سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري کي 59 ويں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن دھدو بسرا تحصيل ڈسکہ نے خصوصي محفل نعت کا اہتمام کيا۔ محفل نعت ميں Ashdaq Ahmed Basra، Excise Officer، ناظم چودھري غفور علي بسرا، منہاج ويلفیئر فاؤنڈيشن دھدو بسرا تحصيل ڈسکہ کے ناظم چودھري عباس علي گھمن، ناظم تحريک دھدو بسرا صفدر علي جٹ اور ديگر قائدين بھي معزز مہمانوں ميں شامل تھے۔
عرفان القرآن کمیٹی سمبڑیال اور نظامت دعوت و تربیت تحریک منہاج القرآن سمبڑیال کے زیر اہتمام 27 دسمبر 2009ء کو درس عرفان القرآن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کو فورسٹار میرج ہال سمبڑیال میں منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مرکزی ناظم دعوت علامہ مولانا ظہیر احمد نقشبندی نے کی جبکہ منہاج القرآن کے صوبائی ناظم تنظیمات سید توقیر شاہ مہمان خصوصی تھے
تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھ سیالکوٹ کے زیر اہتمام غریب، مستحق اور یتیم بچیوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول بھڑتھ میں منعقد ہوئی۔ جس کی صدارت محمد سلیم بٹ امیر تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ نے فرمائی۔ جب کہ مہمان خصوصی چوہدری ظہیر احمد گجر مرکزی جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ تھے۔ نقابت کے فرائض محمد اشرف قادری فاضل منہاج انٹرنیشنل یونیورسٹی نے ادا کئے۔
تحریک منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ کے زیر اہتمام بندھن میرج ہال میں عظیم الشان سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ جس میں ہر مکتب فکر کے علماء اور طبقہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز قاری حضور بخش سعیدی کی تلاوت سے ہوا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت منہاج نعت کونسل کے ساتھیوں نے حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے تحت مورخہ 14 ,15 اکتوبر 2009ء دو روزہ تنظیمی و تربیتی دورہ کیا گیا۔ اس دوران ڈسکہ، سیالکوٹ، اور سنمبڑیال کا دورہ کیا گیا۔ جس میں مرکز کی جانب سے فاطمہ مشہدی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ، ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ ویمن لیگ، اور انیلہ الیاس ڈوگر مرکزی ناظمہ تربیت نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء، ڈسکہ کے زیرانتظام غریب، نادار، مفلس اور مستحقين کے ليے عید گفٹ پیکج تقسيم کيے گئے۔ يہ گفٹ پيکج بچوں کو ديئےگئے۔ اس سلسلہ ميں ہونے والي تقريب ميں منہاج القرآن ڈسکہ کے تحصيلي ناظم صفدر علی بٹ صاحب، سید مہدی رضا نقوی البخاری شاہ، سید احسان الحق شاہ، علامہ حافظ غلام مصطفیٰ طاہر اور دیگر اعلیٰ شخصیات نے بھي شرکت کی
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام سحری اور افطاری کا بندوبست کیا گیا ہے۔ جس میں روزانہ تقریب 250 سے لے کر 400 تک افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس اہمتام میں عبدالرحمٰن بھٹی (ناروے)، صدر تحریک منہاج القرآن اسلم قادری تحصیل ڈسکہ، ڈاکٹر سجاد وڑائچ نائب صدر، حاجی سلیم سلہری، افضال احمد چیمہ، غلام ربانی قادری، ناظم صفدر علی بٹ تحریک منہاج القرآن، عبدالستار انجم، میاں ناصر ایڈووکیٹ، ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ اور پروفیسر سفیان نے خصوصی تعاون کیا۔
تحريک منہاج القرآن ڈسکہ کے زيراہتمام سالانہ رمضان پیکج کی تقسیم کا اہتمام کيا گيا۔ اس سلسلہ ميں تحريک کے تحصیلی دفتر ڈسکہ ميں پروقار تقريب منعقد کي گئي۔ جس ميں ناروے سے عبدالرحمٰن بھٹی، منہاج القرآن انٹرنيشنل ناروے کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور، تحريک منہاج القرآن ڈسکہ کے تحصيلی صدر اسلم قادری، تحصیل ناظم صفدر علی بٹ اور ديگر معزز شخصيات بھي مہمانوں ميں شامل تھيں۔
گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پرنہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں معززین علاقہ و ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت مرکز سے انچارج عرفان القرآن کور س علامہ حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے خصوصی شرکت کی ۔
گذشتہ دنوں تحر یک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام سہ ماہی عرفان القرآن کورسز کی کلاسز کے اختتام پر نہایت پر وقار تقریب بعنوان تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورس الحمد شادی ھال سیالکوٹ میں منعقد ہوئی جس میں چودھری اخلاق گجر ایم این اے، منشاء اللہ بٹ مشیر وزیر اعلی
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام مورخہ 29 دسمبر 2008ء کو ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں مہمان خصوصی تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے ممبر صاحبزادہ حسین محی الدین قادری تھے۔ اس موقع پر ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب امیر تحریک پیر خلیل الرحمان چشتی، امیر پنجاب احمد نواز انجم اور ناظم پنجاب وسیم ہمایوں بھی موجود تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے 12 ویں یوم تاسیس کے موقع پر منعقدہ "تاسیس کانفرنس" کا باقاعدہ آغاز سہہ پہر 4:00 بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مدینہ پاک کی فضاؤں کا تذکرہ کیا گیا۔ اب صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ حافظ عظیم ملک نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے حاضرین کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کا مختصر تعارف پیش کیا،
منہاج القرآن علماء کونسل تحصیل ڈسکہ یونین کونسل نامکے چیمہ کے زیراہتمام گستاخانہ خاکوں کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت علماء کونسل ناظم تحریک حافظ محمد علی قادری نے کی جبکہ ریلی میں علماء کرام مذہبی کے علاوہ سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی خصوصی شرکت کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.