سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
20 دسمبر 2012ء کو سیالکوٹ میں سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے سیالکوٹ تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کے ساتھ خصوصی میٹنگ کی جس میں 23 دسمبر کے حوالے سے تیاریوں اور انتظامات کے متعلق گفتگو کی گئی
تحریک منہاج القرآن چلڈرن لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام دس سال سے کم عمر بچوں کی ''سیاست نہیں ریاست بچاؤ'' ایک تاریخی ریلی ناصر روڑ سیالکوٹ سے نکالی گئی۔ ریلی میں ایک سو سے زائد معصوم بچے شامل تھے جو ناصر روڑ کی مختلف گلیوں سے ہوتے ہوئے چوک ماڈل، خادم علی روڑ پر پہنچے۔ جہاں پر لوگوں نے معصوم زبانوں سے پاکستان زندہ آباد اور سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ سن کر ان کے انوکھے اور پرامن احتجاج کی حمایت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام استقبال قائد ''موٹر سائیکل ریلی'' نکالی گئی۔ ریلی کا آغاز ڈگری کالج چوک ڈسکہ سے کیا گیا جس میں 1000 ہزار موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی آمد کی خوشی میں کارکنان نے بگیاں سجائیں اور گھوڑوں کا ناچ کروایا۔ شرکاء ریلی نے ڈھول کی تھاپ پر شیخ الا سلام کے استقبال کی خوشی میں دھمال ڈالتے رہے۔
16 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ سیالکوٹ کے زیراہتمام موجودہ نظام انتخاب کا علامتی جنازہ نکالا گیا، اس پروگرام میں 300 سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ شرکاء سے انفارمیشن سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ امجد محمود اعوان اور کیبنٹ ممبر حسن علی مصطفوی نے اظہار خیال کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام ’جاگو سیالکوٹ مہم‘ کے سلسلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کا پیغام عوام الناس تک پہچانے کے لئے مصطفوی موبائل وین کے ذریعے سیالکوٹ کے مختلف مقامات پر ’آؤ تبدیلی کے لئے‘ ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کی دعوتی مہم زوو و شور سے جاری ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 23 دسمبر کو پاکستان آمد کے حوالے سے سیالکوٹ فیکٹری ایریا میں دعوتی مہم کا انعقادکیا گیا۔ جس میں صدر ایم ایس ایم تنویر حسین اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ دعوتی مہم میں سیکٹر 5 کے تحریک منہاج القرآن کے ناظم غالب علی مغل اور سابق ناظم تحریک منہاج القرآن یو سی ماڈل ٹاؤن شاہد حسین نے بھرپور حصہ لیا۔
مورخہ 02 دسمبر 2012ء کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام عوامی رابطہ مہم کے سلسلہ میں سیاست نہیں ریاست بچاؤ موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں جگر گوشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صاحبزادہ ڈاکٹر حسین محی الدین نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔ ریلی میں تقریباً دو ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں نے شرکت کی۔ ریلی کے مہمان خصوصی معروف قانون دان، انوار اختر ایڈووکیٹ (مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک) تھے۔
حضرت صاحبزادہ حکیم عبدالحی جو گزشتہ روز علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال فرما گئے تھے ان کا نماز جنازہ مورخہ 27 نومبر بروز منگل بمطابق 12 محرم الحرام صبح 10 بجے گراؤنڈ علامہ اقبال کالج، خادم علی روڈ میں ادا کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیراہتمام عظیم الشان ’پیغام امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘ منعقد کی گئی، جس میں خصوصی خطاب شاگرد رشید شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری علامہ غلام ربانی تیمور نے کیا۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ قاری ابرار احمد مدنی اور قاری حافظ محمد آصف دبئی نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت عرفان الحق نے پیش کیا۔ پروگرام میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور ملک میں رائج ظالمانہ اور کرپٹ نظام انتخاب کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے 23 دسمبر 2012ء کو مینار پاکستان لاہور پر ہونے والے عظیم الشان جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں تحریک منہاج القرآن ڈسکہ نے علاقے بھر میں دیواروں پر وال چاکنگ کروائی۔ جس پر ’’سیاست نہیں، ریاست بچاؤ‘‘ کے نعرے درج ہیں، اس مہم میں کرپٹ نظام کو سمندر برد کرنے کے لیے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ساتھ دینے کے لیے 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر لوگوں کو جمع کرنےکا کام بھی جاری و ساری ہے۔
تحریک منہاج القرآن سٹی ڈسکہ کا اجلاس مورخہ 17 نومبر کو ہوا جس کی صدارت عبد الرحمن بھٹی اور حاجی سلیم سلہری نے کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ غلام مصطفیٰ طاہر نے کی اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم محمد ندیم سلہری (ناظم تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ) نے کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکستان کے صدر تجمل حسین انقلابی نے ضلع سیالکوٹ میں عزم انقلاب مہم کے سلسلے میں دو روزہ دورہ کیا، انہوں نے سیالکوٹ کی تمام تحصیلات کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر علامہ محمد اقبال اور آج کا پاکستان کے عنوان پر منعقدہ مختلف تقریبات سے بھی خطاب کیا، اس وزٹ میں ان کے ہمراہ صدر ایم ایس ایم سیالکوٹ تنویر حسین بھی تھے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 02 نومبر 2012ء کو عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچائیں ورکر کنونشن منعقد ہوا، جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔ ورکرز کنونشن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور پاکستان میں رائج ظالمانہ نظام سے نجات کے حوالے سے تیاری کا جائزہ بھی پیش کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن سیالکوٹ کے زیر اہتمام 02 نومبر 2012ء کوعظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن منعقد ہوا جس کے مہمان خصوصی سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض تھے۔ اس عظیم الشان عزم انقلاب ورکرز کنونشن میں تحریک منہاج القرآن ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے عہدیداران و کارکنان کے علاوہ منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران و کارکنان نے بھی کشیر تعداد میں شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سیالکوٹ کے زیراہتمام مورخہ 21 اکتوبر 2012ء کو الممتاز پلازہ کے سامنے امید نو طلبہ کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر سے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کے مہمان خصوصی نائب امیر تحریک منہاج القرآن علامہ محمد صادق قریشی الازہری، دیگر مہمانوں میں سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ رانا راحیل جاوید اور سابق صدر ایم ایس ایم تنویر احمد خان شامل تھے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.