سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ناروے نے محرم الحرام میں ناروے بھر میں جہاں شھادت امام حسین علیہ السلام کے حوالے سے مختلف کانفرنسز کا انعقاد کیا وہاں منہاج القرآ ن انٹرنیشنل اوسلو ناروے میں خواتین کے لئے اپنی نوعیت کی منفرد کانفرنس کوئینز آف کربلا کانفرنس کا انعقاد کر کے نئی مثال قائم کر دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری تین روزہ دعوتی وتربیتی دورہ کے لیے 14 دسمبر 2013 کو ناروے پہنچے۔ گارڈمون انٹرنیشنل ایئرپورٹ اوسلو پر نائب صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے اصغر، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے علامہ محمد اقبال فانی اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے دیگر فورمز کے عہدیداران نے آپ کا شاندار استقبال کیا۔
لاہور: ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر چرچ آف استاوانگر ناروے (Menigheten Kristen Tjeneste) کے سینئر پاسٹر مسٹر (Trygve Brekke) ٹائرگیو بریکی تین افراد پر مشتمل نارویجن وفد ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا چیئرمین گوسپل مشن کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سیکریٹریٹ تشریف لائے۔
سید فرحت حسین شاہ نے واقعہ کربلا بیان کرتے ہوئے کہا کہ حسینیت ایک فکر اور ایک نظام کا نام ہے اور یزیدیت بھی ایک فکر اور نظام کا نام ہے۔ آج ہمیں دوبارہ حسینی کردار کو زندہ کرنا ہے اور ہم حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے پورے خانوادے کو اس صورت میں خراج عقیدت پیش کر سکتے ہیں کہ پیغام حسین علیہ السلام ہمارے سینوں میں رچ بس جائے اور ہماری زندگیوں میں اس کا مظاہرہ عملی طور پر نطر آئے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ ناروے کے زیر اہتمام ماہ ستمبر سے دوسالہ Mini Scholar Course کا آغاز کردیاگیا۔بنیادی طور پر اس کورس کو شروع کرنے کا مقصدر نارویجن بولنے والی نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے تاکہ وہ ناروے میں مقیم مقامی لوگوں کو نارویجن زبان میں درس تبلیغ کر سکیں اور جو زبان کی وجہ سے نوجوان نسل کو دینی تعلیمات کو سمجھنے میں مشکلات ہیں انہیں دور کیا جاسکے
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج سسٹرز اوسلو، ناروے کے زیراہتمام رمضان المبارک کے آخری عشرے میں تین روزہ نفلی اعتکاف کا انعقاد کیاگیا۔ یہ ادارہ منہاج القرآن میں ناروے کی تاریخ کا سب سے بڑا خواتین کا اعتکاف تھا جس میں پہلی مرتبہ خواتین اور بچیوں نے اتنی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اسلام سراسر امن، رحمت، پیار اور محبت کا دین ہے۔ اورنبی اسلام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے امن قائم کرنے اور ایک اچھا معاشرہ بنانے کے لیے کہ نہ صرف مدینہ یہود ونصاری بلکہ دیگر غیر مسلم اکائیوں کے ساتھ بھی معاہدات کیے ہیں، اور ایک دوسرے کی مذہبی روایات کے تحفظ کی ضمانت دی ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام رمضان المبارک میں نماز تراویح پڑھانے کے لئے منہاج القرآن مرکز پاکستان سے آئے قاری عبدالخالق قمر کے اعزازمیں مورخہ 08 جولائی2013گرل پارٹی کااہتمام کیا گیا۔پارٹی میں منہاج القرآن ناروے کے جملہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 23 جون 2013 کو اپنے دو روزہ دعوتی وتربیتی دورہ پر ناروے پہنچے۔ Gardermoen International Airport Oslo پر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے مختلف فورمز کے عہدیداران نے آپ کا شاندار استقبال کیا
منہاج القران انٹرنیشنل اوسلو کی جانب سے 23 جون بروز پیر ایک ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کے اعزاز میں عظیم الشان ڈنر کا اہتمام کیاگیا۔جس میں منہاج القرآن اوسلو کے ایگزیگٹو کے ممبران اور جملہ تمام فورمز نے بھرپور شرکت کی۔
23 جون بروز پیر منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کا ڈاکڑ حسین محی الدّین کے دست اقدس کے ہاتھوں افتتاح ہوا جس میں منھاج القرآن کی ایگزیکٹو، جملہ فورمز اور منہاج القرآن کے تمام رفقا، ممبران، وابستگان نے بھرپور شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے نارویجن نو مسلم ابوبکر الصدیق کو منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کا ترجمان مقرر کر دیا۔ ابوبکر کی تقرری کا اعلان شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے گذشتہ ماہ منہاج القرآن یوکے اور یورپ بھر سے برمنگھم میں جمع ہونے والے کارکنان کے ایک اجتماع میں کیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس ناروے کے دارالحکومت اوسلو کے نواحی شہر درآمن میں منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور یورپین ممالک کی تنظیمات کے ملکی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ جن میں علامہ حسن میر قادری (امیر تحریک)، علامہ نور احمد نور (نائب امیر تحریک)، چوہدری اعجاز احمد وڑائچ(صدر) ، محمد بلال اپل(سیکریٹری جنرل)، علامہ محمد اقبال اعظم(ناظم ویلفیئر)، چن نصیب(جوائنٹ سیکریٹری)، نوید احمد اندلسی(ناظم میڈیا) نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی یورپین ممالک کی تنظیمات پر مشتمل ایگزیکٹو باڈی منہاج یورپین کونسل کا اجلاس ناروے کے دارلحکومت اوسلو کے نواحی شہر درآمن میں منعقد ہوا جس میں منہاج یورپین کونسل کے ایگزیکٹو ممبران اور یورپین ممالک کی تنظیمات کے ملکی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔
یکم جون 2013 بروز ہفتہ منھاج القرآن انٹرنیشل اوسلو میں منہاج یورپین کونسل کی میٹنگ کا انعقاد کیاگیا۔ جس کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا۔جس کی سعادت ڈنمارک سےآئے ہوئے قاری ندیم اختر نے حاصل کی۔ اس کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت کا نذرانہ محمد اعجاز نے پیش کیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.