سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے زیراہتمام وارڈ نمبر 5 منہاج ہال میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ شاہ کوٹ کے صدر محسن رضا نے خصوصی شرکت کی
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ حمدو ثناء کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے انتظامیہ کو پرُوقار تقریب کے انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔ دلہنوں و دلہا حضرات کو بھی دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مرکزی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوبیاتا جوڑے اور یہ دلہنیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی بیٹیاں ہیں۔
تحصیل مانانوالہ کی ذیلی تنظیم یونین کونسل 99 واڑہ امام دین شرقی میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پہلی سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خصوصی شرکت اسکالر منہاج کالج فارویمن کی محترمہ مصباح کبیر نے کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سید والا کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012 کو سالانہ عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول میں منعقد ہوئی۔ علاقہ بھر سے مؤثر خواتین کو دعوت دی گئی جس کے نتیجے میں ٹیچرز، ڈاکٹرز اور سوشل ورکرز کے علاوہ تقریبا 1700 خواتین نے شرکت کی۔
تحریک منہا ج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2012 کو منہاج ہاوس میلاد سٹریٹ وارڈ نمبر 13 مین بازار میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی شخصیت کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے تحصیل کے صدر محمد شفیق طاہر نے کہا شیخ الاسلام شخصیت کے اعتبار سے ایک یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں۔ مہمانِ خصوصی نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز اعوان نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے شیخ الاسلام کی شخصیت کے ہر گوشے اور ہر پہلو میں نقطہ کمال کی خوبیاں عطا فرمائی ہیں۔
تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل کے زیراہتمام 17 فروری 2012ء کو کمیٹی ہال سانگلہ ہل میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے حوالے سے ایک عظیم الشان تقریب منعقد کی گئی۔ جس میں مرکزی سینئر ناب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب ناظم دعوت وتربیت علامہ محمد شریف کمالوی، شیخ محمد ادریس قادری صدر تحریک منہاج القرآن سانگلہ ہل، محمد امجد قادری ناظم تحریک سانگلہ ہل، منہاج یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اراکین کے علاوہ کیثر لوگوں نے شرکت فرمائی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ کی یونین کونسل 99 گاؤں امام دین شرقی کے زیراہتمام ولادت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پُرنور اور مبارک موقع پر 12 ربیع الاوّل کو عظیم الشان میلاد مارچ اور محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل مانانوالہ کیUC-99 کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانانوالہ میں منعقد ہوئی۔ جس میں قریبی شہروں اور گاؤں سے خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی
تحریک منہاج القرآن اور مصطفوی سٹوڈنٹس مانانوالہ کے زیراہتمام 29 جنوری بروز اتوار کو میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا جس میں تحصیل مانانوالہ کی قریبی یونین کونسلز سے بھی عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مانانوالہ رانا عبدالحمید نے کی اور مرکزی سیکرٹری امور خارجہ میاں محمد اشتیاق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شاہکوٹ کے زیراہتمام "بیداری شعور" ضلعی ورکرز کنونشن کا انعقاد وارڈ نمبر 13 میلاد سٹریٹ میں کیا گیا جسکی صدارت تحصیل صدر محمد شفیق طاہر نے کی جبکہ مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض تھے۔ کنونشن میں ضلع بھر کی تحصیلوں سے منہاج القرآن کے عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا ممبر متروکہ وقف املاک بورڈ حکومت پاکستان کی قیادت میں تحریک کے وفد نے گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب کا دورہ کیا۔ اس وفد میں نائب ناظم پنجاب ملک حق نواز، امیر تحریک ضلع ننکانہ ڈاکٹر محب النبی اور دیگر ضلعی قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والہ کے زیراہتمام دو شادیوں کی اجتماعی تقریب یکم اگست 2011ء کو منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید افتخار شاہ بخاری اور ممبر صوبائی اسبملی رائے محمد اسلم کھرل نے کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے سابق سیکرٹری جنرل رانا فیصل، میاں افتخار احمد، انجینئر رفیق نجم اور علامہ محب النبی طاہر عبدالغفار بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد ممبر صوبائی اسمبلی پی پی 174 رائے محمد کھرل تحریک منہاج القرآن میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے یکم اگست 2011ء کو تحریک کے ایک پروگرام میں منہاج القرآن کی تاحیات رکنیت بھی حاصل کرلی ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سید والا کے زیراہتمام 7 مئی 2011 کو سید والا شہر میں ایمبولینس سروس کا افتتاح کر دیا گیا۔ اس حوالے سے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر افتخار شاہ بخاری مہمان خصوصی تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن خانقاہ ڈوگراں اور دار الاحسان ویلفیئر سوسائٹی نے مشترکہ طور پر 11 اجتماعی شادیوں کی تقر یب محلہ امام بارگاہ خانقاہ ڈوگراں میں منعقدہ ہوئی۔ سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تقريب کے مہمان خصوصي تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.