصد موجودہ ملکی حالات کے حوالے سے طلبہ اور نوجوان کو اہم پیغام دینا ہے کہ پاکستان میں حقیقی تبدیلی کیسے لانی ہے۔ اور اس سیاسی کرپٹ نظام سے کیسے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ تاکہ اہل اور شفاف قیادت سامنے آ سکے اور ملک کو اس بحران سے نکالا جا سکے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیراہتمام سالانہ بیداری شعور طلبہ اجتماع ناصر باغ لاہور میں 19 نومبر 2011ء کو منعقد ہوا۔ جس میں ملک بھر سے ایک لاکھ طلبہ و طالبات سے شرکت کی۔ طلبہ اجتماع کے معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.