سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے زیرِاہتمام ’’اتحاد امت کانفرنس و تقریبِ رونمائی الموسوعۃ القادریۃ في العلوم الحدیثیۃ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پیر سید نور علاؤ الدین، سید قاسم علی شاہ دوپاسی، حاجی سرفراز سمیت مذہبی، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔
راجہ زاہد محمود کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماؤں پر مشتمل وفد نے تحریک منہاج القرآن کے روحانی سرپرست حضور قدوۃ اولیا ء سیدنا طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی ؒ کی صاحبزادی کی نماز جنازہ میں شرلت کی۔ نماز جنازہ کوئٹہ ہزار گنجی میں ادا کی گئی۔ وفد میں حافظ وقار، محمد علی، احمد بلال، اسماعیل نورزئی، میر میکائیل نذر سنجرانی و دیگر رہنما شامل تھے۔ تحریک منہاج القرآن کے رہنماؤں نے مرحومہ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کوئٹہ آمد پر مقامی خانقاہ و مسجد میں ایک مختصر علمی نشست میں شرکت کی۔ اس نشست میں انہوں نے مولانا حبیب احمد قادری مدظلہ کے فرزند ارجمند مولانا مختار جان حبیبی کے ساتھ مختلف علوم و فنون اور علمی و دینی علوم پر گفتگو کی۔
تحریک منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ کے ضلعی اور صوبائی رہنماوں سمیت مختلف عمائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور تنظیمی وزٹ کے سلسلہ میں کوئٹہ میں ہیں۔ اس موقع پر منہاج القرآن کے صوبائی و ضلعی قائدین نے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور کو اپنی ضلعی تنظیمات کی کارکردگی کے متعلق بتایا، جسے انہوں نے سراہا۔
تحریک منہاج القرآن کی مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام ’’ڈپلومہ ان قرآن سٹڈی‘‘ کی اختتامی تقریب 11 جولائی 2021ء کو منعقد ہوئی، جس میں شرکائے کورس کو اسناد دی گئیں۔ اس موقع پر صدر منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی گفتگو بھی کی۔ اختتامی تقریب میں حافظ سعید رضا بغدادی، حافظ وقار احمد قادری (ناظم تنظیمات بلوچستان) اور اعجاز محمود صائم (ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ) نے اظہار خیال کرتے ہوئے کورس کے کامیاب انعقاد پر نظامت تربیت کی ’’ٹیم کورسز‘‘ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر صفدر اقبال کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری اور ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے ڈاکٹر صفدر اقبال سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مرکزی نظامت تربیت اور منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام 3 روزہ تربیتی و تنظیمی ورکشاپ منہاج القرآن اسلامک سنٹر کوئٹہ میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن بلوچستان، کوئٹہ، منہاج یوتھ لیگ، ایم ایس ایم، منہاج القرآن ویمن لیگ اور دیگر تمام فورمز کے عہدیداروں اور نمائندگان نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کی تقریبات دنیا بھر میں موجود تحریک منہاج القرآن کی تنظیمات جوش و خروش کے ساتھ منا رہی ہیں۔ یہ دن تحریک منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان کے لیے یومِ تشکر اور تجدیدِ عہدِ وفا کا دن ہے۔ قائد ڈے کے اس پرمسرت موقع پر کارکنان اپنے اپنے انداز میں شیخ الاسلام سے محبت، تعلق اور نسبت کا اظہار کرتے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈاکٹر صفدر اقبال کے گھر کوئٹہ میں قائد ڈے تقریب کا انعقاد کیا گیا، سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیراہتمام غوث الاعظم کانفرنس مؤرخہ 18 دسمبر 2019 کو منعقد ہوئی، جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ احمد حسن فاروقی نے کہا کہ زمین اور آسمان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے