سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل سہجوکالا کے موضع بیڑھ کے زیراہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس مورخہ 2 اپریل 2012ء کو منعقد ہوئی جس سے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن رانا محمد ادریس نے خصوصی خطاب کیا۔
مورخہ 25 مارچ 2012ء تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری کی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپسی پر محمد افضال قادری صدر یونین کونسل 85/1 تحریک منہاج القرآن کی جانب سے پرتکلف ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل گوئندے کے زیراہتمام 24 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
منہاج القرآن ویمن لیگ سمبڑیال کے زیراہتمام مورخہ 21 مارچ 2012ء کو فائیو سٹار میرج ہال میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تمام یونین کونسلز کی تنظیمات نے اپنے علاقے کی خواتین اور کارکنان کے ساتھ بھرپور شرکت کی
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بارہ منگا (یونٹ دریہ منہاساں) کے زیراہتمام 17 مارچ 2012ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت چوہدری آفتاب احمد سیالوی (صدر تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، غلام سرور قادری (ناظم تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، ناصر محمود طاہر (ناظم امورِ خواتین تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ)، شیخ آصف ظہور (ناظم اجتماعات تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) اور شیخ حسن ظہور (ناظم تربیت تحریک منہاج القرآن شکرگڑھ) نے کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ یونین کونسل میترانوالی کے زیراہتمام 17 مارچ 2012 کو عظیم الشان میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی تحصیل صدر محمد اسلم قادری اور صفدر علی بٹ تھے جبکہ نقابت کے فرائض اللہ رکھا قادری نے ادا کئے
لارم ہوم سکول سیالکوٹ کی افتتاحیہ تقریب میں سینیٹر ایس ایم ظفر اور شاہد لطیف کی شرکت
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد سیالکوٹ ائیر پورٹ پہنچے جہاں تحریک منہاج القرآن کے ناظم اللہ رکھا قادری، صفدر علی بٹ، یوسف بٹ (کوٹ مانا)، ناصر قادری ، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور تحریک کے کارکنان و وابستگان کے علاوہ مختلف یونین کونسلوں سے ایک جم غفیر سیالکوٹ ائیر پورٹ پر ان کے استقبال کے لئے جمع تھا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ، ناظم ممبر شپ کے گھر مورخہ 20 فروری 2012ء کو بچوں نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ اس تقریب کے انعقاد کے لیے ان کے بھائی امجد علی بٹ یونان کے رفیق کی خصوصی ہدایت سالگرہ منائی گئی جس میں شیخ الاسلام کی درازئ عمر کے لئے دعا کی گئی اور درود و سلام کے ساتھ قائد کی صحت یابی کی دعا مانگی گئی کہ اے اللہ تعالی شیخ الاسلام اور ان کے گھر والوں کو صحت و تندرستی عطا فرما۔
تحریک منہاج القرآن PAT کے زیراہتمام قائد ڈے کی تقریب
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیر انتظام مورخہ 19 فروری 2012ء بروزاتوار کو قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ منائی گئی۔ جس میں حاجی سلیم سلہری، ڈاکٹر سرور بھنگو، میاں محمد ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، اظہر حسین شاہ، مظہر حسین شاہ، ڈاکٹر امین رضا، محمد آصف سیٹھی، صفدر علی بٹ، عابد نقوی، ڈاکٹر انور بھنگو سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سیالکوٹ کے زیر اہتمام مورخہ 10 فروری 2012ء کو 3 اجتماعی شادیوں کی تقریب صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جسکی صدارت ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن افتخار شاہ بخاری نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر خوراک پنجاب منشاء اللہ بٹ تھے۔
تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی مناسبت سے میلاد جلوس کا انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن سیالکوٹ کے قائدین کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس منہاج القرآن کے مرکزی آفس سے شروع ہوا اور شہر کے مختلف حصوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل تک پہنچا۔ جلوس کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے پوسٹر، پاکستان عوامی تحریک کے پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
یکم جنوری بروز اتوار ضلعی سیکرٹریٹ میں پاکستان عوامی تحریک ضلع سیالکوٹ کی تنظیم سازی کے سلسلہ میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں صوبائی قائدین PAT خان عبدالقیوم خان، سینئر نائب صدر پنجاب اور زاہد الیاس میر نائب صدر پنجاب نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع سیالکوٹ PAT کے کارکنوں نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام ملک امجد محمود چاند کی یوتھ لیگ میں 14 سالہ خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عظیم الشان الوادعی تقریب 2 اکتوبر 2011 کو انوار کلب میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت محمد سلیم بٹ ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.