سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک پشاور کا مشترکہ اجلاس 24 ستمبر 2017ء کو ہوا، جس میں گذشتہ سہ ماہی کے اہداف کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ سہ ماہی کے اہداف مقرر کئے گئے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی صدر اور جنرل سیکرٹری کے انتخابات کیلئے حسب دستور 5 اکتوبر کو پشاور میں ہوگا۔ اس اجلاس میں این اے فور کے ضمنی انتخاب میں امیدوار کی سپورٹ بارے پارٹی پالیسی کا فیصلہ ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر عوامی تحریک پشاور کے زیراہتمام روہنگیا مسلمانوں کے حق میں 8 ستمبر 2017ء کو پشاور شہر میں بھرپور احتجاج کیا گیا۔ پشاور میں احتجاج کے دوران عوامی تحریک نے مطالبہ کیا کہ برمی فوج اور بدھوؤں کی دہشتگردی بند کروائی جائے۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد مظاہرہ میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ خیبرپختونخواہ احمد نواز انجم کی زیرصدارت پشاور میں مقامی تنظیمات کا مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس پشاور کی یونین کونسلز سے منہاج القرآن کی تنظیمات کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس موقع پر احمد نواز انجم نے پشاور میں تحریک منہاج القرآن کو یونین کونسل کی سطح تک مذید فعال کرنے اور ورکنگ پلان کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے زیراہتمام پشاور میں خواتین کے لیے عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں مرکز سے ڈپٹی ڈائریکٹر تربیت علامہ محمود قادری نے خصوصی شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں پشاور کے گردونواح سے خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں عرفان القرآن کورس کی اہمیت بارے بتایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن خیبرپختونخواہ نے صوبہ بھر میں یونین کونسل کی سطح پر ممبر سازی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ منہاج القرآن ضلع پشاور کی جانب سے یوسی لیول کے ذمہ داروں اور عہدیداروں کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی نائب ناظم اعلیٰ احمد نواز انجم نے کی۔ پشاور کے نو منتخب صوبائی امیر سید غلام شبیر شاہ گیلانی، ضلعی امیر اویس قادری ایڈوکیٹ اور دیگر عہدیداروں نے اجلاس بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے عوامی تحریک خیبرپختونخواہ کے نائب صدر سید سجاد بادشاہ کے والد گرامی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پشاور جا کر تعزیت کی ہے۔ سید سجاد بادشاہ کے والدہ گرامی سید مستان شاہ حق بابا گزشتہ دنوں انتقال کر گئے تھا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے آستانہ عالیہ تمبرپورہ شریف کے سجادہ نشین، خیبرپختون خواہ کی معروف روحانی شخصیت اور پاکستان عوامی تحریک خیبرپختون خواہ کے نائب صدر سید سجاد باچا کے والدِ ماجد پیر سید مستان علی شاہ کے وصال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ الاسلام نے کہا کہ پیر سید مستان علی شاہ رحمۃ اللہ علیہ عظیم صوفی بزرگ اور روحانی شخصیت تھے۔
پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کا تاریخی ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کارواں 17 دسمبر 2016 کو پشاور پہنچا جہاں زکوڑی پل پر تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور عوامی یوتھ لیگ کے عہدیداران اور کارکنان نے سائیکلسٹس کا شاندار استقبال کیا۔ ناظمِ اعلی تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور اور صدر عوامی تحریک یوتھ ونگ مظہر محمود علوی کی قیادت میں سائیکلسٹس کارکنان کی ریلی کے ساتھ پشاور پریس کلب پہنچے، جہاں ضرب امن و تبدیلی نظام سائیکل کاروان کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی۔ شرکاء اور شہداء کے لواحقین کی طرف سے سائیکلسٹس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پشاور کے زیراہتمام مورخہ 29 اپریل 2016ء کو ضرب امن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی نے شرکت کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ کا تعارفی لیکچر دیا۔ اپنے لیکچر میں مظہر محمود علوی کا کہنا تھا کہ انتہاپسندی، تکفیریت اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہرالقادری نے مبسوط تاریخی فتویٰ جاری کیا۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے پشاور میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے غیور اور جرات مند عوام دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے عوام نے 20 کروڑ عوام کے تحفظ اور سکون کیلئے قربانیاں دیں ہم انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے کہا کہ حیرت ہے کے پی کے اور بلوچستان کی منتخب نمائندہ جماعتیں اقتصادی راہداری روٹ پر تحفظات کا اظہار کر رہی ہیں اور حکمران ڈھٹائی سے روٹ میں تبدیلی کے بارے میں حقائق جھٹلا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ سید فرخت حسین شاہ کی صدارت میں تحریک منہاج القرآن پشاور کے کارکنان کا 30 نومبر 2015 کو اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن پشاور کی ضلعی اور سٹی سطح پر تنظیم نو کی گئی۔ کارکنان کی مشاورت کے بعد حاجی اعجاز احمد خان کو تحریک منہاج القرآن پشاور کا سرپرست چُنا گیا، جبکہ ڈاکٹر سید شبیر گیلانی کو ضلعی امیر اور علامہ عبدالشکور منہاجین کو ضلعی ناظم کی ذمہ داری دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پشاور کے زیراہتمام سیدہ زینب (رض) کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد اور مرکزی ناظمہ تنظیمات انیلہ الیاس ڈوگر کے علاوہ پشاور یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر ام سلمہ، آستانہ عالیہ یکاکوک سے مسز سلطان آغا، فاطمۃ الزہرہ نعت اکیڈمی پشاور کی ہیڈ سیدہ زرتاج بخاری، مولوی محمد امیر شاہ کی بیٹی مس ام بتول نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
ریاست پاکستان کے تحفظ اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں ضلعی سطح پر تمام شہروں میں مظاہرے کئے۔ پشاور میں بھی پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا، جس میں پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن علماء کونسل ونگ، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور شرکت کی اور افواج پاکستان کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کی۔
تحریک منہاج القرآن پشاور کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر شیخ الحدیث علامہ ابوالفضل فضل سبحان قادری، صاحبزادہ پیر صاحب مانکی شریف غلام عباس اور جملہ مشائخ وعلماء کرام نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.