سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل اگوکی سیالکوٹ کے زیراہتمام مشتاق ٹینٹ سروس اگوکی کے تعاون سے عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ استقبال رمضان المبارک منعقد ہوئی۔ محفل نعت کا انعقاد 17 جولائی 2012ء بروز منگل مغرب تا عشاء بمقام بنک سٹاپ اگوکی مین بازار میں کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ محفل میں مہمان خصوصی علامہ نور احمد نور ( ناروے ) تھے
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 14 جولائی 2012ء کو شیخ الاسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت محمد شریف منڈ نے کی اور قیادت حاجی محمد سلیم سلہری نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد حضو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
خطاب کے آغاز پر علامہ نور احمد نور نے شیخ الا سلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پوری دنیا میں دین اسلام کی خدمت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور معراج مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فلسفہ کو نہایت خوبصورت انداز میں پیش کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو عشق مصطفےٰ سے گرما دیا۔
منہاج ایجوکیشن سکول سسٹم کے زیراہتمام منہاج ماڈل سکول پسرور میں 4 جون 2012ء کو عرفان القرآن کورس کا آغاز کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس علامہ محمد شریف کمالوی، معلم عرفان القرآن کورس علامہ محمد بشیر قادری، پرنسپل منہاج ماڈل سکول پسرور محمد منور نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 27 مئی 2012ء کو تربیتی ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل بھر سے مختلف یونین کونسل کے عہدیداران نے شرکت کی جس میں یونین کونسل دھدو بسراء، جامکے چیمہ یونین کونسل، بیڑھ یونین کونسل، کوٹ ماناں یونین کونسل، کوریکی یونین کونسل شامل ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل اگوکی (سیالکوٹ) کے زیراہتمام ڈاکٹر محمد شفیق لودھی (آئی اسپیشلسٹ) کی زیر نگرانی اور ڈاکٹر عمران صابر کے خصوصی تعاون سے یونین کونسل اگوکی کے یونٹ دُلچیکے میں مورخہ 25 مئی 2012 کو ماہانہ ایک روزہ فری آئی کیمپ اہتمام کیا گیا۔
9 مئی بروز بدھ ایک ایسا دن تھا جب تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ ایک ایسی ہستی سے محروم ہوگیا جو خود ایک تحریک تھا جس کا اوڑھنا بچھونا تحریک منہاج القرآن تھا۔ حاجی امین بٹ سابق ضلعی صدر PAT سیالکوٹ نے اپنی تحریکی زندگی کا آغاز تو کویت سے کیا مگر سالہا سال پہلے جب وہ سیالکوٹ شفٹ ہوئے تو اُنہوں نے اپنی زندگی تحریک کے لئے وقف کر دی۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈائریکٹر منہاج پروڈکشنز عامر یوسف چوہدری نے کی جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں صدر تحریک راشد محمود باجواہ، مفتی خادم حسین اور حاجی اللہ رکھا شامل ہیں۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کےبعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل سہجوکالا کے موضع بیڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 2 اپریل 2012ء کو منعقد ہوئی جس سے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔
مورخہ 25 مارچ 2012ء تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپسی پر محمد افضال قادری صدر یونین کونسل 85/1 تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل گوئندے کے زیراہتمام 24 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا (یونٹ دریہ منہاساں) کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چوہدری آفتاب احمد سیالوی (صدر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، غلام سرور قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، ناصر محمود طاہر (ناظم امورِ خواتین تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، شیخ آصف ظہور (ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) اور شیخ حسن ظہور (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل میترانوالی کے زیراہتمام 17 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
لارم ہوم سکول سیالکوٹ کی افتتاحیہ تقریب میں سینیٹر ایس ایم ظفر اور شاہد لطیف کی شرکت
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.