سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ کے زیر اہتمام مورخہ 23 فروری 2013ء کو تذکرۃ الاولیاء کے عنوان سے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی دین اسلام میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے بڑی گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ) ہالینڈ نے مورخہ 22 فروری 2013ء کو میونسپلٹی ڈین ہاگ کے ساتھ کنٹریکٹ پر دستخط کر کے اسلامک سنٹر اور کمیونٹی ہال کے لئے جگہ خرید لی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ کے وفد کی ہالینڈ میں پاکستان کی سفیر فوزیہ ثناء سے مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کے ساتھ ساتھ فوزیہ ثناء کو ہالینڈ میں تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ منہاج ویمن لیگ کی صدر شبانہ سرشاد علی نے انہیں خوبصورت گلدستہ پیش کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء کو یوم عاشور مذہبی جذبات کے ساتھ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیاجس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 25 نومبر 2012ء عظیم الشان شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی جس میں سفیر عالم علامہ حافظ نذیر احمد قادری نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ، ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 09 نومبر 2012ء کو خوش نصیب حجاج کرام کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (دی ہیگ، ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر2012ء کو پاکستانی کمیونٹی کا سب سے بڑا عید الاضحی کا اجتماع اسپورٹس ہال میں منعقد ہواجس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 22 جون 2012ء کو بعد نماز عصردی ہیگ کی مسجد میں ماہانہ گیارہویں شریف کا ختم اور محفل منعقد ہوئی۔محفل میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 16جون 2012ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز قرآن حکیم کی تلاوت سے ہوا جس کی سعادت سید مقصود شاہ نے حاصل کی۔ اس روحانی محفل میں شفیق چیمہ، امانت علی چوہان، معید چودھری اور حاجی خالد چیمہ نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعتوں کی صورت میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔
منہاج القرآن یوتھ ونگ دی ہیگ (ہالینڈ) کے زیراہتمام مورخہ 15 جون 2012ء کو معاشرے میں صحت مند رجحانات کو فروغ دینے کے لئے کھیلوں اور نوجوانوں کے کردار کو بہتر بنانے کے لئے کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یوتھ لیگ دی ہیگ ہالینڈ کے زیراہتمام 27 مئی 2012ء کو عظیم الشان میلاد فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹر نیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے، اس پروگرام میں پاکستانی اور مقامی ڈچ، ترکش، مراکش، افریقی اور ہالینڈ میں رہنے والے دیگر ممالک کے افراد نے بھی بھرپور شرکت کی۔
بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فرزند ارجمند، صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری دی ہیگ میں منعقد ہونے والے میلاد فیسٹیول 2012ء میں شرکت کے لئے ہالینڈ پہنچ گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل دی ہیگ(ہالینڈ) کے زیر اہتمام مورخہ 07 اپریل 2012ء کو بلڈنگ پراجیکٹ پر پیش رفت اور تازہ ترین صورتحال سے مقامی کمیونٹی کو آگاہ کرنے کے لئے مرکز منہاج القرآن پر اجلاس منعقد ہوا۔
دی ہیگ (ہالینڈ) کی مقامی سیاسی وسماجی شخصیت چودھری فتح علی خان نے مورخہ 26 مارچ 2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر شپ حاصل کر لی۔ صدر منہاج القرآن دی ہیگ چودھری خالد محمود، صدر مجلس شوریٰ سید مقصود شاہ اور امام وخطیب علامہ اصغر قادری سے ملاقات کے دوران انہوں نے مقامی سطح پر منہاج القرآن کی خدمات کا سراہا۔
دی ہیگ( ہالینڈ) کی ممتاز کاروباری شخصیت، گولڈن ٹریولز کے مالک نعیم عالم بٹ نے مقامی اور عالمی سطح پر منہاج القرآن کی خدما ت کو سراہتے ہوئے باقاعدہ طور پر مورخہ 13 مارچ 2012ء کو تحریک منہاج القرآن کی لائف ممبر شپ حاصل کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لئے اعزاز قراردیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.