سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے سراؤ نشرالقرآن، پُتراجایا (ملائشیا) میں منعقدہ نمازِ جمعہ کے اجتماع سے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے قرآن و سنت کی تعلیمات کی روشنی میں اصلاحِ نفس، تقویٰ، اخلاقی تطہیر اور روحانی بیداری جیسے اہم موضوعات پر نہایت جامع اور پُراثر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کوالالمپور، ملائیشیا کے زیراہتمام شبِ برات کی مناسبت سے روحانی اجتماع، توبہ، رحمتِ الٰہی اور مغفرت پر کے موضوع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایمان افروز اور فکر انگیز خطاب
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری ایشیائی ممالک کے 15روزہ دورہ پر روانہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا اور نشر القرآن کمپلیکس کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ معاہدے کے مطابق شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کے ترجمہ عرفان القرآن کی اردو، نارویجن (Norwegian)، یونانی (Greek)، سندھی، پشتو، فِنّش (Finnish)، کشمیری اور گجراتی زبان میں اشاعت کی جائے گی۔
ملائیشیا کے دارالحکومت پُتراجایا میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں منہاج یونیورسٹی لاہور اور دی فیوچر ریسرچ کوالالمپور کے مابین تحقیقی تعاون کا معاہدہ (MoU) طے پایا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے مجلس شوریٰ کے اجلاس میں شرکت، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، شیخ حماد مصطفیٰ المدنی القادری اور شیخ احمد مصطفیٰ العربی القادری بھی ان کے ہمراہ شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملائشیا کوالالمپور میں عظیم الشان سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ڈالروں کے لیے کفر کے فتوے اور گالیاں دی جا رہی ہیں، نوجوانوں کے اخلاق بگاڑے اور دین فروشی اور گالم گلوچ سے نئی نسل کو اسلام سے بد ظن کیا جا رہا ہے، اسلام اخوت، رواداری اور امن و سلامتی کی اقدار کا محافظ دین ہے، مگر دین کا لبادہ اوڑھ کر دین فروشی کی جا رہی ہے اور نئی نسل کو اسلام کی اقدار سے متنفر کیا جا رہا، علمائے کرام، مشائخ وپیران کرام اس فتنہ کے خلاف اٹھیں اور خانقاہوں، منبر و محراب کے حقیقی کردار کو بحال کریں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے بین الاقوامی دورۂ ملائیشیا کے موقع پر کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پُرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ یہ دورہ ایشیائی ممالک کے سلسلہ وار دوروں کا آغاز تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا۔ درس قرآن پیر سید عباد اللّٰہ شاہ راشدی ( سجادہ نشین پیر جھنڈو شریف سندھ) نے دیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپور کے زیراہتمام استقبالِ رمضان کے حوالے سے تقریب، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان نے خصوصی شرکت و گفتگو کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری دامت برکاتہم العالیہ کی 73ویں سالگرہ کے موقع پر شاہ عالم میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
میلادِ مصطفیٰ ﷺ کانفرنس کی صدارت صدر منہاج القرآن ملائیشیا عبدالرسول بھٹی نے کی جبکہ ڈاکٹر حامد فاروق بخاری شاہ صاحب اور ڈاکٹر اسد اللّٰہ شاہ صاحب مہمان خصوصی تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام شاہ عالم میں درس عرفان القرآن بسلسلہ عرس مبارک 980 واں حضور داتا گنج بخش علی ہجویری رحمتہ اللّٰہ علیہ کا پروگرام منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی مجلس شوریٰ کا اجلاساجلاس کی صدارت علی عمران صدر منہاج ایشین کونسل نے کی اور آئندہ 2 سال کے لیے منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کی تنظیم نو کی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام کلانگ میں محفل ذکر سیدنا امام حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا، جس میں حافظ محمد نعیم نے تلاوت کی سعادت حاصل کی۔ حافظ محمد عمیر اور محترم سید سجاد حسین شاہ نے بارگاہ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.