لہذا جو اللہ تعالیٰ کا ہو جاتا ہے وہ دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو جاتا ہے اس کے برعکس اگر بندہ اللہ تعالیٰ کے حکم کی نافرمانی کرتا ہے تو دنیا اور آخرت میں ناکام ہوتا ہے، غوث الاعظم روئے زمین پر اللہ کے بندوں میں سے ایک عظیم ہستی ہیں ان کی تعلیمات پر عمل کر کے ہم معاشرے کو پرامن اور ترقی یافتہ بنا سکتے ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے زیراہتمام مختلف شہروں میں اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ پاکستان کے دیگر علاقہ جات کی طرح بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، لورالائی، کوہلو، لسبیلہ، چھتر، صحبت پور، ڈیرہ اللہ یار، اوستہ محمد اور دیگر کئی علاقوں میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے اور گوشت غربا و مساکین میں تقسیم کیا گیا۔
منہاج القرآن لوئر سندھ کے زیراہتمام چھتر میں اجتماعی قربانی کا اہتمام منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے تعاون سے کیا گیا۔ اس موقع پر قربانی کے جانور ذبح کیے گئے اور گوشت بھی بنایا گیا۔ سندھ کے دیگر شہروں حیدر آباد، سیہون شریف، دادو، ٹنڈو محمد خان، بدین اور تھر کے علاقے عمر کوٹ میں قربانی کے جانور ذبح کئے گئے۔ بعدازاں گوشت کے پیکٹ بنا کر غریب، مسکین اور بے سہارا افراد میں تقسیم کئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ تحصیل اوگی کا ماہانہ درسِ عرفان القرآن دی ورلڈ آف چلڈرن پبلک سکول میں 22 اکتوبر 2017ء کو منعقد ہوا۔ درس قرآن کا موضوع قرآن اور ادبِ مصطفےٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم تھا۔ اس موقع پر شرکاء نے دل جمعی سے درس قرآن سنا۔ جس میں بتایا گیا کہ قرآن مجید انسان کو جا بجا حضور علیہ السلام کے در کا ادب سکھاتا ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع صحبت پور کے امیر سردار علی بنگلزئی کی قیادت میں سانحہ درگاہ فتح پور شریف اور آئین میں ختم نبوت بل کی ترمیم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی مین چوک سے نکل کر شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور پہنچی ۔ ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں پلے کارڈ ز تھے جن پر دہشت گردوں اور حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن میں تاریخ کی بدترین ریاستی دہشت گردی، پولیس گردی اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کی عدم فراہمی کے خلاف پورے ملک میں پاکستان عوامی تحریک کا احتجاج جاری ہے۔ 28 اگست 2016 کو پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ نے ’قصاص و سالمیت پاکستان تحریک‘ کے تحت جی پی او سے منان چوک تک احتجاجی مارچ کیا اور منان چوک میں دھرنا دیا۔ کوئٹہ میں احتجاجی تحریک کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما احمد نواز انجم نے کی، جبکہ مارچ اور دھرنے میں پیر حبیب اللہ چشتی، بختیار احمد بلوچ، محمد اسماعیل نورزئی، حامد بلوچ ایڈووکیٹ، عطاءاللہ کامریڈ، ڈاکٹر عطاءالرحمٰن، مفتی محمد قاسمی، عبد الرحیم کاکڑ، سید قیوم آغا، عنایت اللہ درانی، محمودہ شبنم، سیدہ انجم ضیاء سمیت پاکستان عوامی تحریک اور اپوزیشن جماعتوں کے کارکنان اور سول سوسائٹی، مذہبی و انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان شریک تھے۔ مارچ اور دھرنے کے شرکاء شہدائے ماڈل ٹاؤن کے قصاص اور قاتلوں کی گرفتاری کیلئے نعرے لگا رہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوئٹہ کے زیر اہتمام 22 مئی 2016 کو شب برات کے موقع پر ڈی ایس مسجد ریلوے اسٹیشن کوئٹہ میں ’شب دعا‘ کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن علامہ مرتضٰی علوی نے خطاب کیا۔ شبِ برات کے اس اجتماع میں تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.