سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام 24 دسمبر 2015 کو عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مصر سے قاری سید خالد حمید کاظمی جبکہ منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمدشکیل ثانی نے خصوصی شرکت کی، علاوہ ازیں کانفرنس میں شرکت کرنے کے لئے پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ملائیشیا کے ذمہ داران و کارکنان نے 31 اکتوبر2015 کو کوالالامپور کے لاہور ہوٹل میں ’مجلس ذکر شہدائے کربلا‘ کا انعقاد کیا۔ منہاج القرآن ایشئین کونسل کے امیر و نائب صدر محمد سلیم قادری پروگرام کی سرپرستی کر رہے تھے، جبکہ منہاج القرآن یورپین کونسل کے راہنما حاجی ارشد جاوید کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں منہاج القرآن کے رفقاء و کارکنان سمیت خواتین و حضرات نے بھرپور شرکت کی۔
ملائشیا کوالالمپور انٹرنیشنل کمیونیکیشن، ایجوکیشن، لینگوئج اینڈ سوشل سائنسز کانفرنس کی طرف سے انتہا پسندی، تشدد اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قابل عمل ریسرچ پیپر پیش کرنے پر تحریک منہاج القرآن فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کو ’’بیسٹ پیپر ایوارڈ ‘‘ دیا گیا ہے۔ ریسرچ پیپر میں ایجوکیشن کے ذریعے انتہاپسندی اور دہشت گردی کی بنیادی وجوہات کے خاتمے کیلئے قابل عمل پلان پیش کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کوالالمپورکے زیر اہتمام مورخہ 03 جنوری 2015 کو مشہور ہوٹل میں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میں خواتین کی بھی خاصی تعداد شامل تھی۔
منہاج ایشیئن کونسل کے نائب صدر محمد سلیم قادری(ملائیشیا) نے مورخہ 27 ستمبر 2011ء کو مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ محمد سلیم قادری اپنے کزن محمد نعیم قادری (ملائیشیا) کے ساتھ مرکز تشریف لائے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیر اہتمام مورخہ 13 اگست 2011 بروز ہفتہ کو ملائیشیا کے مشہور شہر کوالالمپور میں ایک عظیم الشان روحانی اجتماع بصورت قیام الیل منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج ایشیئن کونسل کی زیر نگرانی مورخہ 12 اگست 2011ء کو ریسٹورنٹ شیر پنجاب ملائیشیا میں تنظیم نو کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں ملائیشیا میں مقیم منہاج القرآن کے وابستگان نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دوسرا بڑا پروگرام منتاری کورٹ (سلانگور) میں محمد نعمان صدیقی صاحب کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ملائیشیا کے زیراہتمام ہالیڈے ان ایکسپریس ہوٹل میں میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خطاب کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ’’تصرف و اختیاراتِ مصطفیٰ ﷺ‘‘ کے موضوع پر اظہار خیال کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.