سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل چیچہ وطنی کے زیراہتمام 6 اکتوبر 2013 کو تنظیم نو کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت علامہ محمد لطیف مدنی کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن ساہیوال ڈویژن نے کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے اور نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا جس کی سعادت قاری علم الدین قادری نے حاصل کی، جبکہ عامر وقاص طاہر نے نقابت اورسابقہ تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
جب 65 سالوں سے موجودہ کرپٹ نظام عوام کے مسائل حل نہیں کر سکا تو آئندہ کیسے کرے گا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ آج ہم ایسے پاکستان میں رہ رہے ہیں جو بانیان پاکستان حضرت علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کے خواب اور قائد اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے تصور سے بہت دور جا چکا ہے۔ پاکستان کے مفاد پرست کرپٹ سیاست دانوں نے 95 فیصد عوام کے وسائل پر کرپٹ جمہوریت کے نام پر قبضہ کر رکھا ہے۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک چیچہ وطنی ضلع ساہیوال کے زیراہتمام مشترکہ ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ناظم تربیت قاری علم الدین قادری نے کیا۔ کنونشن میں نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن احمد نواز انجم نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازین منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چیچہ وطنی کا اہم اجلاس بسلسلہ حتمی انتظامات استقبال قائد مہم منعقد ہوا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پاکستان بھر کی طرح چیچہ وطنی سے ہزاروں کی تعداد میں مرد و خواتین سینکٹروں بسوں اور کاروں کے قافلوں کے ذریعے مینار پاکستان لاہور کیلئے روانہ ہوں گے۔
چیچہ وطنی: منہاج القرآن یوتھ لیگ اورمصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی پاکستان آمد پر استقبال قائداورسیاست نہیں ریاست بچاؤ مہم کے سلسلہ میں نظام بدلو پاکستان بچاؤ موٹر سائیکل ریلی الفتح روڈ گئوشالہ چیچہ وطنی سے صدر تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی چوہدری محمد احسن قادری، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ محمد توقیر خان، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ محمد فہد روانہ ہوئی۔
ساہیوال میں منہاج القرآن کسووال کے زیراہتمام 23 دسمبر کی تشہیری مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس کے لیے جگہ جگہ استقبال قائد کے حوالے سے بینرز لگائے گئے اور وال چاکنگ کی گئی۔ منہاج القرآن کسووال کے کارکنان اور قائدین بڑی تیزی سے تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔ کسووال سے گاڑیوں کا قافلہ مینار پاکستان جائے گا، جس کے لیے ہدف کے مطابق گاڑیوں کی ایڈوانس بکنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن عارف والا کے زیراہتمام ریاست بچاؤ کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی اور علامہ محمد لطیف مدنی نے کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران و کارکنان سمیت علاقے بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
22 نومبر 2012 کو تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام ریاست بچاؤ ورکرزکنونشن ہوا جس میں تحصیل بھر سے تحریک منہاج القرآن یوتھ لیگ، ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدے داران اور رفقاء و وابستگان اور علاقہ کے مختلف شعبہ جات کے معززین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پاکپتن کے ضلعی نگران محمد لطیف مدنی اورمیڈیا کوآرڈنیٹر تحریک منہاج القرآن پنجاب عتیق چوہدری نے عارف والہ میں تحصیلی ایگزیکٹیو کی میٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت نہیں مجبوریت کا نظام نافذ ہے
تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کے زیراہتمام مورخہ 05 اکتوبر 2012 کو پرامن یوم عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منایا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن چیچہ وطنی کی طرف سے نماز جمعہ کے بعد مرکز اہلسنت نورالمساجد سے عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی نکالی گئی۔
علامہ محمد رضا قادری نے درس قرآن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر امت مسلمہ کا وقار بحال کرنے کیلئے مسلمانان عالم کو اسلامی تعلیمات کے تحت اور جدید تقاضوں کے مطابق علم کی دولت سے فیض یافتہ ہونا ہو گا۔
"آؤ کہ سب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" کے لازوال موضوع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے خصوصی تربیت یافتہ سکالر علامہ محمد افضال قادری (نائب ناظم دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کے محبوب رحمتہ العالمین ہمارے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے عہد وفا کیلئے چار شرائط لازمی ہیں،
علامہ سید فرحت حسین قادری نے "رمضان اور معمولات نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم" کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایمان والوں کو تقوی اختیار کا حکم دیتے ہوئے خالق ومالک عزوجل نے فرمایا اے ایمان والو اچھے اور سیدھے کام کرو تو انعامات پاؤ گے۔ رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں خصوصاً ہمیں ایمان اور احتساب کے ساتھ توبہ و استغفارکرتے رہنا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن چیچاوطنی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں دوسرا - پانچ روزہ دروس عرفان القرآن منعقد ہوا۔ جس میں شیخ الاسلام کے شاگر رشید علامہ رانا محمد ادریس قادری نے تصور اجتماعیت کے موضوع پر درس قرآن دیا۔
اس موقع پر علامہ نفیس حسین قادری نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پرخطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طبقہ عورت کو صرف گھر کی چار دیواری میں قید کرنا چاہتا ہے اور دوسرا طبقہ عورت کو جدیدیت اور آزادی کے نام پر عریانی فحاشی کے گندے تالاب میں ڈبونا چاہتا ہے لیکن قربان جائیں اسلام کی لازوال تعلیمات پرجو عورت کو راہ اعتدال پر رہتے ہوئے اور باپردہ انداز میں معاشرے میں باوقار کردار ادا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.