سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے 23 اکتوبر 2016ء کو سیالکوٹ کا تنظیمی دورہ کیا۔ اس وزٹ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل و نگران یوتھ لیگ سنٹرل پنجاب محمد انعام مصطفوی، نائب صدر منہاج یوتھ لیگملک امجد محمود چاند اور ملک عرفان تھیم شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے زیرِاہتمام 10 روزہ پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنسز منعقد کی گئیں۔ کانفرنسز سے علامہ محمد ثناءاللہ ربانی، علامہ حافظ محمد علی، علامہ محمد یاسین قادری، علامہ محمد ناصرالقادری نے خطابات کیے۔ کانفرنسز میں مقامی علمائے کرام، مشائخ عظام، مختلف مکاتبِ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور خواتین و حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی129 تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 14 اکتوبر 2016 کو ستوکے میں پیغامِ شہادتِ امام حسین علیہ السلام کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس سے تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے صدر علامہ حافظ محمد علی نے خطاب کیا۔ کانفرنس میں پاکستان عوامی تحیریک پی پی 129 ڈسکہ کے صدر محمد اسلم قادری، تحریک منہاج القرآن پی پی 129 تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان، محمد سفیان مغل اور اللہ رکھا قادری سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، خواتین و حضرات اور علمائے کرام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کا تنظیمی اجلاس مورخہ 28 فروری 2016 کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نو کی گئی۔ تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کی یونین کونسل سہجوکالا کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی مکمل کی گئی۔ تنظیم سازی کے بعد یونین کونسل سہجو کالا میں سید احسن رضوی کو تحریک منہاج القرآن کا صدر اور محمد فیاض گھمن کو ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
6 مارچ 2016 کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کے کارکنان کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یونین کونسل بھڑتھانوالہ میں تحریک منہاج القرآن اور ذیلی فورمز کی تنظیم سازی کی گئی۔ نومنتخب عہدیداران میں محمد اصغرعلی قادری کو تحریک منہاج القرآن یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے ناظم، محمد اشرف کو نائب ناظم، محمد رزاق کو ناظم مالیات’ محمد ارشد بسراء کو پاکستان عوامی تحریک یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر، ظفر حسین کو سیکرٹری جنرل‘محمد اظہر بسراء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر، صوفی اللہ دتہ کو جنرل سیکرٹری اور محمد سہیل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونین کونسل بھڑتھانوالہ کے صدر کی ذمہ داریاں دی گئیں۔
6 مارچ 2016 کو تحریک منہاج القرآن ڈسکہ پی پی 129 کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں یونین کونسل مالومہے میں تحریک منہاج القرآن، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم سازی کی گئی۔ نومنتخب عہدیداران میں حافظ قیصر فرید منڈ کو تحریک منہاج القرآن کے ناظم، محمد احسان اللہ بٹ کو نائب ناظم، محمد ادریس کو ناظم مالیات‘ رانا عطاءالمصطفٰے کو پاکستان عوامی تحریک کے صدر، رانا محمد شفیق کو جنرل سکریڑی’ محمد نعمان شاہد کو منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر، لقمان رزاق کو جنرل سکریڑی’ محمد فیاض مغل کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے صدر اور ارسلان اسلم کو جنرل سکریڑی کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
فروری 2016 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر امپیریل میرج ہال میں قائد ڈے کی تقریب بعنوان سفیر امن کانفرنس منعقد کی گی جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم بسرا نے کی جبکہ مہمان خصوصی انجینیئر محمد رفیق نجم تھے۔اس موقع پر شیخ الاسلام کی علمی، تحقیقی، سیاسی، فلاحی، بین المذاہب ہم آہنگی اور عالمی امن کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن پی پی 129 نے تحصیل ڈسکہ کے گاؤں آڈھا میں محفلِ سماع کا انعقاد کیا، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے ناظم ناصر محمود مان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء اور پاکستان عوامی تحریک تحصیل ڈسکہ کے صدر اللہ رکھا قادری تھے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیرِانتظام 23 جنوری 2016 کو منڈ، تحصیل ڈسکہ میں محفلِ میلادِ مصطفٰی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کر رہے تھے۔ محفل میں انجنیئرمحمد رفیق نجم، محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود مان، صفدر علی بٹ اور مختلف سیاسی و مذہبی تنظیمات کے نمائندوں نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام جلوس بسلسلہ استقبال میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، جبکہ تحریک منہاج القرآن کی ضلعی قیادت محمد یونس قادری کی مکمل ٹیم، پاکستان تحریک انصاف، ق لیگ اور دوسری سیاسی جماعتوں کے علاوہ مسیحی برادری نے بھی خصوصی شرکت کی۔
درس عرفان القرآن کی تقریب سے علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خطاب میں کہا کہ انسان کی نجات قرآنی ہدایت میں ہے۔ قرآن کی صداقت و حقانیت پر ایمان لانے کے بعد اس کی تعلیمات کو اپنے قول و فعل اور کردار کی دنیا میں اختیار کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ قرآن کی ہدایت کو اپنی شخصیت اور قرآن کی نصیحت کو اپنی اصلاح کا لازمی جزو بنایا جائے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کی فروغِ علم وامن اور دہشت گردی کے خاتمہ کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دنیا بھر میں اسلام کا صحیح تشخص کو اجاگر کرنے کی کاوشوں پر شیخ الاسلام کا شکریہ ادا کیا۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر غلام مرتضیٰ علوی نے فروغِ علم و امن کے لئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کی جاری سرگرمیوں سے حاضرین کو آگاہ کیا
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے 8.ستمبر2015 کو دھدو بسراء میں یوم دفاع کی گولڈن جوبلی کی مناسبت سے استحکام پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات منہاج القرآن انٹرنیشنل محمد رفیق نجم نے کی۔ کانفرنس میں سابقہ وفاقی وزیر و راہنماء پاکستان تحریک انصاف چوہدری علی اسجد ملہی، منہاج القرآن کویت کے سرپرست مختار احمد ساہی، تحریک منہاج القرآن سینٹرل پنجاب کے سیکریٹری کوآرڈینیٹر قاری ریاست علی چدھڑ، تحریک منھاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے صدر محمد اسلم بسراء، ناظم ناصر محمود اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، وابستگان سمیت علاقہ کی مذہبی، سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی معروف شخصیات شریک تھیں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ نے سربلند سکول ڈسکہ میں ’انسداد دہشت گردی اور پیغام امن‘ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کی بڑی تعداد سمیت علاقہ کی مذہبی و سماجی، سیاسی اور مسیحی برادری کی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن اسلامک سنٹر اوسلو کے ڈائریکٹر علامہ نور احمد نور نے کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.