سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کے زیراہتمام فورکس اینڈ نائیوز پیزا ریسٹورنٹ گلستان روڈ پر ٹریننگ کیمپ برائے معلمین مراکز علم کا انعقاد کیا گیا ۔
نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی چیچہ وطنی کے ایگزیکٹو کونسل اجلاس اور میاں چنوں ضلع خانیوال میں چودھری محمد سرور (نائب صدر PAT جنوبی پنجاب) کی اہلیہ مرحومہ کے چہلم میں شرکت
تحریک منہاج القرآن ساہیوال کے زیراہتمام 25 مئی 2023 کو مراکزِ علم کے قیام کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت مرزا اسلم سہیل نے کی۔
منہاج القرآن کسووال ضلع ساہیوال کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے لائحہ عمل پر غور کیا گیا، اجلاس کی صدارت حاجی محمد اسلم سہیل مرزا ضلعی صدر نے کی۔ اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے زیراہتمام مختلف شہروں میں سیلاب زدگان کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔
بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے پرسنل سٹاف آفیسر محمد منشاء الاسلام کی ہمشیرہ قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بخشش و مغفرت، درجات کی بلندی اور جملہ سوگواران کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن کسووال پی پی 202 /B-201 چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے زیراہتمام تربیتی نشست کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ وسطی پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا اور مرکزی ہدایات کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل اور فہم دین پراجیکٹ کے حوالہ سے بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس26 ستمبر 2021ء کو تاج محل ہال میں صدر تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال مرزا اسلم سہیل کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ساہیوال کے زیراہتمام چیچہ وطنی میں تحریک منہاج القرآن اس کے جملہ فورمز کے صدرور ناظمین کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ساہیوال کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کے سلسلہ میں سفیرِ امن سیمینار منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل خرم نواز گنڈاپور مہمان خصوصی تھے۔ سیمینار میں خرم نواز گنڈاپور اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی دینی و عالمی خدمات کو سراہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ کوریا کے صدر شہزاد علی بھٹی کے برادر نسبتی محمد عظیم جو گذشتہ روز رضائے الٰہی سے پاکستان میں انتقال فرما گئے تھے کے ساتھ اظہار تعزیت کے لئے مرکز سے وفد علامہ غلام ربانی تیمورکی قیادت میں ساہیوال پہنچا۔ وفد میں محمد وسیم افضل (سیکرٹری DFA و انچارج ایشیئن ڈیسک)، سید محمود الحسن شاہ (نائب ناظم سنٹرل پنجاب)۔۔۔
تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی اور اسکے فورمز کے زیراہتمام قائد ڈے تقریبات کے سلسلے میں ’’سفیر امن سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مظہر علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں اعتدال پسندی کی عملی تصویر ڈاکٹر طاہرالقادری ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر فیلڈ میں اعتدال پسندی کے رویوں کے ذریعے انتہا پسندانہ رجحانات کے خاتمے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100 افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیاگیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام ملک گیر پرامن احتجاجی مظاہرہ کیے جا رہے ہیں۔ مظاہرے میں کارکنان کے علاوہ سول سوسائٹی کے لاکھوں افراد شرکت کر کے بے گناہ افراد کو قتل اور بدترین ریاستی دہشت گردی کے خلاف پرامن احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ چیچہ وطنی میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ کسووال میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
ساہیوال مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیرِ اہتمام امیدِپاکستان طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف، مرکزی سینئر نائب صدر عبدالعمار منعم، کوآرڈینیٹر ساہیوال رائے منظور کھرل، سمیت کثیر تعداد میں عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.