سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اسرائیلی جارحیت اور بربریت کے خلاف ناروے کے صوبے Rogaland ستاونگر میں ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ منہاج القرآن ستاونگر کے امیر تحریک علامہ حافظ عابد کشمیری، منہاج القرآن ستاونگر کے مرکزی رہنما اعجاز ثمراور دیگر اسلامی تنظیموں کے رہنماؤں نے جلوس کی قیادت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو میں ہر سال کی طرح امسال بھی 3 جنوری کو امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد میں ایک شاندار کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک سے علامہ ظہیر احمد قادری مہمانِ خصوصی کے طور پر تشریف لائے تھے۔
منہاج مصالحتی کونسل ناروے کے زیراہتمام جبری شادی کے موضوع پر ایک عظیم الشان سیمینار مورخہ 2 دسمبر کو ریڈ کراس ہال میں منعقد ہوا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری تھے۔
تحریک منہاج القرآن اوسلو، ناروے کے مرکز پر مورخہ 29 نومبر بروز ہفتہ کی شب ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل نے خصوصی شرکت کی۔
صدر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری ہفتہ کی شام چھ بجے تحریک منہاج القرآن اوسلو کے کارکنان سے خطاب فرمائیں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ذیلی تنظیم "منہاج مصالحتی کونسل" نے گذشتہ دنوں مصر کا دورہ کیا۔اس وفد میں علامہ نور احمد نور، اعجاز احمد وڑائچ، محمد اصغر، ضیعم شوکت، شگفتہ محمود، اسماء شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے انٹرنیشنل کی ذیلی تنظیم منہاج مصالحتی کونسل واحد اسلامی و مذہبی تنظیم ہے جس کو اوسلو ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ اوسلو حکومت نے منہاج مصالحتی کونسل کی خدمات کو سراہتے ہوئے 2008ء کا ایوارڈ منہاج مصالحتی کونسل کو دینے کا اعلان کیا ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف مذاہب کے ماننے والوں نے شرکت کی، جس میں عیسائی، یہودی، ہندو اور دیگر عیسائی مذاہب کے فرقے شامل تھے۔ منہاج القرآن اوسلو کے مرکز پر ہونے والے افطار پارٹی میں منہاج القرآن کے ہر فورم نے بھرپور شرکت کی۔
دین کی خدمت اور مصطفویٰ انقلاب کی بات ہو تو امت مسلمہ کی خواتین اپنے بھائیوں کی طرح دینی جذبے اور تحریکی و انقلابی ولولہ سے سرشار نظر آتی ہیں۔ ناروے میں ادارہ منہاج القرآن کے قیام کے ساتھ ہی 1989 میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی پہلی تنظیم وجود میں آئی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے اسلامی بہنوں کو منظم کرنے اور روحانی و دینی تربیت کے ساتھ ساتھ مغربی طرز معاشرت میں رہتے ہوئے ان مسائل کو حل کرنے کے لیے خواتین کی کوششوں کا آغاز ہوا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اوسلو اور سٹی کونسل کے زیراہتمام مشترکہ طور پر 30 اگست 2008ء کو گرونلینڈ میں انٹرنیشنل ڈے منایا گیا۔ یہاں سٹی کونسل کے زیراہتمام گزشتہ 13 سال سے یہ پروگرام منعقد کیا جاتا ہے اور اس کے افتتاح کے لیے معروف شخصیات کو دعوت دی جاتی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کی ایگزیکٹیو ممبران نے مورخہ 24 اگست 2008ء کو ستاوانگر۔ ناروے کا دورہ کیا۔ اس دورے کی دعوت ڈائریکٹر منہاج القرآن ستوانگر محترم حافظ محمد عابد کاشمیری اور اُن کی مسز محترمہ ساجدہ مصطفیٰ نے دی تھی۔
منہاج یورپین کونسل کا خصوصی اجلاس 11 اگست بروز پیر اوسلو ناروے میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے کی جبکہ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری حالیہ دورہ یورپ کے دوران ناروے کے دارالحکومت اوسلو تشریف لے گئے، جہاں آپ کے استقبال کے لیے ناروے سمیت فرانس، اٹلی، ڈنمارک، یونان اور دیگر یورپی ممالک کے تحریکی احباب اور رفقاء و کارکنان موجود تھے۔
ناروے کی اوسلو یونیورسٹی میں فادر ویک کے نام سے گزشتہ دنوں فادر ہفتہ منایا گیا۔ اس موقع پر اوسلو یونیورسٹی میں مختلف رنگا رنگ پروگرام ترتیب دیئے گئے جس میں کریمونولوگی کے طلبہ کے لیے لیکچر کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس لیکچر کے لیے یونیورسٹی انتظامیہ نے منہاج مصالحتی کونسل اوسلو کے وفد کو بطور خاص مدعو کیا تھا۔ منہاج مصالحتی کونسل کے وفد میں صدر اعجاز وڑائچ، اسمہ شریف اور عقیل قادر شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.