سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر ایم ایس ایم کے زیراہتمام لیہ سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کیا گیا۔
یومِ عاشورہ پر تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام لیہ میں منعقدہ ’ذکرِ شہداء کانفرنس‘ سے خطاب کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کہا کہ شہدائے کربلا کا ذکر ظلم اور یزیدیت کے خلاف احتجاج ہے۔ کٹھن حالات کے باوجود صداقت کا پرچم بلند رکھنا اور حق گوئی کا پرچار کرنا ہی شہدائے کربلا کا پیغام ہے۔ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہر دور کے باطل کے خلاف عملی جدوجہد کا پیغام دیا۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا تیسرا پروگرام مورخہ 22 جون 2015 کو منعقد ہوا، جس میں مفتی ارشاد حسین سعیدی نے ’’بدعت کا حقیقی تصور‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیراہتمام رمضان المبارک میں ہونے والے پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا دوسرا پروگرام منعقد ہوا، جس میں علامہ محمد لطیف مدنی (مرکزی ناظم حلقات درودوفکر) نے ’’توبہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں وابستگان، رفقاء، علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن لیہ کے زیر اہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں پانچ روزہ دروس عرفان القرآن کے سلسلے کا پہلا پروگرام 19 جون 2015 کو منعقد ہوا، جس میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شاگرد رشید علامہ سعید الحسن طاہر نے ’’دین ہمہ اوست‘‘ کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ دروس عرفان القرآن میں علاقہ کی معروف سماجی، مذہبی اور سیاسی شخصیات کے علاوہ مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
لیہ میں احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چودھری قمر عباس نے کہا کہ سب سے بڑے قاتل کو وزیر قانون بنا کر انسانیت اور قانون کا مذاق اڑایا گیا۔ نام نہاد جمہوری وزیراعلیٰ کی انصاف اور جمہوریت سے وابستگی کے نعروں کی اصلیت قوم کے سامنے آ گئی۔ رپورٹ مکمل ہونے سے پہلے حلف برداری کی تقریب اندھیر نگری، لاقانونیت اور 14 معصوم شہریوں کے خون سے مذاق ہے۔ کیا 14 شہیدوں اور 85 شدید زخمیوں کو انصاف مل گیا جو ایک قاتل کو کابینہ میں شامل کر لیا گیا؟
دہشت گردی کے شدید خطرات اور منجمد کر دینے والی سردی عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جذبوں میں خلل نہ ڈال سکی۔ تحریک منہاج القرآن نے روایت برقرار رکھتے ہوئے 31 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس 3 جنوری 2015ء کی شب مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد کی۔ یہ کانفرنس بیک وقت پاکستان کے 150 مقامات کے علاوہ دنیا کے 90 ممالک میں منعقد ہوئی جسے ARY News اور منہاج ٹی وی کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ لیہ میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سردار شاکر مزاری نے کہا کہ دہشت گردی کے جواب میں کارروائیوں کی بات کرنا مضحکہ خیز ہے، قوم حکمرانوں سے ایکشن کا مطالبہ کرتی ہے، ری ایکشن کا نہیں، خرابی کی جڑ یہ ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی اور فتنے کی اس حقیقت کا تعین ہی نہیں کرسکی، دہشت گردی پر قابو پانے کے بجائے ہم نے خود قرآن و سنت کے احکامات سے رو گردانی شروع کردی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ چوک اعظم (لیہ)میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ لیہ کے زیراہتمام میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مشعل بردار جلوس کا نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیدارن نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء ’’غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں‘‘ جیسے نعروں سے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کر رہے تھے، علاوہ ازیں انہوں نے مشعلیں اور مختلف لائٹس بھی اٹھا رکھی تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30 ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ لیہ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کرور لال عیسن میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
صدر ویمن لیگ لیہ باجی نگہت نے کانفرنس کی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے کردار کی امین ہے اور سیدہ کے پیغام کو عام کرنے کے لئے امتِ مسلمہ کی تمام بیٹیوں کو اس پُر فتن دور میں یزیدی نظام کے خلاف آواز حق بلند کرنا ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے اسوہ و سیرت کی پیروی ہی متاع حیات ہے۔
نوجوان کسی بھی ملک کا اہم سرمایہ ہوتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی ترقی کا راز اس ملک کی یوتھ پر ہوتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن یوتھ لیگ چوبارہ کے صدر سردار عتیق الرحمن قیصرانی نے چوک اعظم میں نوجوانوں کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کی جانب سے منعقدہ یوتھ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکے پاکستان کے موجودہ حالات جس میں کسی کی جان، مال، عزت و آبرو محفوظ نہیں۔ کسی کو کوئی علم نہیں کہ کل کیا ہونے والا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.