سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی60 ویں سالگرہ کی تقریب منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیر اہتمام 20 فروری کو ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ پر منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی۔
فروغ عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے کوشاں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیرانتظام "منہاج القرآن سیل سنٹر" کا افتتاح مورخہ 25 فروری 2011ء کو کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مختلف مقامات پر عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں پروگرام منعقد کیئے گئے۔ اسی سلسلے میں مورخہ 20 فروری 2011ء کو صفدر علی بٹ کی رہائش گاہ پر ایک محفل نعت منعقد کی گئی۔ جس میں صغریٰ بی بی مہمان خصوصی تھیں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر پوری دنیا کی طرح پاکستان بھر میں بھی ’’قائد ڈے‘‘ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ اس سلسلہ میں تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ’’قائد ڈے‘‘ کی خصوصی تقریب ڈسکہ میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیل بھر کے تمام یونین کونسل کے ناظمین و صدر نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن بیڑ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام مورخہ 17 فروری 2011ء کو عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں تحصیل بھر کے کارکنوں اور معزز مہمانوں نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے کیا۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خصوصی مشعل بردار جلوس 13 فروری 2011ء کو نکالا گیا۔ جلوس نماز مغرب کے بعد مسجد شہیداں سے میلاد چوک تک نکالا گیا۔ جس میں شہر بھر سے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھیں۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ تحصیل ڈسکہ کی یونٹ دھدو بسراء کے زیرانتظام 6 فروری یکم ربیع الاول بروز اتوار استقبال ماہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں مشعل بردار جلوس اور پانچ روزہ ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جلوس کی صدارت محمد اسلم قادری صدر تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ، اللہ رکھا قادری ناظم تحریک منہاج القرآن ڈسکہ ڈسکہ اور حاجی سلیم سلہری کوآرڈینیٹر حلقہ درود نے کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام شب التجاء
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب 28 نومبر 2010ء کو صاحب میرج ہال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی ۔پروگرام کی صدارت محمد سلیم بٹ (ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ) نے کی جبکہ علامہ تیمور ربانی، علامہ ظہیر احمد نقشبندی (مرکزی ناظم دعوت وتربیت)، سہیل احمد گجر (امیدوار قانون ساز اسمبلی جموں 3 آزاد ریاست جموں و کشمیر ) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے ناظم راشد محمود باجوہ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی سیالکوٹ آمد پر ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات مورخہ 13 نومبر 2010ء کو سیالکوٹ میں ہوئی۔ اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس غلام مصطفیٰ چوہدری اور حاجی غلام مصطفیٰ ناظم مالیات تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کوریکے تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام ایک عظیم الشان محفل نعت مورخہ 29 اکتوبر کو منعقد ہوئی۔ یہ محفل نعت تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بڈھا گورائیہ کے ناظم ڈاکٹر محمد سلیم اور ان کے خاندان کے 10 افراد کی حج کی سعادت کیلئے روانگی کے سلسلہ میں کی منعقد کی گئی تھی۔
تحریک منہاج القرآن دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام عظیم الشان ’’مقام مصطفیٰ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 30 اکتوبر کو ہوا۔ منہاج القرآن علماء کونسل کے سرپرست مولانا محمد شریف منڈ نے کانفرنس کی صدارت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 اکتوبر 2010ء کو حضرت بابا فرید الدین گنج شکر (رح) کے مزار اقدس پر ہو نے والے حملے کیخلاف مذمتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تحصیل ڈسکہ سے منہاج القرآن کے کارکنوں کے علاوہ عوام نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی بنگلہ چوک سے شروع ہو کر میلاد چوک میں ختم ہو ئی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام 7 اکتوبر 2010ء کو ماہانہ محفل ذکر و فکر کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدرات ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ نے کی جبکہ ضلعی کوآرڈینیٹر MYL ملک امجد محمود چاند، سربراہ درس عرفان القرآن کمیٹی محمد افضل سندھو، غلام مصطفیٰ بٹ نے بھی خصوصی شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ایم ایس ایم کے سولہویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی دفتر منہاج القرآن یوتھ لیگ مجاہد روڈ سیالکوٹ میں ایک عظیم الشان تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں راشد محمود باجوہ ناظم TMQ سیالکوٹ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.