سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 19 اگست 2011ء کو عظیم الشان محفل نعت کامنعقد ہوئی۔ محفل نعت کا آغاز سویرا انور ماجد اور ازقٰی خان نے تلاوت کلام الٰہی سے کیا، اس کے بعد بارگاہ رسالتمآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے گئے۔
گذشتہ دنوں ناروے میں دہشت گردی کی کارروائی میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 92 افراد اپنی زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ دہشت گردی کے اس افسوسناک واقعے نے ناروے کی پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے جس پر ہر شخص افسردہ ہے پوری قوم غصے اور حیرت میں گم ہے کہ ناروے جیسے پر امن ملک میں کیا کوئی ذی شعورشخص ایسی کارروائی کر سکتا ہے۔
اسلامک کونسل ناروے مسلمان تنظیموں کی نمائندہ تنظیم ہے جو ہر سطح پر مسلم تنظیموں کی بہتری کے لئے کوشاں رہتی ہے۔ گذشتہ ہفتے کو ناروے میں ہونے والی دہشت گردی کی وجہ سے ناروے جیسے پر امن ملک میں ایک جذباتی ماحول پیدا کر دیا جس پر ہر شعبے اور طبقے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے اس کی بھر پور مذمت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 02 جولائی 2011ء بروز ہفتہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے عظیم الشان کانفرنس منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن کے رفقاء، وابستگان اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام 01 جولائی 2011ء سے فری سمر سکول کا اہتمام کیاگیا جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے طلباء اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیراہتمام مورخہ 28 جون 2011ء کو معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے خصوصی محفل منعقد کی گئی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے سے ہوا اور تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت و محبت کے نذرانے پیش کئے گئے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار EKEBERG گراؤنڈ میں سالانہ سپورٹس ڈے کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج ایجوکیشن سنٹر کے بچوں اور ان کے والدین نے بھر پور حصہ لیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو (ناروے) کے زیراہتمام مورخہ 04 جون 2011ء بروز ہفتہ کو ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل کا انعقاد ہوا۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت علامہ قاری اسرار احمد منہاجین (خطیب مسلم سنٹر فیورست اوسلو) نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیر اہتمام مورخہ 02 اپریل 2011 ء بروز ہفتہ کو سالانہ گیارہویں شریف و ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز محمد بالاج نے تلاوت کلام پاک سے کیا اور تاجدار کائنات محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ درود وسلام انفرادی طور پر شرکاء نے پیش کیا۔
منہاج لائبریری اوسلو کی جانب سے اس سال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں ایک اچھوتی کاوش کی گئی جس کو ہر شخص نے بہت سراہا۔ میلاد گفٹ پیکج مہم کے ذریعے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ایک کتاب، DVD، آڈیو سی ڈی، نعت سی ڈی، سکارف، مسواک، تسبیح، تحریک کے تعارف کا کتابچہ، کی رنگ اور خوبصورت گفٹ بیگ شامل تھا۔ اس گفٹ پیک کو خریدنے والوں کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے دو عمرہ کے ٹکٹ بھی رکھے گئے تھے۔
منہاج ایجوکیشن سنٹر اوسلو ناروے میں مورخہ 27 مارچ 2011ء کو یوم پاکستان و سالانہ تقسیم اسناد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں فیض محمد کھوسو (ایمبیسیڈر آف پاکستان ناروے) مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں منہاج القرآن ناروے کے جملہ فورمز اور پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج ویمن لیگ ناروے کے زیراہتمام ربیع الاول کے مہینہ میں مختلف علاقوں میں محافل میلاد کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔ منہاج ویمن لیگ کے پلیٹ فارم سے مورخہ 20 فروری 2011ء کو درامن، مورخہ 26 فروری 2011ء کو اوسلو کے علاقہ Stovner اورمورخہ 06 مارچ 2011 کو Holmalia میں محافل میلاد منعقد کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو ناروے کے زیراہتمام مورخہ 16 فروری 2011ء کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں اوسلو کے علماء کرام اور پاکستان سے تشریف لائے مہمان الحاج حافظ مفتی خان محمد قادری اور قاری سید صداقت علی شاہ کے اعزاز میں عظیم الشان ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (اوسلو) ناروے کے زیر انتظام چلنے والے منہاج ایجوکیشن سنٹر میں مورخہ 06 فروری 2011 ء بروز اتوار کو والدین کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ میٹنگ کا آغاز فورتھ کلاس کی طالبہ طیبہ یوسف نے تلاوت کلام مجید سے کیا۔ تھری کلاس کے طالبعلم حمزہ تنویر اور اس کی پوری ٹیم نے قصیدہ بردہ شریف پیش کیا۔ مہوش منان نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں نعت کی صورت میں ہدیہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اوسلو کے مرکز پر مورخہ یکم جنوری 2011ء بروز ہفتہ سالانہ شہادت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں اوسلو کے گرد و نواح سے مرد و خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس کی سب سے اہم بات اوسلو کی تمام بڑی مساجد کے علماء و اراکین کی شرکت تھی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.