سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال ختم ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف کوئٹہ میں بھی بڑی احتجاجی ریلی جی۔ پی۔ او چوک تا منان چوک منعقد ہوئی۔ کوئٹہ کے خراب حالات اور خوف وحراس کے باوجود ہزاروں پسے ہوئے اور غریب عوام اپنے حقوق کے لیے اور ملک کی خوشحالی کے لئے پیدال، موٹر سائیکلوں پر شخ الاسلام کی کال پر احتجاجی ریلی میں شامل ہوئے جس نے کوئٹہ کی تاریخ رقم کی ہے۔
کوئٹہ: مرکزی نائب امیر تحریک علامہ محمد صادق قریشی کی صاحبزادہ پیر سید محمد ضیاء الدین القادری الگیلانی سے ملاقات
صوبائی صدر PAT کوئٹہ ڈاکٹر اشتیاق حسین کی قیادت میں پشتون قومی تحریک کے چیئرمین رفیق پشتون سے ملاقات کی گئی، جس میں انہیں 11 مئی کی احتجاجی ریلی میں شرکت کی دعوت دی گئی، جس پر رفیق پشتون نے دعوت کو قبول کیا اور ہر سطح پر تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع کوئٹہ کے تمام عہدیداران بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیاگیا، جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران اور کارکنان بھی موجود تھے۔ درس عرفان القرآن کے شرکاء سے علامہ غضنفر حسنین قادری (مرکزی ناظم دعوت لاہور) نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محترم کمال خان بنگلزئی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں خالد اعجاز گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ اس موقع پر خواجہ ساجد، حاجی طاہر محمود، حاجی ادریس، حاجی قلندر خان، عبدالرشید، ڈاکٹر اشتیاق حسین (صوبائی صدر PAT) نے شرکت کی۔
علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کوئٹہ میں ’’پیام شہداء اور اتحاد ملت کانفرنس‘‘ میں شامل ہزاروں سنی اور شیعہ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کا دل ہزار ہ برادری کے شہداء کے لواحقین کے ساتھ دھڑکتا ہے اور ان کے دکھ میں شریک ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 30 سالہ جدوجہد کا مقصد بھی پاکستان میں ظلم کا خاتمہ اور امن، محبت، اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ظلم اور ناانصافی کو ختم کر کہ غریب، دکھی، بے کس عوام کو ان کے حقوق دلوا نہ دے۔
مرکزی وفد نے پریس کانفرنس کی جس میں مجلس وحدت المسلمین (سیاسی ونگ) کے سید ناصر عباس شیرازی، سیدمحمد رضاء (ایم۔ پی۔ اے) اور سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضاء شریک تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کا موقف علامہ سید فرحت حسین شاہ نے میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں ہزارہ برادری کے شہداء کے لواحقین سے اظہار افسوس اور ہمدردی کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تمام معلومات رکھتے ہوئے بھی کسی ایک دہشت گرد کو نہیں پکڑ سکی اور جو پکڑے گئے ہیں انہیں کوئی سزا نہیں دی گئی۔ اس کا مطلب ہے کہ موجودہ حکومت دہشت گردی کو ختم کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے عہدیداران نے روحانی سرپرست تحریک منہاج القرآن شہزادہ غوث الورایٰ سیدنا طاہر علاؤالدین الگیلانی القادری البغدادی رحمۃ اللہ علیہ کے صاحبزادہ حضرت پیر سید محمد ضیاء الدین الگیلانی القادری البغدادی سے دربار غوثیہ کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک منہاج القرآن کی بلوچستان لیول پر اور بالخصوص کوئٹہ کی سطح پر پروگریس کے بارے میں دریافت کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے ناظم صفدر اقبال اور موسٹ سینئر رفیق سابقہ نائب امیر ضلع کوئٹہ تحریک منہاج القرآن محمد ادریس نے کو ئٹہ کے معروف سکالر علامہ محمد شہزاد قادری سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر انجمن خدام المسلین کوئٹہ کے جنر ل سیکرٹری سید راشد شاہ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام بیداریء شعور پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا گیا۔ بعد ازاں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا بیداریء شعور کے موضوع پر ویڈیو خطاب سنوایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کیلے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو پہنچانے کیلے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن اور PAT کے ضلعی عہدیداران نے پشتون الاسی پارٹی کے چئیرمین کوثر امین خان اچکزئی اور مدرسہ قادریہ سریاب روڈ کوئٹہ کے مہتمم محمد عباس قادری سے ملاقات کی۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو مؤثر شخصیات تک پہنچانے کے لیے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے آستانہ عالیہ حضرت پیر سید یوسف غازی قادری چشتی ہدہ روڈ کوئٹہ کے سجادہ نشین پیر سیدحبیب سلطان قادری چشتی سے ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا پیغام پہنچایا۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک کوئٹہ سفر انقلاب میں ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے پیغام کو مؤثر شخصیات تک پہنچانے کے لیے مصروف ہے۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن ڈسٹرکٹ کوئٹہ اور پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران نے کوئٹہ کی مختلف شخصیات سے ملاقات کی، جس میں پشتون قومی تحریک کے قائد رفیق پشتون اور جامعہ اسلامیہ نوریہ ٹرسٹ کوئٹہ کے مہتمم علامہ مختار احمد حبیبی قادری سے ملاقات کی۔
بلوچستان: نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام ملک بھر میں بنیادی دینی تعلیمات کے مختلف کورسز جاری ہیں۔ ان کورسز کے فروغ کےلیے بلوچستان کادورہ کیاگیا اور 27 مئی 2013 کو کوئٹہ اور بعد ازاں سبی میں آئیں دین سیکھیں کورس کا مکمل تعارف کروایا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے ایک کروڑ مالیت کے امدادی سامان لئے ٹرکوں کا پہلا قافلہ گزشتہ رات متاثرین زلزلہ کے لئے زیارت اور پشین روانہ ہو گیا۔ امدادی سامان میں اشیائے خوردونوش، کمبل، رضائیاں، گرم کپڑے، جوتے، ادویات اور خیمے شامل ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.