سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام سیالکوٹ کے نواحی علاقہ گوندل میں منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی رہنما تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک منہاج القرآن محمد سلیم بٹ، صدر تحریک منہاج القرآن راشد محمود باجوہ، ڈسٹرکٹ میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عرفان الحق، صدر منہاج القرآن ویلفیئر فاؤنڈیشن سعید اقبال بلوچ اور قاری اعظم چشتی کے علاوہ علاقے کی معروف سیاسی و سماجی اور مذہبی شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔
یوتھ انٹرنیٹ بیورو سیالکوٹ کے زیراہتمام یارک شائر ہوٹل میں مؤرخہ 26 مئی 2013ء بروز اتوار کو نوجوان رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے شعبہ منہاج انٹرنیٹ بیورو سے چار رکنی ٹیم نے خصوصی شرکت کی۔ اس ٹریننگ کیمپ کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا، جن میں (i) سوشل میڈیا کا عمومی تعارف، (ii) ٹوٹر کا تفصیلی تعارف اور (iii) سوشل میڈیا کا عملی استعمال شامل تھا۔
پاکستان عوامی تحریک سیالکوٹ کے زیراہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ظہیر احمد نے کہا کہ موجودہ نظام انتخابات میں اگر ایک امیدوار کروڑوں روپے لگا کر اس الیکشن میں حصہ لے رہا ہے تو اس نے کرپشن کے ذریعے پھر اپنا پیسہ آتے ہی نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہ نظام ہے جس میں غریب کی غریبی کے لیئے، معیشت کی بہتری کیلئے اور پاکستان میں جاری لوڈ شیڈنگ سمیت غریب لوگوں کی بنیادی ضروریات کا کچھ بھی نہیں ہوگا۔
مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی 4 مئی 2013 سیالکوٹ پریس کلب میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے ساتھ ایک خصوصی پریس کانفرنس کی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کرپٹ نظام کے اندر ہونے والے الیکشن کسی بھی طرح شفاف نہیں ہونگے۔
ریلی کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے بوجھ میں دبی ہوئی اس غریب پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
سیالکوٹ 27 مارچ تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس ہواجس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہ نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلا وت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے حاصل کی اس کے بعد نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔اجلاس Vote For None سلسلہ کے دھرنوں کے لیے انتظامی پالیسی پر بحث کی گئی اور ضلع بھر میں الیکشن کے دن دھرنا اور ریلی کے راستوں اور دیگر تفصیلات کو فائنل کیا گیا۔ اجلاس میں عہدیداران نے کہا کہ گیارہ مئی کو ہونے والے الیکشن کے دن دھرنا دے کر، کرپٹ سسٹم کے خلاف اپنی پر امن آوازکوبلند کرنا ہے۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صدر تحریک منہا ج القرآن سیالکوٹ راشد محمود باجوہنے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ احتشام محمود ملک نے کی اور نعت رسول مقبول کی سعادت محمد عرفان الحق نے حاصل کی۔
سیالکوٹ، تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام عزم انقلاب ورکرز کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس میں صدر پاکستان عوامی تحریک ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے خصوصی شرکت کی، اور 17 مارچ کو راولپنڈی میں ہونے والے جلسہ عام کے بارے میں خصوصی ہدایات دیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ دھدو بسراء تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 27 جنوری بروز اتوار کو ایک عظیم الشان جلوس و ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا، جلوس عشاء کی نماز کے بعد منہاج لائبریری دھدو بسراء سے شروع ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا بابا محمد انور بسراء کی رہائش گاہ پر پہنچا۔ جلوس میں بچوں، نوجوانوں اور بوڑھوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء جلوس نے ہاتھوں میں قطبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور درود پاک لکھا ہوا تھا،
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مشعل بردار جلوس نکالا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جلوس میں شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ''محمد اور پروفٹ اور آنر'' لکھا ہوا تھا۔ علاوہ ازیں پوری فضا ''غلام ہیں غلام ہیں رسول کے غلام ہیں'' جیسے نعروں سے گونج رہی تھی۔
تحریک منہاج القرآن ڈسکہ کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان جلوس نکالا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان سمیت اہل علاقہ کی موثر شخصیات اور عوام الناس کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کہا ہے کہ مینار پاکستان پر لاکھوں افراد کے سمندر نے پاکستان میں حقیقی تبدیلی کی جدوجہد کا پرامن آغاز کر دیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری اس نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے 14 جنوری کو عوامی مارچ کریں گے، ان شاء اللہ تعالیٰ اس دن مصطفوی انقلاب کی بنیاد رکھ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب میں حصہ لینے سے نہیں، بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔
کنونشن میں ضلعی ممبران نے بتایا کہ 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی جلسہ میں سیالکوٹ سے 900 بسوں پر مشتمل قافلے نے شرکت کی، جبکہ 14 جنوری کو ان شاء اللہ 2000 بسوں کا قافلہ عوامی مارچ میں شرکت کرے گا۔ علامہ غلام تیمور ربانی نے سیالکوٹ کے تمام عہدیداران و کارکنان کو شاندار کارکردگی پر خصوصی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا۔
کنونشن سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان کو 14 جنوری کو اسلام آباد میں ہونے والے پرامن عوامی مارچ کے حوالے ہدایات دیں، انہوں نے عوامی مارچ کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا اور ابتداء اپنے گھر کا سارا زیور عوامی مارچ فنڈ میں دے کر خود اپنے ہاتھ سے کی۔ قائد کے اس جذبہ ایثار کے دیکھتے ہی کارکنان کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں، اور انہوں نے بھی ایثار صحابہ کی یاد تازہ کرتے ہوئے تحریک کے جملہ فورمز سے 50 لاکھ روپے جمع کر کے عوامی مارچ اسلام آباد کے لیے پیش کر دیئے۔
سیالکوٹ: امید کی کرن، کے حوالے سے شہر اقبال میں تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ کے سینکڑوں بچوں نے 19 دسمبر 2012ء کی شب ایک پرامن کینڈل ریلی کا انعقاد کیا۔ سینکڑوں معصوم محب وطن بچوں کی یہ پرامن ریلی ہاتھوں میں شمعیں اٹھا کر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر مجاہد روڈ، الممتاز پلازہ سے شروع ہو کر علامہ اقبال چوک پراختتام پذیر ہوئی۔ جہاں سوشل، الیکڑانکس اور پرنٹ میڈیا کی بھاری اکثریت نے اس ریلی کی کوریج کی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.