سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
محفل کا باقاعدہ آغاز قاری انصر علی قادری کی دلسوز اور دلکش آواز میں صحیفہ انقلاب کی آیات سے کیا، جس کے بعد آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں منہاج سکول اوسلو کے ہونہار طالب علم یاسین سعید نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ اس موقع پر آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پاکستان QTV کے مشہورو معروف نعت خواں قاری انصر علی قادری نے اپنے مخصوص نہایت ہی پرسوز آواز میں نعت خوانی کی جس سے محفل میں ایک روحانی اور وجدانی کیفیت طاری ہوگی اور ہر آنکھ اشک بار ہوگی۔ علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے اختیارات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی گفتگو فرمائی
علامہ محمد صادق قریشی نے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مقصد آقا کریم کے بلند مقام کو لوگوں پر آشکار کرنا تھا۔ انہوں نے معراج کے مختلف معانی و معارف بیان کرنے سا تھ ساتھ سفر معراج کو تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر امت مسلمہ دوبارہ عروج چاہتی ہے تو اسے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق جوڑنا ہوگا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت کو اپنانا ہوگا اور موجودہ صدی میں یہ کام تحریک منہاج القرآن احسن انداز میں کر رہی ہے۔
صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خوش آمدید کہا اور مجلس شوری کا اجلاس بلانے کا مقصد بیان کیا اور تمام فورمز سےکارکردگی بیان کرنے کو کہا۔ سب سے پہلے علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے منہاج سکول اوسلو کے بارے بریفینگ دیتے ہوئے میں بتایا سکول ہذا میں اس وقت 102 کے قریب طلبہ و طالبات کی تعداد ہے جو ناروے میں کسی بھی اسلامک سکول میں سب سے زیادہ ہے منہاج سکول اوسلو کا سسٹم دو ٹرمز پر مشتمل ہے جس میں ہر ٹرم میں دو کوہئز ٹیسٹ ہوتے ہیں
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پا ک، نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قصیدہ بردہ شریف سے ہوا۔ پرنسپل منہاج سکول اوسلو علامہ صداقت علی قادری نے شرکاء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور منہاج سکول اوسلو کی طرف سے خوش آمدید کہا اور تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی خوبصورت بلڈنگ کے دوسرے اور تیسرے ہال میں سجائے گئے مینا بازار میں مختلف سٹالز لگائے گئے تھے
ہرسال کی طرح امسال بھی مورخہ11 جنوری 2015بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شدید برف باری اور سردی کی شدت کے باوجود کثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کانفرنس میں شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان شہادت امام حسین علیہ السلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo,، Drammen اور Fredriksstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے جناب اعجاز احمد وڑائچ نےسانحہ ماڈل ٹاون پر گہرے غم و دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی دہشت گردی کی اس طرح کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی اور معصوم خواتین و بچوں اور پر امن شہریوں پر ظلم و جبر پر مبنی حکومت کے اس اقدام نے پوری دنیا میں پاکستانی کمیونٹی کاسر شرم سے جھکا دیا لیکن شہداء کا خون رہیگاں نہیں جائے گا اور بہت جلد قانون اور انصاف کے مطابق انتقام لیا جائے۔
مورخہ 6 اپریل 2014 بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام منہاج سکول اوسلو کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور مینا بازار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اوسلو کے طول و عرض سےکثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات، بچوں، بچیوں نے شرکت کی۔اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo ، Drammen اور Fredrikstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم کی مسلم امہ کے لئے خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ حاجی عبدالرزاق یعقوب مرحوم سچے عاشق رسول تھے اور اسی جذبے کے تحت انہوں پاکستان میں پہلے اسلامی چینل QTV کو متعارف کرایا جہاں سے پوری دینا میں عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، اسلامی تعلیمات اور خصوصاً تحریک منہاج القرآن کے مشن کو فروغ و اشاعت مل رہی ہے۔
مورخہ یکم مارچ بروز ہفتہ منہاج ویمن لیگ ناروے نے چوتھی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج مصالحتی کونسل کی عہدیداران، منہاج سسٹرز کی عہدیداران، منہاج ویمن لیگ درامن اور منہاج ویمن لیگ شیسمو کی ذمہ داران نے شرکت کی۔
مورخہ 23 فروری بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت صدر مجلس شوری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے پرویز نثار نے کی۔ مجلس شوری کے اجلاس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی مرکزی ایگزیکٹو کونسل اور دیگر جملہ فورمز منہاج ویلفئیر، منہاج مصالحتی کونسل، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ، منہاج سسٹرز کےعہدیداران اور دیگر ممبر ان نے شرکت کی۔
مورخہ 19 فروری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی63 ویں سالگرہ پر ایک عظیم الشان پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے اور جملہ فورمز جن میں منہاج ویمن لیگ ناروے، منہاج یوتھ لیگ، منہاج سسٹرز، منہاج ویلفئیر اور منہاج مصالحتی کونسل کے عہدیداران اور دیگر کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ محمد اقبال فانی ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے نے گفتگو کرتے ہوئے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شرعی پر حیثیت پر قرآن و احادیث کی روشنی میں سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیت مبارکہ قل بفضل اﷲ وبرحمتہ فبذٰلک فلیفرحوا کو مختلف معانی کے ساتھ بیان کرتے ہوئے کہا کہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی اللہ تعالی کا سب سے بڑا فضل اور رحمت ہیں اس ہمیں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوشیاں منانی چاہئے۔
مورخہ 18 جنوری 2014 بروز ہفتہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے زیر اہتمام سالانہ عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شدید برف باری اور سردی کی شدت کے باوجود کثیر تعداد میں ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے کانفرنس میں شرکت کی۔اوسلو کے علاوہ ناروے کے دوسرے شہروں Moss Skedsmo, ، Drammenاور Fredrikstad سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جس کی وجہ سے مسجد کا وسیع و عریض ہال بھرا ہوا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام 11 جنوری بروز ہفتہ پہلی سالانہ میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد عظیم الشان انداز میں کیاگیا۔ کانفرنس میں ناروے کے مختلف شہروں سے کثیر تعداد میں خواتین اور بچیوں نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.