سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین کی گوجرہ مظفرآباد میں میاں محمد شفیع جھاگویؒ کے مزارِ اقدس پر حاضری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے دربارِ پہنچنے پر سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے استقبال کیا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی تحریک منہاج القرآن ضلع مظفر آباد کے زیراہتمام منعقدہ سفیرِ اَمن سیمنار میں خصوصی شرکت و خطاب، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل نے قائدین و کارکنان کے ہمراہ حضور شیخ الاسلام دامت برکاتہم العالیہ کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور ان کی درازیٔ عمر کی دعا کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع مظفرآباد جموں کشمیر کی تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج القرآن کے تنظیمی نیٹ ورک اور آئندہ کے اہداف بارے گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے شعبہ کورسز کے زیراہتمام مظفر آباد آزاد کشمیر میں چار روزہ آئیں دین سیکھیں کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں علامہ محمود مسعود قادری اور محمد سرفراز قادری نے تدریس کے فرائض سر انجام دیئے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب و آزاد کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے مظفرآباد میں وہاج ایجوکیشن سسٹم سکول کی دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کا ورکرز کنونشن مقامی سکول میں منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب و آزاد کشمیر علامہ رانا محمد ادریس قادری مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن مظفرآباد کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد ورکرز کنونشن میں شریک ہوئی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرگڑھ کی طرف سے 120 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ نیاز حسین خان سرانی، نیاز خان پتافی، عامر اسماعیل پتافی، حامد محمود آرائیں، محمد عارف بھٹی، الطاف احمد بھٹہ اور دیگر ذمہ داران تحریک منہاج القرآن کی زبردست کاوش سے راشن گھروں تک پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن مظفرآباد و جملہ فورمز کے زیراہتمام ’’سفیر امن‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور مہمان خصوصی تھے۔ پروگرام میں محسن مشتاق مصطفوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مظفرآباد کا تنظیمی دورہ کیا۔ دورے میں انہوں نے ورکرز کنونشن اور رحمۃ اللعالمین کانفرنس سے خطاب کیا، دیگر تنظیمی مصروفیات میں علاقائی عہدیداروں اور کارکنان سے بھی ملے۔ مظفرآباد میں ڈائریکٹر امورِ دینیہ آزاد جموں کشمیر مفتی نذیر احمد قادری سے ملاقات بھی ہوئی۔
جموں کشمیر عوامی تحریک کے وفد کی پارٹی صدر سردار منصور خان کی سربراہی میں پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود سے ملاقات 17 اکتوبر 2017ء کو ہوئی۔ یہ ملاقات تحریک انصاف کشمیر کی دعوت پر ہوئی۔ عوامی تحریک جموں کشمیر کے رہنماوں میں سردار اعجاز سدوزئی، سردار افتخار فاروقی، سردار نجم الثاقب، فیصل محمود بھی وفد میں شامل تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ مظفرآباد کے زیراہتمام پیغام امام حسین علیہ السلام کانفرنس اور پیغام طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف نے کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ بعدازاں حضرت امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ میں منقبت پیش کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا ایک جائزہ وفد ڈائریکٹر آغوش سید افتخار بخاری کی قیادت میں مظفرآباد تشریف لایا اور منہاج اسلامک سنٹر گوجرہ میں جاری تعمیراتی کام کی رفتار کا مشاہدہ کیا۔ وفد میں راجہ محمد جمیل ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز، سید امجد حسین شاہ، محمد افضال غوث اور میاں افتخار بھی شامل تھے۔ وفد کے ہمراہ پراجیکٹ انچارج طاہر بھٹی، پراجیکٹ کمیٹی کے چیئرمین سردار تبارک علی اور تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے ناظم فیصل جمیل کاشمیری بھی موجود تھے۔
ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں 12 ربیع الاول کے روز تحریک منہاج القرآن مظفرآباد کے زیراہتمام عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس میں خانہ کعبہ شریف اور گنبد خضرا کے ماڈل بھی بنائے گئے جو کہ لوگوں کی خصوصی دلچسپی اور توجہ کو مرکز بنے رہے۔ اس میلاد فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے دور و نزدیک سے لوگوں کی بڑی تعداد کشاں کشاں چلی آئی۔
عید الاضحی سال 2012ء کے موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پاکستان کے دیگر علاقوں کی طرح مظفرآباد میں بھی اجتماعی قربانیاں کی گئیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مظفرآباد کی طرف سے قربانی کا گوشت علاقہ بھر کے غرباء میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے کارکنان نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ لیا۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں گوجرہ کے مقام پر زیر تعمیر منہاج ماڈل اسکول اور اسلامک سنٹر کا دورہ کیا۔ یہ ماڈل اسکول منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیرانتظام تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں زلزلہ 2010ء کے متاثرین کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.